• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ریاض الخطبات جلد اول

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
ریاض الخطبات جلد اول
خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس کےذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے اوراپنے عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔خطابت صرف فن ہی نہیں ہے بلکہ یہ عظیم الشان سعادت ہے ۔خطباء حضرات اور مقررین کی سہولت وآسانی کے لیے اسلامی خطبات پر مشتمل دسیوں کتب منظر عام پر آچکی ہیں جن سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہو ا شخص بھی درس وتقریر اور خطبہ جمعہ کی تیاری کرکے سکتا ہے ۔زیر نظر کتاب’’ریاض الخطبات جلد اول ‘‘ڈاکٹرحافظ نثار مصطفی(خطیب جامع مسجد محمدی اگوکی ،سیالکوٹ) کی تصنیف ہے۔یہ کتاب 22 مختلف موضوعات پر مشتمل ہے ۔ جوکہ ڈاکٹر حافظ نثار مصطفی کے ان دروس اور تقاریر کی کتابی صورت ہے جو انہوں نے مختلف مواقع پر مختلف اجتماعات میں بیان فرمائی ہیں۔ ان میں بعض وہ مضامین بھی شامل ہیں جو ہفت روزہ الاعتصام ، ہفت روزہ اہلحدیث اور ہفت روزہ تنظیم وغیرہ کے صفحات کی زینت بنے۔ان میں ان کچھ تغیرو اضافہ کےاس کتاب میں شامل کرلیاگیا ہے۔ یہ مجموعہ خطبات منفرد اور جداگانہ انداز کا حامل ہے ۔مولانا ابو انس محمد یحی گوندلوی رحمہ اللہ شارح ترمذی و ابن ماجہ اور حافظ ناظم شہزاد صاحب کی نظر ثانی سے اس کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔صاحب کتاب اس کتاب کے علاوہ بھی کئی کتب کے مترجم ومصنف ہیں ۔یہ اس کتاب کا آن لائن ایڈیشن ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)
 
Top