• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سعودی خاتون کوہ پیما ایوارسٹ کی بلندیوں پر

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
پاکستانی خاتون نے ایورسٹ کی چوٹی سر کر لی

اتوار 19 مئ 2013

ثمینہ اور علی کا تعلق شمالی علاقہ جات کے علاقے وادی ہنزہ کے شمشال گاؤں سے ہے

پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ اتوار کے روز سر کر لی ہے۔
پاکستانی خاتون کوہ پیماکے لئے 25 لاکھ کا انعام
اسلام آباد: مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستان خاتون ثمینہ بیگ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا گیا ہے۔

پاکستان میں سب سے ذیادہ وزٹ کی جانے والی انڈیپینڈنٹ نیوز ویب سائٹ دی نیوز ٹرائب کے نمائندہ اسلام آباد کے مطابق ثمینہ بیگ کو انعام جمعرات کے روز دیا گیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی خواتین ناصرف حوصل مند ہیں بلکہ چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔

دی نیوزٹرائب کے نمائندہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے باہمت پاکستانی خاتون کو انعام ان سے ہونے والی ملاقات میں دیا گیا۔

یاد رہے کہ ہنزہ کی رہائشی پاکستانی خاتون 21 سالہ ثمینہ بیگ نے اپنے بھائی 29 سالہ مرزا علی کے ہمراہ 8 ہزار 848 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

دی نیوز ٹرائب 21 جون 2013: Web Desk
 

فرحان

رکن
شمولیت
جولائی 13، 2017
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
57

پہلی معذور خاتون نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

دی نیوز ٹرائب 22 مئی 2013:Faisal

کھٹمنڈو : 2 سال قبل اپنی ٹانگ سے محروم ہو جانے والی بھارتی کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی معذور خاتون بن گئی ہے۔

26 سالہ اورنیما سنہا 2 سال قبل ایک ٹرین حادثے میں اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئی تھی تاہم اس نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرکے ہمت و حوصلے کی نئی مثال قائم کردی ہے۔

بھارتی خاتون نے منگل کی صبح یہ کارنامہ سر انجام دیا جس کی نیپالی ذرائع نے بھی تصدیق کردی ہے۔

اورینما معذور ہونے سے پہلے والی بال پلئیر تھیں تاہم 2 سال قبل ٹرین میں چوروں سے کشمکش میں وہ اپنی بائیں ٹانگ سے محروم ہوگئی تھی۔

انکا کہنا ہے کہ معذوری کے باوجود میں نے ہمت نہیں ہاری اور میں نے طے کرلیا ایسا کچھ کرکے دکھاؤں گی جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیا ہوگا۔

اس سے پہلے مردوں میں ایک برطانوی کوہ پیما ٹام ویٹکر نے 1998ء میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے معذور مرد کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
@اسحاق سلفی

استاد محترم یہ چوٹی سر کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے کیا یہ خودکشی کے مترادف نہیں ؟؟
 
شمولیت
مئی 27، 2016
پیغامات
256
ری ایکشن اسکور
75
پوائنٹ
85
@اسحاق سلفی

استاد محترم یہ چوٹی سر کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے کیا یہ خودکشی کے مترادف نہیں ؟؟
محترم بھائی
بہت دکھ اور افسوس کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے شیخ اسحاق سلفی رحمہ اللہ غالبا ایک سال سے اس دنیا میں نہیں رہے
اللہ ان کی قبر کو منور کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے ۔آمین
 
Top