• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سجدہ کا رفع الیدین

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
میری معلموت کے مطابق ابتداء اسلام میں سجدہ کے وقت رفع الیدین ہوتا تھا لیکن بعد میں منسوخ ہوگیا تھا۔ کیا وہ احاديث مل سکتی ہیں جس میں سجدہ والا رفع الیدین کی منسوخی کا حکم ہو ۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,981
پوائنٹ
323
میری معلموت کے مطابق ابتداء اسلام میں سجدہ کے وقت رفع الیدین ہوتا تھا لیکن بعد میں منسوخ ہوگیا تھا۔ کیا وہ احاديث مل سکتی ہیں جس میں سجدہ والا رفع الیدین کی منسوخی کا حکم ہو ۔
آپکی یہ معلومات ہی غلط ہیں !
پہلے یا بعد کبھی بھی سجدوں کے درمیان یا سجدہ جاتے یا اٹھتے ہوئے رفع الیدین ثانبت نہیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
میری معلومات کے مطابق ابتداء اسلام میں سجدہ کے وقت رفع الیدین ہوتا تھا لیکن بعد میں منسوخ ہوگیا تھا۔ کیا وہ احاديث مل سکتی ہیں جس میں سجدہ والا رفع الیدین کی منسوخی کا حکم ہو ۔
وہ کون سے نصوص ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ شروع اسلام میں سجدہ کا رفع الیدین ہوتا تھا؟
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
میری معلموت کے مطابق ابتداء اسلام میں سجدہ کے وقت رفع الیدین ہوتا تھا ۔
معلوم لفظ واحد سے معلومات لفظ جمع کا استعمال تو یہ بتلاتا ہے کہ تلمیذ بھائی کے پاس سجدوں میں رفع الیدین کرنے کے متعلق کثیر معلومات ہیں۔ جو انہوں نے معلوم کی ہوئی ہیں۔ہم ان ڈھیر ساری معلومات میں سے ایک معلوم یہاں پیش کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔تاکہ ہماری کم معلومات میں اضافہ ہو۔!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میری معلموت کے مطابق ابتداء اسلام میں سجدہ کے وقت رفع الیدین ہوتا تھا لیکن بعد میں منسوخ ہوگیا تھا۔ کیا وہ احاديث مل سکتی ہیں جس میں سجدہ والا رفع الیدین کی منسوخی کا حکم ہو ۔
مذکورہ مشارکات میں سے اگر کوئی بھی آپ کے دل کو نہ لگے تو گزارش ہے کہ
جب آپ کے نزدیک سجدوں میں رفع الیدین ثابت ہے اور منسوخ بھی نہیں ہے تو جناب کر لیا کریں ۔ لیکن اس طرح امام صاحب کی تقلید سے چھٹی ہو جائے گی ۔
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
امام البانی نےرفع الیدین بین السجدتین کی احادیث کے بارے کہاہے۔
روى هذا الرفع عنه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عشرة من الصحابة رضي الله عنهم، وقد سقت أحاديثهم وتكلمت عليها، وخرجتها في " التعليقات الجياد على زاد المعاد " حديثاً حديثاً، وبينت ما يصح إسناده منها، وما لا يصح، ولكنه يقوى في الشواهد؛ بحيث إن الواقف على هذه الأحاديث كلها يجزم جزماً قاطعاً بثبوته عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بل وبتواتره عنه.
تفصیل کے لیے دیکھیے اصل صفۃ صلاۃ النبی جلد دوم ص ٧٠٦
والسلام علیکم
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,981
پوائنٹ
323
السلام علیکم،
امام البانی نےرفع الیدین بین السجدتین کی احادیث کو نہ صرف ثابت بلکہ تواتر کو پہنچی ہوئی کہا ہے۔
روى هذا الرفع عنه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عشرة من الصحابة رضي الله عنهم، وقد سقت أحاديثهم وتكلمت عليها، وخرجتها في " التعليقات الجياد على زاد المعاد " حديثاً حديثاً، وبينت ما يصح إسناده منها، وما لا يصح، ولكنه يقوى في الشواهد؛ بحيث إن الواقف على هذه الأحاديث كلها يجزم جزماً قاطعاً بثبوته عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بل وبتواتره عنه.
تفصیل کے لیے دیکھیے اصل صفۃ صلاۃ النبی جلد دوم ص ٧٠٦
والسلام علیکم
علامہ البانی رحمہ اللہ کا یہ قول باطل ہے !
سجدوں والے رفع الیدین کی بہت سی احادیث کو تو انہوں نے خود ہی ضعیف الاسناد قرار دیا ہے ۔ اور جو روایت صحیح الاسناد ہےوہ شاذ ہونے کی بناء پر ضعیف ہے !
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
شیخ زبیر علی زئی نے نور العینین فی مسئلۃ رفع الیدین میں سجدوں کے رفع الیدین والی روایات پر تفصیل سے بحث کی ہے اور ساری روایات کو غیر ثابت قرار دیا ہے ۔ صفحہ نمبر ١٨٩ دیکھیں ۔
کتاب یہاں سے ڈاونلوڈ کی جاسکتی ہے:
نور العینین فی مسئلۃ رفع الیدین عند الرکو ع و بعدہ فی الصلوة - عبادات - کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
شیخ آمین اللہ پشاور صاحب اس (رفع الیدین بین السجدتین) کے بارے میں یہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ زیادہ تر احادیث ترک کے بارے میں صحیح اور قوی ہیں ، لیکن کرنے کے بارے میں کئ ضعیف اور شاذ روایات کو چھوڑ کر ایک روایت دو صحیح بھی موجود ہیں ، اس کی تطبیق یہ کی جاسکتی ہے کہ کبھی کبھار یعنی احیاناً کرنی چاہئیے مگر اکثر اوقات میں نہیں کرنی چاہئیے ۔ جس صحابی رضی اللہ عنہ نے جیسا دیکھا ویسے ہی آگے اپنا مشاہدہ بیان کیا ۔ فتویٰ الدین الخالص میں انھوں نے یہ روایتیں جمع کی ہیں ۔

اسی طرح کا ایک مسئلہ کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کا بھی ہے ۔
عن عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قالت من حدثکم أن ألنبی صلی اللہ علیہ وسلم کان یبول قائماً فلا تصدقوہ ما کان یبول الا قاعداً [مشکواۃ : ص 43]
حضرت عائیشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ اگر تمہیں یہ خبر پہنچے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پیشاب کیا تو ہر گز اس کی تصدیق نہ کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر پیشاب کیا کرتے تھے۔
لیکن کھڑے ہو کر بھی جائز اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ___________شرح مسلم للنووی
اب اگر دیکھا جائے تو سب کی اپنے اپنے مشاہدے کی بات ہے ۔
حاصل یہ کہ اکثر اوقات میں بیٹھ کر اور شاذونادر کھڑے ہوکر پیشاب کیا جاسکتا ہے ، لیکن ہر حالت میں باپردہ ہوکر اور چینٹھوں سے بچ کر کیا جائے ۔
 
Top