- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,582
- ری ایکشن اسکور
- 6,751
- پوائنٹ
- 1,207
خود ہی اسباب و مسبب ہیں یہ سارے موجود
محفلِ ہستی نے خود کر لیا، اپنا ہی وجود
اس نظریہ کا جو قائل ہے، وہ اتنا مردود
خود نہ سمجھے ہے، نہ سمجھا سکا اپنا مقصود
کس نے ان چیزوں میں تاثیر کی قدرت بخشی
پھر خصائص کو بھی تخلیق کی ندرت بخشی
نیچریت میں ہے صد حیف! یہ نیچر کا مقام
دہریوں نے بھی تو خود کو کیا، ایسے بدنام
محفلِ ہستی ہے ساری ہی نشانِ ربانی
اسکو کیا سمجھے گا بے عقل کوئی عقلانی
محفلِ ہستی نے خود کر لیا، اپنا ہی وجود
اس نظریہ کا جو قائل ہے، وہ اتنا مردود
خود نہ سمجھے ہے، نہ سمجھا سکا اپنا مقصود
کس نے ان چیزوں میں تاثیر کی قدرت بخشی
پھر خصائص کو بھی تخلیق کی ندرت بخشی
نیچریت میں ہے صد حیف! یہ نیچر کا مقام
دہریوں نے بھی تو خود کو کیا، ایسے بدنام
محفلِ ہستی ہے ساری ہی نشانِ ربانی
اسکو کیا سمجھے گا بے عقل کوئی عقلانی
صلاح الدین مقبول احمد