• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سیرت طیبہ ایک تصویری نمائش

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
کراچی اور گردو نواح میں اگر خواتین یا مردوں کے حوالے سے اس کام کو کرنے کے خواہش مند بھائی اور بہن پہلی پوسٹ میں لکھا گیا فون نمبر پر رابطہ کریں اور اسی طرح حیدرآباد میں بھی اگر کوئی اس مواد اور اس فکر کو استعمال کرنا چاہے تو خوش آمدید
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
سیرت النبی کانفرنس برائے خواتین
معاشرے میں بڑھتے ہوئے انتشار ، بدعات،سنت نبوی سے لاعلمی، قرآن و سنت سے محبت رکھنے والوں کی آنکھوں میں اکثر آنسو لے آتی ہے۔ پچھلے 3سال میں ہر سال ربیع الاول کے مہینے میں کوئی نئی بدعت دیکھنے کو ملی۔ کوشش یہی تھی اور جذبہ بھی یہی تھا کہ ان بدعات کے مقابلے میں کسی طرح سیرت النبی ﷺ کے صحیح پہلووں کو اجاگر کیا جائے۔ اللہ رب العالمین کی بہترین مدد کے ساتھ پچھلے سال بھی اس حوالے سے تھوڑا موقع ملا اور جب چھوٹے پیمانے پر تھوڑا کام کیا تو دل میں خواہش ہوئی کہ اس کام کو اللہ کی رضا کے لئے اور بڑھایا جائے ۔ مخالفتوں کے باوجود اس پر بحث ہوئی اور اس کام کو آگے بڑھانے کا سوچا۔ پھر ایک ایسا پروگرام ترتیب دیا جس کے ذریعے خواتین کی اصلاح ہو سکے۔ اور ان میں نبی ﷺ کی حقیقی محبت پیدا کی جاسکے ۔ نبی ﷺ سے محبت ہمارے ایمان میں شامل ہے اور یہ حقیقت ہے کہ ہم ان سے بہت محبت کرتے ہیں لیکن افسوس یہ ہے کہ اس محبت کا طریقہ بہت غلط ہے آپ ﷺ کی محبت کا تقاضہ اسوۂ حسنہ پر عمل کرنے میں ہے۔ اسی لئے اس کانفرنس میں کچھ نئے Elementsکو استعمال کیا گیا جن کی بدولت زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کا شوق بڑھ سکے۔
دورانیہ:
اس پروگرام کا دورانیہ 10:30am to 4pm تھا۔ جس کا آغاز 11بجے ہونا تھا ۔جس میں دو سیکشن بنائے گئے تھے ۔ پہلا سیکشن 11بجے سے ظہر سے بعد تک کا تھا جس کے اندر ملٹی میڈیا پروگرام اور کچھ تمثیل رکھے گئے تھے جس میں سیرت کی روشنی میں کچھ پروگرام پیش کئے گئے۔ دوسرا سیکشن جوظہر کے بعد سے عصر تک کا تھاجس میں آرٹ گیلری کے ذریعے نبیﷺ کی پوری زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔
تیاری:
اس کی تیاری میں ’’علم النافع ‘‘شعبہ خواتین کی پوری ٹیم کا کام قابل ستائش ہے ۔ ایک اہم کام جو اس کانفرنس میں کیا گیا وہ نبیﷺ کے بارے میں مفید اور اہم معلومات اکھٹا کر کے مستند کتابوں سے عبارتیں لے کر آرٹ گیلری کو ڈیزائن کیا گیا۔ اہم نکتہ یہ تھا کم وقت میں بہت ہی محنت سے عمدہ کام کیا گیا۔ اس میں اپنی جان ، مال سے ساتھ دینے والوں کے لئے اللہ رب العالمین سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اخلاص کے ساتھ دنیا میں ہر سطح پر ان سب سے اپنے دین کا بھرپور کام لے اور انہیں توفیق دے کہ وہ یہ کام اخلاص کے ساتھ کرتے جائیںاور قرآن و سنت سے پوری دنیا کو منور کریں۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
پروگرام کی تفصیلات:
لیکچر لھوالحدیث: اس میں واضح کیا گیا کہ نوجوان نسل کا وقت کتنا اہم ہے اور شیطان ہم سے وہ کس طرح ضائع کراتا ہے۔ اور خاص طور پر لڑکیاں اور خواتین اپنے اس قیمتی خزانہ کو کس طرح ضائع کرتی ہیں۔ اور ناولز پڑھنے اور موسیقی سننے اور فلمز وغیرہ دیکھنے میں ضائع کرتی ہیں۔
مقصد: اپنے آپ کو ان تمام برائیوں سے بچایا جاسکے اور اپنا دیہان قرآن کی طرف جوڑا جا سکے اور اپنے وقت کو قیمتی بنایا جاسکے جو آخرت میں ہمارے کام آئے۔
Skits: اس پروگرام کا ایک سگمنٹ Skitsتھے ۔ تین Skitsپیش کئے گئے ۔
(۱) پہلے Skitsمیں بتایا گیا کہ کس طرح خواتین اپنی سردیوں کو انجوائے کرتی رہیں اور گھر میں موجود ملازمین بنیادی سہولیات سے محروم رہے اور وہ اس سے لا علم رہیں۔
مقصد: اس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی تکلیف کا احساس دلایا گیا اور خواتین میں مدد کا جذبہ ابھارا گیا ۔
(۲) دوسرے Skitsمیں بدعات اور توہم پرستی میں مبتلا ہوئے ایک خاندان کو دکھایا گیا ۔
مقصد: قرآن و سنت کو ہی بنیاد بنایا جائے اور اسی کو سمجھ کر اسی پر عمل کیا جائے اور بدعات و خرافات سے بچا جائے کیونکہ دین وہ ہے جو اللہ نے نازل کیا لوگوں کے فرمان نہیں۔
(۳) تیسرے Skitsمیں میت کا منظر دکھایا گیا اور اس میں ہونے والی بدعات کو قرآن و سنت کے دلائل سے جھٹلایا گیا ۔
مقصد: حکمت اور نرمی کے ساتھ دوسروں کے سامنے شفقت سے پہلے ان کی بات سننا ۔پھر اپنی بات دلیل سے بیان کرنا اور اس کے بعد عمل کے لئے انہیں آزاد چھوڑ دینا۔ زبر دستی یا تنقید کے ساتھ عمل کرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
کوکنگ : پھر خواتین کی دلچسپی کی خاطر Quick ریسیپی بتائی گئی۔ Chicken Vegetable Egg Roll اس کے بعد نماز ظہر اور لنچ کا وقفہ دیا گیا۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
{آرٹ گیلری }
اس کے بعد آرٹ گیلری کا سیشن رکھا گیا جس میں آپ ﷺ کی پوری زندگی کو بڑی ترتیب سے پینافلیکس کے ساتھ فریم کے ذریعے آویزاں کیا گیا۔ جس کو دس مراحل میں ترتیب دیا گیا۔
پہلامرحلہ: درودِ ابراہیمی اور اس کی فضیلت پر مشتمل تھا۔
دوسرا مرحلہ: آپ ﷺ کی ولادت باسعادت اور حیات طیبہ کے چالیس سال پر مشتمل تھا۔
تیسرا مرحلہ: آپ ﷺکے خانہ نبوت، آپ کی ازواج مطہرات اور اولادوں پر مشتمل تھا۔
چوتھا مرحلہ: آپ ﷺ کی صفات ، آپ کے اخلاق اور آپ کے کردار پر مشتمل تھا۔
پانچواں مرحلہ: نبوت سے لے نبی ﷺ کی ہجرت کے مراحل تک مشتمل تھا۔ جس میں مختصر طور پر پوری مکی زندگی پر نظر
ڈالی گئی تھی۔
چھٹا مرحلہ: آپ ﷺ کے معجزات پر مشتمل تھا۔
ساتواں مرحلہ: مدنی زندگی اوراس میں ہونے والے مختلف مراحل، مثلاً غزوات ، عمرہ حدیبیہ سے لے کر فتح مکہ اور حجۃالوادع
تک مشتمل تھا۔
آٹھواں مرحلہ: آپ ﷺ کی بیماری سے آغاز سے لے کر وفات کے مرحلہ تک مشتمل تھا۔
نواں مرحلہ: آپ ﷺ کی سیرت کے متعلق یہود اور عیسائی اسکولرز کی تعریف پر مشتمل تھا۔
دسواں مرحلہ: آپ ﷺ کی سنتوں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر مشتمل تھا۔
بنائے گئے ہر مرحلہ پر اسکالرز موجود تھے جو وضاحت کے ساتھ ہر مرحلہ کو عوام الناس کے لئے بیان کر رہے تھے اور انہیں اپنے علم کے موتی دے رہے تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر مرحلے کی علیحدہ علیحدہ تصاویر لی گئیں ۔جس کا خاص مقصد یہ تھا کہ اس کام کو پزیرائی دے کر ہر طبقہ میں کیا جا سکے اور عوام الناس اس کو کرانے کے لئے رابطے کر سکیں۔
پروگرام کی ابتداء میں مختلف نوعیت سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اور بہت ہی نامی گرامی علماء کرام نے اس کا وزٹ کیا۔اور اس کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اپنی تجاویز سے آراستہ کیااور دعاؤں سے نوازا۔ اس حوالے سے ’’علم النافع ‘‘ شعبہ خواتین کو اپنے علم سے مسلسل فیض یاب کرنے والے شیخ فیض الابرار صدیقی حفظہ اللہ نے اہم ترین کردار ادا کیا۔ اور ابتداء سے انتہا تک مسلسل ساتھ دیا۔ اس کے علاوہ جامعہ ابی بکر کے شیخ یونس ربانی حفظہ اللہ ، مس شازیہ پروین ، ام عبد اللہ نے بھی اپنے علم کے موتیوں سے ہمیں نوازا۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
Feed Back:
الحمد للہ رب العالمین۔ بہت اچھا Feedbackرہا۔ پروگرام کے اختتام پر لوگوں سے Feedback لکھوائے گئے۔ الحمد للہ کوئی ایسا Feedbackنہ تھا جس میں تعریف و ستائش نہ کی گئی ہو ہاں البتہ وقت کی کمی کی شکایات کی گئیں۔ خواہش کی گئی کے آئندہ بھی ایسے پروگرامز کرائے جائیںجس میں آرٹ گیلری کا ٹائم زیادہ رکھا جائے۔ Feedbackکے اندر خاص طور پر اس آرٹ گیلری کو بنانے والوں کو خصوصی دعاؤں سے لوگوں نے نوازا۔ اللہ سے دعا ہے اللہ رب العالمین بنانے والوں کو اور اس کے اندر جن اسکالرز نے اپنا وقت دیا ان کو جنت الفردوس کے وارثوں میں شامل کر دے۔ آمین
حرف آخر:
اللہ رب العالمین کا وعدہ سچا ہے ۔’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ترجمہ: اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا۔ پوری دنیا میں آپ ﷺ کی ذات پر جتنی کتابیں لکھی گئیں کسی اور شخصیت پر کبھی نہیں لکھی گئیں جتنی کانفرنس دروس رسول اللہ ﷺ کی محبت میں منعقد کئے جاتے ہیں کبھی کسی اور کے لئے نہیں کئے جاسکتے۔ اللہ رب العالمین کا احسان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کام میں ہمیں بھی حصہ ڈالنے کی توفیق دی۔اللہ تعالیٰ ہم سے رسول اللہ ﷺکی ذات کے حوالے سے اخلاص کے ساتھ تاحیات کام لیتا رہے اور مخالفت کرنے والوں کے لئے خود کافی ہوجائے اور ہر شر اور انتشار سے ہمیں محفوظ رکھے اور کام کرنے والوں کو اخلاص کے ساتھ جوڑ کے رکھے اور اس میں اضافہ کرتا جائے۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
الحمدللہ مقامی کبار علماءکے ایک وفد نے اس سیرت آرٹ گیلری کا وزٹ بھی کیا اور تجاویز کی صورت میں بہترین تعاون کیا جن علماء نے وزٹ کیا تھا ان میں سے قابل ذکر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحئی المدنی حفظہ اللہ ، فضیلہ الشیخ مفتی انس مدنی نائب مدیر جامعہ ستاریہ ، مفتی یوسف طیبی حفظہ اللہ مدیر جامعہ الدراسات، فضیلۃ الشیخ احسن سلفی حفظہ اللہ مدیر جامعہ الاحسان، فضیلۃ الشیخ محمد ضیاء الرحمن بن محمد ظفر اللہ نائب مدیر جامعہ ابی بکر الاسلامیہ ، فضیلۃ الشیخ عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ ، خطیب مسجد الفرقان شیخ سفیان سیف حفظہ اللہ، الشیخ عبدالجبار راشد حفطہ اللہ، ڈاکٹر حافظ افتخار احمد شاہد حفظہ اللہ، اور دیگر علماء نے اور اسی طرح خواتین کے مختلف مدارس کی معلمات اور مدیرات نے بھی وزٹ کیا اللہ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
 
Top