• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بطور تاجر کیسے تھے؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
684
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
53
1- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی تجارت
کی ہے اور اس سلسلے میں دوسرے علاقوں کے سفر بھی کیے ہیں-
2- آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی خود خرید و فروخت کیا کرتے تھے کبھی کسی کو اپنا نائب بنا کر بھیج دیتے تھے- (صحیح سنن ترمذي: 1258، صحیح سنن أبی داود: 3384)
3- تاجروں کو سچ بولنے اور صدقہ کرنے کی تلقین کیا کرتے تھے- (صحیح البخاري: 2079، صحیح مسلم: 1532)
4- کاروبار میں آسانی اور نرمی کا رویہ اختیار کرنے کا حکم دیتے تھے- صحیح البخاري: 2076)
5- لوگوں کے حقوق ادا کرتے وقت حق سے زیادہ دے دیا کرتے تھے- (صحیح مسلم:1601)
6- آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کی ترغیب دیا کرتے تھے کہ اگر کوئی آدمی چیز خریدنے کے بعد پریشان ہو جائے تو اس سے واپس کر لیا کرو اور پیسے واپس لوٹا دو- صحیح سنن أبي داود: 3460)
7- چیز کا بھاؤ تاؤ بھی کیا کرتے تھے، لیکن کسی کا حق نہیں مارتے تھے- (صحیح مسلم: 715)
8- اس بات کا بھی حکم دیتے کہ گاہک کو چیز دیتے وقت تھوڑی زیادہ دیا کرو- صحیح سنن ترمذي: 1305)
9- تنگ دست کو مہلت دینے کا حکم دیتے تھے- (صحیح مسلم: 3006)
10- سودی کاروبار اور دیگر حرام ذرائع آمدن سے منع کیا کرتے تھے-
 
Top