• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رپورٹ اور ہمارا انتظار

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
رپورٹ اور ہمارا انتظار

السلام علیکم!
اس دھاگہ کا مقصد انتظامیہ سے نہ کوئی گلہ شکوہ ہے اور نہ ہی انتظامیہ کے اصول اور طریقہ کار سے اختلاف۔
صرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں اور معلوم کرنا چاہتا ہوں اصل وجہ کیا ہوسکتی ہے۔


میں نے چند دن پہلے ایک متعلق پوسٹ پر رپورٹ کا بٹن پریس کیا تھا۔ لیکن مجھے کیسے معلوم ہو کہ میری رپورٹ انتظامیہ کو موصول ہوگئی ہے؟؟؟
کیونکہ مجھے نہ کسی نہ میسیج کیا نہ میری رپورٹ پر مجھے کوئی ایکشن نظر آیا، نہ آٹو رپلائی آیا۔
میں تاحال انتظار میں ہوں اور شش وبنج میں مبتلہ ہوں کہ آیا میری رپورٹ انظامیہ تک پہنچ چکی ہے یا کوئی ٹیکنیکل فالٹ ہے۔


رپورٹ کرنے والے میمبر کو کیسے پتہ چلے گا؟؟؟

اور اگر انتظامیہ مناسب سمجھیں تو رپورٹ پر کس طرح ایکشن لیا جاتا ہے یا اعتماد میں لیا جاتا ہے۔ یا کوئی وضاحت پیش کی جاتی ہے ، اگر طریقہ کار کا ہمیں بھی علم ہوجائے تو یہ ہمارے اطمینان کا باعث ہوگا۔
شکری
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بھائی یہ آپشن جیسے آپ کے لئے نیا ہے۔ ہمارے لئے بھی نیا ہے۔
آپ کی رپورٹ اگرچہ ہمیں موصول ہو گئی تھی اور ہم نے اس پر مناسب ایکشن لے کر رپورٹ کو "حل شدہ"بھی کر دیا۔
اور اس میں موڈریٹر نے اپنے نوٹس بھی ڈال دئے۔
لیکن ہمیں بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ ایکشن آپ تک پہنچتا ہے یا نہیں۔ اچھا ہوا آپ نے بتا دیا۔
ان شاء اللہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ رپورٹ کرنے والے کو یہ ضرور معلوم ہو جائے کہ اس کی رپورٹ کو رد کر دیا گیا ہے یا قبول کر کے حل کر دیا گیا ہے۔ یا اسے کسی موڈریٹر کو اسائن کیا گیا ہے، یا پینڈنگ میں ڈال دیا گیا ہے وغیرہ وغیرہ۔

جزاکم اللہ خیرا۔
 
Top