- شمولیت
- نومبر 01، 2013
- پیغامات
- 2,035
- ری ایکشن اسکور
- 1,227
- پوائنٹ
- 425
معاشی نظام پر بات سے پہلے تمہیدا کچھ نظام کے بارے بات کروں گا
نظام یا سسٹم ایسے طریقہ کار کو کہتے ہیں جس میں مخصوص مقاصد کے بہتر اور آسان حصول کے لئے کچھ مخصوص اصولوں کے تحت کام ہوتا ہے
مختلف مقاصد کے لئے مختلف قسم کے نظام ہوتے ہیں مثلا نظام تنفس، نظام انہضام، نظام حکومت، نظام معیشت، نظام معاشرت وغیرہ
ان نظاموں کا مقصد مختلف چیزوں کی کارکردگی بہتر کرنا ہوتا ہے کاکردگی کی بہتری کا انحصار اس نظام کے لئے مخصوص کئے گئے اصولوں پر ہوتا ہے
اگرچہ معاشرتی، معاشی اور سیاسی نظام آپس میں بہت زیادہ جڑے اور ایک دوسرے میں گھسے ہوتے ہیں اور ایک قسم کے معاشی نظام سے اسی جیسے معاشرتی یا سیاسی نظام کو زیادہ تقویت ملتی ہے مگر بنیادی طور پر یہ علیحدہ ہی ہیں
معاشرتی نظام:
جس میں معاشرے کے آپس میں تعامل کے اصول و ضوابط ہوتے ہیں
سیاسی نظام:
جس میں معاشرے کے تمام نظاموں کو چلانے کے اصول و ضوابط ہوتے ہیں
معاشی نظام:
جس میں چیزوں کی پیداوار انکی ترسیل اور استعمال کے اصول و ضوابط ہوتے ہیں
معاشی نظام کو پھر دو درجوں میں تقسیم کر سکتے ہیں
1-بنیادی اصول: یعنی سرمایہ کی ملکیت و غیرہ کے اصول
2-فرعی اصول: یعنی سرمایہ کے استعمال کے اصول
پہلی قسم میں سرمایہ دارانہ، اشتراکی اور اسلامی نظام تینوں آپس میں مختلف ہیں
اگرچہ دوسری قسم میں سرمایہ دارانہ اور اشتراکی نظام کچھ ایک جیسا رویہ رکھتے ہیں البتہ اسلام اس میں بھی باقی دونوں سے مختلف ہے
مزید اگلی فرصت میں ان شاء اللہ

Last edited: