• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رحیم ہے وہ

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
رحیم ہے وہ





سب مشکلوں کو وہ دور کرنے والا ہے
اور دُعائوں کو وہ منظور کرنے والا ہے


جن دلوں میں‌اُس کا خوف ہو جاتا ہے
اُن دلوں‌کو وہ نور کرنے والا ہے


اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا لوگو
قبول سچ کو وہ ضرور کرنے والا ہے


جن کی توبہ میں‌سچائی ہوتی ہے لوگو
معاف خطائوں کو وہ غفور کرنے والا ہے


اُس کو ہوتا ہے ناز سچائی پر لوگو
اپنے پیاروں پہ وہ غرور کرنے والا ہے


سچے انسان پہ وہ کرم کر دیتا ہے
اور جھوٹوں کو وہ مجبور کرنے والا ہے


وہ بچ جائے نہ پائے گا سزا سے فرازی
جان بوجھ کے جو قصور کرنے والا ہے


شاعر : اورنگ زیب فرازی
کتاب : حیاتِ بشر
 
Top