• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سلام کا مسنون طریقہ (سلسلہ اذکار مسنونہ گرافکس 15)

اعجاز علی شاہ

ناظم شعبہ گرافکس
شمولیت
جولائی 31، 2011
پیغامات
222
ری ایکشن اسکور
1,461
پوائنٹ
26
بسم اللہ الرحمن الرحیم​

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے کہا السلام علیکم ، آپ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب دیا، پھر وہ شخص بیٹھ گیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا (اس کیلئے) دس نیکیاں ہیں۔ پھر ایک دوسرا آدمی آیا اور اس نے کہا السلام علیکم ورحمۃ اللہ، آپ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب دیا پھر وہ بیٹھ گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا (اس کیلئے) بیس نیکیاں ہیں۔پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے کہا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، آپ ﷺ نے اس کے سلام کا جواب دیا پس وہ بیٹھ گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا (اس کیلئے) تیس نیکیاں ہیں۔.
سنن ابي داود ، كتاب الأدب ، باب كيف السلام ؟ | سنن ترمذي، أبواب الإستئذان , باب ماذكر في فضل السلام

 
Top