• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شیخ القراء قاری محمد یحییٰ رسولنگری حفظہ اللہ سے ملاقات

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد: آپ کی شادی کب ہوئی اور اس میں آپ کی پسنداورناپسند کا کوئی دخل تھا؟
شیخ: میری شادی ۱۹۷۴ء میں اس وقت ہوئی، جب میں مدرسہ تجوید القرآن مسجدلسوڑھے والی لاہور میں مدرس تھا۔ ہمارے خاندان میں یہ رواج ہے کہ رشتے والدین ہی پسند کرتے ہیں ۔لڑکے نہ دیکھنے جاتے ہیں اورنہ انہیں دیکھنے کی اِجازت ہوتی ہے۔ جس کو والدین پسندکرلیں بس وہی لڑکے کی پسند ہے۔
رشد:کیا آپ کی شادی رشتے داروں میں ہوئی ہے؟
شیخ: جی ہاں میری پہلی شادی میرے چچا عبدالرزاق حفظہ اللہ کے ہاں ہوئی ۔ میرے چچا بہت مخلص آدمی ہیں۔حافظ محمد صاحب بھٹوی حفظہ اللہ کے شاگرد ہیں۔
رشد: آپ کی دوسری شادی کب ہوئی ؟
شیخ: میر ی دوسری شادی تقریباً دوسال بعدہوئی ۔وہ اس لیے کہ جو دوسری بیوی تھی وہ عالمہ تھی۔سوچ یہ تھی کہ وہ عالمہ عورت ہے دینی اُمور میں معاون ثابت ہو گی۔اس بارے میں، میں نے حافظ محمد یحییٰ عزیز میرمحمدی رحمہ اللہ سے مشورہ کیا توحافظ صاحب فرمانے لگے کہ اگر وہ رشتہ دیتے ہیں توشادی کر لیں، تاکہ آپ کودینی کام کرنے میں آسانی رہے۔
رشد:اس میں وجہ صرف ان کا عالمہ ہونا تھایا کوئی پسندکا مسئلہ بھی تھا؟
شیخ: زیادہ وجہ تو یہی تھی کہ وہ عالمہ تھیں اوراپنے خاندان کی تھیں۔ باقی آپ کو پتہ ہے کہ ہمارا بلوچ خاندان ہے، اس میں ’خوبصورتی‘ توہوتی ہی ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
رشد:دوسری شادی کے سلسلے میں پاکستان جیسے سخت ماحول میں آپ نے مشکلات کاسامنا توکیا ہو گا؟
شیخ: دوسری شادی کے بعدپہلے سسرا ل والوں نے ناراضگی کا اظہارکیا تھا،بلکہ پہلی بیوی روٹھ کر میکے بھی چلی گئی تھی لیکن تین چار ماہ بعدمعاملہ ٹھیک ہو گیا تھا۔
رشد:آپ کی دونوں بیویوں سے کتنی اولاد ہے؟
شیخ: ماشاء اللہ پہلی بیوی سے میرے پانچ بیٹے اورایک بیٹی ہے۔ بڑے بیٹے کا نام قاری اظہار احمد ، چھوٹے کانام قاری احسن ، جو جامعہ لاہور الاسلامیہ سے فارغ ہیں اور آج کل ریاض میں ہوتے ہیں اوران سے چھوٹے کانام قاری فہد اللہ ہے، اس سے چھوٹا عبد المحسن ہے، جو ماشاء اللہ درس نظامی سے فارغ ہے اور اس وقت ایم اے انگلش کر رہا ہے۔ اس سے چھوٹاافتخار احمد ہے۔ آج سے میں نے اس کانام بدل کر اَحمد یحییٰ رکھ دیا ہے۔ ماشاء اللہ حافظ قرآن ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنے سب بیٹوں کو عالم بنائوں۔ الحمدللہ میری بچی بھی حافظ قرآن ہے۔
دوسری بیوی سے میرے چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اوروہ بھی ماشاء اللہ سارے دیندارہیں۔ بچیاں تینوں عالمہ ہیں اورایک بچہ بھی حافظ قرآن ہے۔ان میں سے بڑاقاری محمدسالم ہے، جو جامعہ رحمانیہ سے فارغ ہے۔ دوسرے نمبرپر قاری محمود ہے۔ اس سے چھوٹا بیٹا عثمان ہے، وہ لاہور میں پڑھ رہا ہے اور سب سے چھوٹے بیٹے کا نام منصور ہے، جوحفظ کر رہا ہے۔ میں نے الحمدللہ سارے بچے دین پہ لگائے ہیں۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ بچوں کو دین پہ لگانا چاہیے، حافظ و قاری بنانا چاہیے، اس لیے کہ دین میں عزت ہے۔اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہم کو بہت عزت دی، اپنے علاقے میں ،برادری میں بلکہ پورے پاکستان میں۔

٭۔۔۔۔۔۔۔۔٭۔۔۔۔۔۔۔۔٭​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ ۔۔۔۔ لفظ ’’ مہتمم ‘‘ کا کیا مسئلہ ہے یہ ’’ مہتمم ‘‘ محسوس ہو رہا ہے ۔۔
 
Top