• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دوگروہ۔۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فَاِذَا قَضَيْتُمْ مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللہَ كَذِكْرِكُمْ اٰبَاۗءَكُمْ اَوْ اَشَدَّ ذِكْرًا۝۰ۭ فَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّقُوْلُ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَہٗ فِي الْاٰخِرَۃِ مِنْ خَلَاقٍ۝۲۰۰
پھرجب اپنے حج کے احکام پورے کرچکو تو اللہ کو یاد کرو۔ جیسے اپنے باپ دادوں کو یاد کرتے تھے بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ پھرلوگوں میںکوئی ایسا ہے جو کہتا ہے کہ اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں حصہ دے اور اس کے لیے آخر ت میں کچھ حصہ نہیں ہے۔۱؎(۲۰۰)
دوگروہ
۱؎ اس کے بعد دوجماعتوں کا ذکر فرمایا۔ایک تو وہ ہیں جن کی دعائیں اور مطالبے صرف دنیا طلبی تک محدود رہتے ہیں۔ جو سوا دنیا کی آسائش وکشائش کے اور کچھ نہیں چاہتے۔ جو حرص وآز کے جال میںپھنسے ہوئے ہیں۔ جن کے طائر خواہشات کی پرواز بالکل سطح ارض تک ہے ۔ جو مادہ پرست ہیں اورآخرت پر ایمان نہیں رکھتے۔ فرمایا۔ ہوسکتا ہے ان کی دنیا میں سن لی جائے اور یہاں سیم وزر کے انبار کے انبار ان کے سپرد کردیے جائیں لیکن یہ جان لیں کہ آخر ت یعنی دوسری زندگی میں ان کے لیے کوئی حصہ نہیں۔ چونکہ اس دنیا میں ان کی خواہشیں بلند نہیں ہوتیں اورآخرت کے لیے عملاً انھوں نے کچھ نہیں کیا، اس لیے وہ اس سے زیادہ کے مستحق نہیں۔ دوسرے وہ ہیں جو دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ جو روح ومادہ کے درمیان توازن قائم رکھتے ہیں۔ جن کی خواہشیں دنیا تک ہی محدود نہیںبلکہ آخری زندگی بھی ان کے مدنظررہتی ہے ۔ نہیںبلکہ آخری زندگی بھی ان کے مدنظررہتی ہے۔ وہ جہاں دولت وسرمایہ کے ڈھیر جمع کرتے ہیں، وہاں زادِ آخرت کا بھی حصۂ وافر حاصل کرلیتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ کامیاب ہیں۔ ان کے ایک ہاتھ میں دنیا کی نعمتیں ہوتی ہیں اور دوسرے ہاتھ میں دین کی سعادتیں۔ان آیات میں بتلایا کہ مسلمان اور غیر مسلم میں فرق کیا ہے ۔ غیر مسلم کا نصب العین پست اور ذلیل ہوتا ہے اورمسلمان کی نظریں بلند ہوتی ہیں۔

غیر مسلم کی ساری کاوشیں اور کوششیں مادی خواہشات کے لیے ہوتی ہیں اور مسلم دنیا کے لیے بھی کوشاں ہوتا ہے اورآخرت کے لیے بھی۔

گویا نصب العین اورنتائج کے لحاظ سے مسلمان کافر سے اچھا رہتا ہے ۔ مسلم کے معروف معنی غلط ہیں۔ وہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ اسلام کے معنی دنیا کی نعمتوں سے محرومی ہے ، وہ اپنے خیال کی تصحیح کرلیں۔ اللہ تعالیٰ نے کہیں بھی افلاس کو پسند نہیں فرمایا۔
حل لغات
{مَنَاسِکَ} جمع منسک۔ احکام حج {خلاقٍ}۔ حصہ۔
 
Top