• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیچرز سنن ابن ماجہ - (عربی متن مع اردو ترجمہ، تخریج وتحشیہ) - مجلس علمی دار الدعوۃ (نئی دہلی)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
Sunan Ibne Majah Arabic,Urdu Translation

سنن ابن ماجہ - (عربی متن مع اردو ترجمہ، تخریج وتحشیہ) - مجلس علمی دار الدعوۃ (نئی دہلی)

محترم قارئین کرام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

ہم آج الحمدللہ انٹرنیٹ پر سنن ابن ماجہ پی ڈی ایف فارمیٹ ، فور کلر میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ فور کلر سے مراد کہ سنن ابن ماجہ احادیث ٹیکسٹ کو رنگوں گے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ جب ہم کسی اردو ٹیکسٹ کو پڑھتے ہیں اور اس کے ساتھ کچھ عربی کا ٹیکسٹ شامل ہوتا ہے اور اگر اس عربی ٹیکسٹ کو علیحدہ سے عربی فونٹ اور کوئی منفرد رنگ دے دیا جائے تو اس سے ٹیکسٹ کو پڑھنا زیادہ آسان رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کوشش رہی ہے کہ فائل کو کم سے کم سائز کا رکھا جائے۔

یہ Zip فائل ہے جب آپ اسے ان زپ کریں گے تو پی ڈی ایف فائل ظاہر ہو گی ۔ یہ پی ڈی ایف فائل تقریبا ٢٤٦٥ صفحات پر مشتمل ہے، اور ایڈوب ورژن ۷ اور اس کے بعد میں اوپن ہونے کے لحاظ س چیک کر لی گئی ہے۔ اس میں تمام ابواب کی انڈیکسنگ اور احادیث کی انڈیکسنگ کر دی گئی ہے۔ کسی بھی باب پر کلک کرنے سے آپ متعلقہ باب کو دیکھ سکتے ہیں۔ پی ڈی ایف میں بک مارک کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ جس سے آپ فوری طور پر اپنے مطلوبہ باب ، حدیث مبارک کو دیکھ سکتے ہیں۔اسی طرح ہم نے اس کتاب کو ایک مکمل حصے میں بنایا ہے اور ساتھ ہی ساتھ پانچ حصوں میں بھی بنایا ہے، اس کتاب کی انڈکسنگ اور باب کو مکتبہ دارالسلام کی طرز پر بنایا گیا ہے تاکہ آسانی سے حدیث کی تلاش کی جا سکے۔


ہم تمام بھائیوں ، بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے احادیث مبارکہ اردو سرچ سافٹ وئیر اور پی ڈی ایف بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کا تعاون قبول فرمائے اور اسے ہمارے لیے صدقہ جاریہ بنائے ۔ آمین

Download Complete Book In Pdf
Pages 2465
Direct Download Download (Pdf File : Size 37 Mb)
Right click on Download Links and click- "Save Target as" OR "Save Link as"

Download By Part
Jild 01
Jild 02
Jild 03
Jild 04
Jild 05
Right click on Download Links and click- "Save Target as" OR "Save Link as"





http://www.islamicurdubooks.com/download/pdf-sunan-ibn-maja.html
http://momeen.blogspot.com/2014/09/sunan-ibne-majah-arabicurdu-translation.html
 
Last edited:

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اسی طرز پر دوسرے سوفٹویر ڈاونلوڈ کیجئے
اسی طرح حال میں جو سوفٹویر تیار کیے جا رہے ہیں ان کی یونیکوڈ (ٹیکسٹ) فائل بھی لوگوں کے لئے فراہم کی جا رہی ہے
سنن ابن ماجہ کی یونیکوڈ فائل ان شاء الله اسی ہفتہ کے دوران پبلش کی جائے گی۔ احباب سے گزارش ہے کہ وہ اس کاوش کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
الله سے دعا کیجئے کہ وہ آگے بھی اس ٹیم سے دین کا کام لیتا رہے اور ہمارے لئے آسانیاں عطا فرمائے آمین
 
Top