• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شرکیہ ناموں کی کمپوزنگ والا کام کرنا کیسا ہے

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
اکثر اوقات کمپوزنگ میں شرکیہ نام یا جملے آ جاتے ہیں مثلا امام بخش،حسین بخش وغیرہ تو کیا ایسے نام کمپوز کر کے کمانا جائز ہے یا بالکل حرام ہے؟​
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ارشاد باری تعالیٰ ہے:
و تعاونوا علی البر والتقوی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان
اور نیکی اور بھلائی کے کاموں میں تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں تعاون نہ کرو۔

اگر تو کمپوزنگ سے شرک یا بدعت یا فسق وفجور یا ظلم کے پھیلنے میں تعاون ہو رہا ہے تو تعاون کی یہ صورت جائز نہ ہوگی مثلا کسی ایسی کتاب کی کمپوزنگ کرنا کہ جس کتاب میں شرک یا بدعت یا فسق وفجور یا ظلم کو تاویلات باطلہ سے ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہو۔ اور اگر یہ کمپوزنگ ایسی ہو کہ اس سے شرک یا بدعت یا فسق وفجور یا ظلم کے پھیلاؤ میں تعاون نہ ہو بلکہ یا تو ان کی تردید ہو مثلا کوئی مصنف یہ بات اپنی کتاب میں بیان کرنا چاہے کہ امام بخش نام رکھنا درست نہیں ہےتو ایسی کمپوزنگ بلاشبہ باعث اجر وثواب ہے جیسا کہ قرآن نے مشرکین مکہ کے شرکیہ کلمات کو نقل کیا ہے تا کہ ان کے عقیدہ کی غلطی واضح کی جائے۔یعنی کمپوزر کو اس کتاب یا ڈاکومنٹ کے مرکزی خیال کو دیکھنا چاہیے کہ مصنف اپنی تحریر سے ثابت کیا کرنا چاہتا ہے یا مصنف کی تحریر حق کے ساتھ تعاون ہے یا باطل سے تعاون کی ایک صورت بنتی ہے۔ اس پر کمپوزر فیصلہ کر لے۔ واللہ اعلم بالصواب
 
Top