• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پرتمام اعتراضات کے جوابات

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

سلمان امین

مبتدی
شمولیت
نومبر 29، 2012
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
0
السلام علیکم!
بھائی آپ نے جواب نہیں بھی مانگا تھا تو آپ کی تحریر جواب کی متقاضی تھی، چناچہ میں نے اس سے جوابات بھی دئیے اور سوالات بھی اٹھائے اور ہر ہر حدیث کا حوالہ دیا گیا، اگر آپ کسی حوالہ کو پڑہنے سے قاصرہیں تو حدیث کو دوبارہ چسپاں کریں ، میں حوالہ پھر سے مہیا کر دوں گا، لہذا یہ الزام غلط ہے کہ احادیث کا حوالہ نہیں دیا گیا۔ میں نے آپ سے کہا کہ حضرت معاویہ کی فضیلت میں براہِ راست پانچ احادیث صحاہ ستہ میں سے دیں تو آپ ایک بھی نہ دے سکے۔
جہاں تک آپ کی موجودہ تحریر کا تعلق ہے تو آپ نے اس میں جوابا کہا کہ،
’’علی سے مو من کے علاوہ اور کو ئی محبت نہیں کرے گا اور منافق کے علاوہ اور کو ئی بغض نہیں رکھے گا۔ (حضرت معاویہ کو اس حدیث سے کس طرح استشنیٰ حاصل ہے ، برائے مہربانی بیان فرمائیں)۔ میرے بھائی اس طرح تو آپ حضرت عایشہ رضی اللہ عنھا کو بھی اسی صف میں لے ائنگے۔۔۔ اللہ کا خوف کریں۔۔۔ اگر آپ شیعہ نھیں ھیں تو انکے وسوسوں سے بچیئے۔۔۔ اگر شیعہ ھیں تو بات الگ ھے۔۔۔‘‘
تو بھائی میں نے جو سوال پوچھا تھا کیا یہ اس کا جواب ہے؟ بتائیں کیا یہ حدیث ضعیف ہے؟ میں نے پوچھا تھا کہ حضرت معاویہ کو اس حدیث سے کس طرح استشنیٰ حاصل ہے تو آپ ام المومنین کو بھی اس میں گھسیٹ لائے۔ تو مجھے میری حد تک حضرت معاویہ کا جواب دے دیں تو عنایت ہو گی۔ اگر جواب نہیں دے سکتے تو مہربانی فرما کر آئیں بائیں شائیں نہ کریں بلکہ اس حقیقت کی تائید فرمائیں۔
پھر آپ نے ہی کچھ احادیث چساں کیں کہ،
’’ حدیث مبارکہ میں ہے:
« لا تسبوا أحدا من أصحابي . فإن أحدكم لو أنفق مثل أحد ذهبا ، ما أدرك مد أحدهم ولا نصيفه » ۔۔۔ صحيح مسلم
میرے صحابہ میں سے کسی کو گالی نہ دو، اگر تم میں سے کوئی ایک احد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کرے تو وہ ان کے ایک یا آدھ چلو (گندم یا جو وغیرہ) کے صدقے کے برابر بھی نہ ہوگا۔
حدیث مبارکہ میں ہے:
« من سب أصحابي، فعليه لعنة الله و الملائكة و الناس أجمعين » ۔۔۔ صحيح الجامع: 6285
’’جس میرے صحابہ کو برا بھلا کہا، اس پر اللہ، فرشتوں اور سب لوگوں (بشمول نبی کریمﷺ) کی لعنت ہے۔‘‘
تو میرا یہاں پر بھی یہی سوال ہے کہ اگر یہ احادیث صحیح ہیں، جو کہ بالکل صحیح ہیں، تو کیا ان احادیث سے بھی حضرت معاویہ کو استشنیٰ حاصل ہے؟ اگر ہے تو کس طرح؟ کیا ایک صحابی دوسرے صحابی کو گالیں دے سکتا ہے؟ کیا ایک صحابی دوسرے صحابی سے جنگ کر سکتا ہے جس میں سینکڑوں صحابہ کی جان بھی چلی جائے۔ کس کے کھاتے میں ڈالیں گے آپ ان جانوں کو؟ حضرت علی کے یا حضرت معاویہ کے کھاتے میں؟
باقی زیادہ باتیں کیا کرنیں آپ کسی بات کا جواب دینے کی نیوٹرل اہلیت شایدنہیں رکھتے تو آخر میں آپ کے سوال کا جواب اور میری طرف سے ایک جوابی سوال۔
آپ نے پوچھا،
’’کیا آپ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو صحابی رسول صلی اللہ وسلم مانتے ھیں؟‘‘
تو بھائی میں ان کو بالکل صحابی مانتا ہوں کہ وہ رسولِ خدا کے زمانے میں موجود بھی تھے اور ان کی صحبت میں بھی شریک ہوئے۔ لیکن صرف صحابی ہونے سے ہم ان کی زندگی کی ایسی باتوں کو نظر انداز نہیں کر سکتے جو فرامینِ رسولِ خدا کے منافی ہوں۔ یہ استشنیٰ ۱۲۳۹۹۹ انبیا کے کسی بھی صحابی کو اللہ نے نہیں دیا اور نہ ہی حضرت محمد ﷺ کے صحابہ کو دیا۔
اب آپ سے میرا آخری سوال ہے کہ کیا حضرت معاویہ حضرت علی کو خلیفہ مانتے تھے؟
اگرتو آپ کا جواب ہاں ہے ، جو کہ یقیننا نہیں ہو گا، تو میں آپ کی تاریخی بصیرت پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اگر ناں ہے تو مجھے یہ بتائیں کہ اگر ایک شخص خلفہٗ راشدین میں سے کسی خلیفہ کو نہیں مانتا ، ناں صرف نہیں مانتا بلکہ اس سے جنگ بھی کرتا ہے، سینکڑوں صحابہ کا قتل بھی کرتا ہے، نبی کی ہر ہرحدیث اس کے عمل کے منافی ہے، اور پھر بھی جنتی ہے تو مجھ سے یہ کیوں پوچھ رہے ہیں کہ میں ان کو صحابی مانتا ہوں کہ نہیں؟ میں تو مانتا ہوں لیکن آپ ان سے بھی تو اپنے چوتھے خلیفہ کی سند حاصل کر لیں تاکہ بوقتِ ٖضرورت کام آئے۔
 
شمولیت
جون 10، 2011
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
52
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=142759882561582&set=a.101064996731071.2597.100004827122607&type=1&theater&notif_t=photo_reply

آجکل فیسبک پر بھی ان صحابی کے بارے اپنے آپ کو سلفی کہلانے والے بھت بکواسات کر رہے ہیں اور یزید سے متعلق بھی میں نے ان میں سے ایک پک یھاں لگانے کو کوشش کی ہے۔ آپ لوگوں کو اللہ جزائے خیر دے آپ لوگ ان اصحاب کا دفاع کر رہے ہیں مہربانی کرکے اس کا بھی جواب عنایت فرمائیں۔
 
شمولیت
جون 10، 2011
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
52
۔عبد الرحمن بن ابی عمیرہ ازدی نبی کریمﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے معاویہؓ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
’’ اَللّٰہُمَّ اجْعَلْهُ هَادِیًا مَهدِیًّا وَاهدِ بِهِ ‘‘ (أحمد والترمذي:۳۸۴۲، وقال: حسن غریب)
’’اے اللہ! اس کو راہنمائی کرنے والا، ہدایت یافتہ بنا دے اور اس کے ذریعے ہدایت کو عام کر۔‘‘
یہ نبی کریمﷺ کی سیدنا اَمیر معاوِیہ کے حق میں دُعا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبﷺ کی دُعا قبول کی۔ اس سے اہل حق کے سینوں کو ٹھنڈک پہنچتی ہے، جبکہ وہ لوگ جن کے دلوں میں نبی کریمﷺ کے اصحاب کے بارے میں کھوٹ ہے ان کو اس فضیلت سے غم اور تکلیف پہنچتی ہے، نعوذ باﷲمن الخِذلان، لاریب کہ اس حدیث مبارکہ میں سیدنا اَمیر معاوِیہ کی عظیم فضیلت بیان ہوئی ہے۔
ابو عمیرہ کا صحابی ھونا ثابت نہیں زبیر علی زئی اور شیخ البا نی کے حوالےسے یہ اعتراض ایک بھائی نے اٹھایا ھے
 
شمولیت
جون 10، 2011
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
52
سلمان امین صاحب آپ مھربانی کرکے علی رض کی خلافت کے دوران کو اچھی طرح جان لیں تو آپ کو یہ اعتراض ویسے ہی بوگس ھو جائے گا
 
شمولیت
مئی 26، 2016
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
عثمان صاحب حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ کی فضیلیت کی روایات تو غلط ہیں ضعیف ہیں اور ناقابل قبول ہیں لیکن معاویہ رضی اللہ عنہ کی روایات ٹھیک ہیں۔۔۔۔۔۔ ہاں ہم انکو صحابی مانتے ہیں ساتھ انکی غلطیاں بھی۔۔۔۔
 

abdullah786

رکن
شمولیت
نومبر 24، 2015
پیغامات
428
ری ایکشن اسکور
25
پوائنٹ
46
جناب
سلمان امین صاحب،
یہ ساری باتیں یہ لوگ کبھی نہیں سمجھیں گے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا کہ 30 سال خلافت کے بعد ملک ہو گا اور دوسری روایت میں اس کو ملک عضوضا کہا گیا ہے وہ خلافت جو مسلمانوں سے رخصت ہوئی اس پر کسی کا غم نہیں ہے مگر یہ سوچتے ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ کی غلطیوں کا ذکر کرنا اس حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان پیش کرنا ان پر سب شتم کرنا ہےجبکہ یہ سب صرف عبرت کے لیے بیان کیا جاتا ہے کہ وہ خلافت کس طرح ملوکیت میں تبدیل ہو گئی اس سے سبق حاصل کرو قرآن نے بھی پہلوں کے قصے اس لیے ہی بیان کیے ہیں کہ عبرت پکڑی جائے۔ اللہ سب کو سمجھنے کی توفیق دے کہ یہ ان کی شان میں کوئی گستاخی نہیں صرف عبرت کے لیے بیان کیا جاتا ہے۔اللہ سب کو ہدایت دے۔
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top