• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان سے معتلق 50 سوالات - شیخ ابو ذید ضمیر حفظہ اللہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
رمضان میں لوٹ سیل ایک نیکی کا بدلہ دس سے سات سو گنا تک


سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ابن آدم کا ہر (نیک) عمل بڑھا دیا جاتا ہے، اس طرح کہ ایک نیکی کا بدلہ دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک بڑھا دیا جاتا ہے، سوائے روزے کے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، وہ (خالصتاً) میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا، اس لیے کہ ابن آدم میری رضا کے لیے اپنی شہوت اور اپنے کھانے پینے کو چھوڑتا ہے۔ روز دار کو دو خوشیاں حاصل ہوتی ہیں، ایک خوشی جب وہ روزہ افطار کرتا ہے اور دوسری خوشی جب اس کی اس کے پروردگار سے ملاقات ہوگی اور روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے نزدیک کستوری کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے۔

*******مسلم: ۱۶۴/ ۱۱۵۱******
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
روزہ دار کے لیے جائز اُمور کا بیان


حالت روزہ میں بغیر مبالغہ کے کلی کرنا اور ناک میں پانی چڑھانا جائز ہے۔
*******ابوداؤد : ۲۳۸۵******


بھول کر کھا پی لینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’جب کوئی بھول کر کھا پی لے تو وہ اپنا روزہ پورا کرے، کیوں کہ اسے اﷲ تعالیٰ نے کھلایا پلایا ہے۔‘‘

******بخاری : ۱۹۳۳******
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ایک ہم مسلہ جو اکثر کو معلوم نہیں ہوتا


حالت جنابت میں سحری کھا کر روزہ رکھ لینا اور بعد میں غسل کرنا جائز ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ بعض دفعہ فجر ہو جاتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی کسی بیوی کے ساتھ صحبت کی وجہ سے جنبی ہوتے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرماتے ہیں اور آپ روزے سے ہوتے تھے۔

*********بخاری: ۱۹۲۵، ۱۹۲۶۔ مسلم: ۱۱۰۹، ۱۱۱۰*********
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
روزہ دار کے لیے حرام افعال کا بیان


روزہ دار کے لیے غیبت کرنا، لڑائی، جھگڑا کرنا، جھوٹ بولنا اور گالی دینا بدرجہ اولیٰ ناجائز ہیں


رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:


’’جس شخص نے جھوٹ بولنا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑا تو اﷲ تعالیٰ کو کوئی ضرورت نہیں کہ ایسا شخص اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔‘‘

*******بخاری: ۱۹۰۳*******


اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

’’اگر تم میں سے کوئی روزے دار ہو تو اسے چاہیے کہ فحش گوئی نہ کرے اور نہ شور مچائے اور اگر کوئی اسے گالی دے، یا اس سے لڑنا چاہے تو اسے یہ جواب دے کہ میں روزہ دار ہوں۔‘‘


*******بخاری: ۱۹۰۴******
 
Top