• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"دل کے رشتے"

شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
[محترم شیخ کی خصوصی اجازت کے ساتھ شیئر کی گئی تحاریر کا خصوصی سلسلہ دعاؤں میں یاد رکھئیے گا محمد المالكي ]
.... ابوبكر قدوسي

دل کے رشتے عجیب هوتے هیں ، محبت کی وه تفسیر کرتے هیں که زبان شائد بیان سے قاصر رهے- پار سال کسی کام سے اسلام آباد گیا- محترم ڈاکٹر فضل الہی سے ملنے جانا هوا- مسجد گئے جو ان کے زیر انتظام تهی - بہت بڑی مسجد ، سہولت جو ذہن میں آی مسجد میں موجود تهی - میرے بیٹے مسیب دو سال پہلے تعلیم کے لیے اسلام آباد چلے گئے تهے - قدرت خدا کی ڈاکٹر صاحب کے گهر کے سامنے ایک نجی هاسٹل میں رہنا پڑا . سو نماز کے لیے ادهر هی آ جاتے - میں جب مسجد گیا تو وضو کے لیے چوکی پر بیٹها ، دل میں ایسے هی خیال آیا که مسیب بهی انهی پر بیٹهے هوں گے - دل کی عجیب کیفیت ہو گئی ، ڈاکٹر صاحب کو بتایا که محبت بے قرار کبهی کبهی یوں بهئ کرتی هے .... مجهے ساته لیا مسجد کی چهت پر چلے آے ... سامنے شان دار شاهراه کشمیر اور دور پیچهے حد نگاه تک پهیلا اسلآم اباد ...بولے :
جب کبهی لاهور کی گاڑی یہاں سامنے سے گزرتی هے دل اس کے لیے بهی محبت سے بهر جاتا هے ، خیال که یه وہاں جا رهی هے جہاں میرے اپنے رہتے هیں ...
جگ تے توں جیویں تے تیری آس تے میں جیواں
دل کے رشتے عجیب هوتے هیں..جن سے یه جڑجاتے هیں ان سے کب جدا هوتے هیں .. گزرے روز ایک بزعم خویش دانش ور نے رشتوں کی بات کی ...ان کو کیا معلوم رشتے اور ان کا مقام تو دل میں مقرر هوتا هے ..همیں تو اپنے عزیزوں کی ذات سے جڑی مٹی ، پلاسٹک کی کچی پکی ٹهیکریوں سے بهی پیار هو جاتا هے ...یه تو سرور کائنات سے جڑے رشتے هیں ..امیر المومنین سیدنا معاویه کا مقام وه کیا جانیں جن کے دل کی بستی میں کبهی محبت نے بسرام کیا نه قیام ....
 
Top