• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دُعائے کرم

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
دُعائے کرم



تیرے کرم سے ہوں جو کچھ بھی آج میرے اللہ
کسی کا نہ کرنا مجھ کو محتاج میرے اللہ


میرے راستوں کی مشکلوں کو دور کرنا
سب ٹھیک ہو جائیں‌بگڑے کاج میرے اللہ


مجھ کو توفیق عطا کرنا اچھے کاموں کی
سر پہ اس عاجز کے رکھنا تاج میرے اللہ


میں تو اپنی فطرت میں عقلِ ناقص ہوں مولا
بخشش کی ہے تو نے مجھ کو معراج میرے اللہ


میری سب بیماریوں کو عطا شفا کرنا
ہو تیری رحمت سے ہر علاج میرے اللہ


بے عقل ہے وہ جو کہتا ہے میں عقلِ کُل ہوں
لوح قلم ہی ہے تیرا ہی راج میرے اللہ


میں تو اس قابل نہ تھا جو تُو نے عطا کی ہے
تو نے ہی رکھی ہے فرازی کی لاج میرے اللہ


شاعر : اورنگ زیب فرازی
کتاب : حیاتِ بشر​
 
Top