• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

صداقت کی ایک ہی راہ۔ تفسیر السراج: پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اللہِ الْاِسْلَامُ۝۰ۣ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَھُمُ الْعِلْمُ بَغْيًۢا بَيْنَھُمْ۝۰ۭ وَمَنْ يَّكْفُرْ بِاٰيٰتِ اللہِ فَاِنَّ اللہَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ۝۱۹ فَاِنْ حَاۗجُّوْكَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْہِيَ لِلہِ وَمَنِ اتَّبَعَنِ۝۰ۭ وَقُلْ لِّلَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَالْاُمِّيّٖنَ ءَاَسْلَمْتُمْ۝۰ۭ فَاِنْ اَسْلَمُوْا فَقَدِ اھْتَدَوْا۝۰ۚ وَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلٰغُ۝۰ۭ وَاللہُ بَصِيْرٌۢ بِالْعِبَادِ۝۲۰ۧ
دین خدا کے نزدیک حکم برداری ہے اور اہل کتاب نے جو اختلاف ڈالا، وہ بعد علم حاصل کرنے کے آپس میں ضد سے ڈالا ہے اور جو اللہ کی آیتوں کا منکر ہوگا تو اللہ جلد حساب لینے والا ہے ۔۱؎(۱۹) پھراگر وہ تجھ سے حجت کریں تو کہہ کہ میں نے اور جو میرے ساتھ ہیں، سب نے اپنا منہ خدا کے تابع کیا ہے اورکتاب والوں اور ان پڑھوں کو کہہ کیا تم بھی مانتے ہو؟ پھراگر وہ مانیں تو انھوں نے ہدایت پائی اور اگرمنہ موڑیں توتیراذمہ صرف پہنچانا ہے اور اللہ بندوں کو دیکھ رہا ہے۔(۲۰)
صداقت کی ایک ہی راہ
۱؎ سچائی اور صداقت کی ایک ہی راہ ہے جس کا نام اسلام ہے ۔ منزل مقصود تک اور شاہد عرفان تک بجزاسلام کے اور کوئی راستہ نہیں جاتا۔ اللہ کی محبت، اس کی توحید اور نسل انسانی کی فلاح وبہبود کا سامان جس قدر اسلام میں میسر ہے، دوسرا کوئی مذہب اس کا مدعی نہیں ہوسکتا، اس لیے اسلام کے سوا جس قدر راستے ہیں وہ مخدوش ہیں۔ منزل مقصود سے دور لے جانے والے ہیں اور گمراہ کرنے والے ہیں، اس لیے کہ نسل انسانی کا مشترکہ مذہب صرف اسلام ہے ۔ ساری دنیا کو یہی مذہب عنایت کیاگیا ۔سب کو یہی پیغام ہدایت سنایا گیا۔ وہ پیغام جو آسمان سے زمین پر نازل ہوا، وہ ایک ہے۔اس میں کوئی اختلاف نہیں۔ تمام انبیاء اورتمام مصلح ایک ہی پیغام لے کرآئے ہیں اور یہ جو اختلاف نظرآرہا ہے ، خواہشات کا اختلاف ہے ۔ نفس امارہ کی بوقلمونیاں ہیں اور اہل کتاب کی ہوا وہوس کا نتیجہ ہے ورنہ آدم علیہ السلام سے لے کرمسیح علیہ السلام تک سب اسی حقیقت ثابتہ کی منادی کرتے آئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ آج بھی مخالف حلقے اسلام کی تعریف میں رطب اللسان ہیں اور نادانستہ اسلام کوقبول کرتے چلے جاتے ہیں۔ سب اس کی صداقتوں کو محسوس کرتے ہیں اور عملاً کوشاں ہیں کہ اسلام کی تمام مجوزہ اصلاحات کو قبول کرلیں۔ وہ وقت نہایت قریب ہے جب ساری دنیا میں اسلام کو بطور ایک مشاہدہ اور نظریہ کے تسلیم کرلیاجائے گا اور شاید لفظی اختلاف باقی نہیں رہے گا۔
 
Top