• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودیہ: غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن ملتوی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,424
پوائنٹ
521

سعودیہ: غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف آپریشن ملتوی​

[SUP]دی نیوز ٹرائب :Areeb Hasni Apr 7th, 2013[/SUP]

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ملک میں جاری غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن 3 ماہ کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق شاہ عبداللہ نے کریک ڈاؤن روکنے سے متعلق وزارت داخلہ اور وزارت محنت کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے آپرپشن کے التواء کا مقصد غیر ملکیوں کو سعودیہ میں اپنے قیام کے لئے قانونی کاغذات حاصل کرنے موقع فراہم کرنا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے ملک میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن جاری تھا جس کے نتیجے میں گزشتہ چند ماہ کے دوران 2 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

سعودی عرب نے غیر ملکی کارکنوں کو ملک میں بلانے کے قوانین بھی سخت کر دیئے ہیں جس کے تحت غیر قانونی طور پر کام کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی زیر حراست ہیں جن کی ملک بدری کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

معلوم رہے کہ سعودی عرب دنیا میں تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہاں پاکستانیوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکی کام کرتے ہیں۔

================

اس ٣ ماہ کا گریس پریڈ کا مطلب ھے کہ جن کے پاس ویزہ کہیں اور کا اور کام کہیں اور کر رہے ہیں وہ اپنا ویزہ اسی کمپنی میں ٹرانسفر کروا لیں جہاں وہ کام کر رہے ہیں۔ یا اس دوران جس نےجو بھی لیگل سسٹم کرنا ھے وہ اس مہلت میں کروا سکتا ھے اس کے بعد دوبارہ موقع نہیں دیا جائے گا۔
 
Top