• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سب سے افضل انسان اورحافظ قران کی مثال۔

عاصم

رکن
شمولیت
اکتوبر 20، 2011
پیغامات
44
ری ایکشن اسکور
186
پوائنٹ
66
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
١۔ سب سے افضل انسان وہ ہے جو اللہ کے راستے میں اپنی جان اور مال سے جہا دکرے۔
٢۔ قرآن یادکرنے والے شخص کی مثال اونٹ کی رسی پکڑے ہوئے شخص کی ہے۔ اگر وہ اسے چھوڑ دےتو وہ چلا جائے اور اگر پکڑ کر رکھے تو رکا رہے۔
یہ دو احادیث کے مفہوم ہیں۔
کیا ان کا حوالہ مل سکتا ہے؟
جزاک اللہ خیرا
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
« إِنَّمَا مَثَلُ صَاحِبِ الْقُرْآنِ كَمَثَلِ صَاحِبِ الْإِبِلِ الْمُعَقَّلَةِ إِنْ عَاهَدَ عَلَيْهَا أَمْسَكَهَا وَإِنْ أَطْلَقَهَا ذَهَبَتْ » ۔۔۔ البخاري ومسلم
صاحب قرآن کی مثال بندھے ہوئے اونٹ کے مالک کی سی ہے، اگر وہ اس کا دھیان رکھے گا تو اسے روکے رکھے گا، اور اگر اسے چھوڑ دے گا تو وہ چلا جائے گا۔

« ما العمل في أيام العشر أفضل من العمل في هذه . قالوا : ولا الجهاد ؟ قال : ولا الجهاد ، إلا رجل خرج يخاطر بنفسه وماله ، فلم يرجع بشيء » ۔۔۔ صحيح البخاري
کہ کوئی عمل عشرہ ذی الحجہ میں کیے گئے اعمال سے زیادہ افضل نہیں، صحابہ کرام نے عرض کیا کہ جہاد بھی نہیں، فرمایا کہ جہاد بھی نہیں، سوائے اس شخص کے جو اپنے نفس ومال کے ساتھ نکلے اور پھر کسی شے کے ساتھ واپس نہ پلٹے۔

یعنی اللہ کے راستے میں جان ومال کے ساتھ جہاد سب سے افضل ہے۔
 
Top