• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

طبقات کبیر

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
طبقات کبیر اول تا ہشتم

مصنف کا نام
محمد بن سعد کاتب الواقدی

مترجم
مولانا عبداللہ العمادی

ناشر
جامعہ عثمانیہ سرکار حیدرآباد دکن


تبصرہ

زیر نظر کتاب تاریخ اسلامی کا بہت وسیع ذخیرہ اور تاریخی اعتبار سے ایک شاندار تالیف ہے جس میں مصنف نے بہت عرق ریزی سے کام لیا ہے۔واقعات کو بالاسناد ذکر کیا ہے جس سے محققین کے لیے واقعات کی جانچ پڑتال اور تحقیق سہل ہو گئی ہے۔یہ کتاب سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور سیر صحابہ وتابعین پر یہ تالیف سند کی حیثیت رکھتی ہے اور سیرت نگاری پر لکھی جانے والی کتب کا یہ اہم ماخذ ہے المختصر سیرت نبوی اور سیرت صحابہ وتابعین پر یہ ایک عمدہ کتا ب ہے ۔جس کا مطالعہ قارئین کو ازمنہ ماضیہ کی یاد دلاتا ہےاور ان عبقری شخصیات کے کارہائے نمایاں قارئین میں دینی ذوق ،اسلامی محبت اور ماضی کی انقلابی شخصیات کے کردار سے الفت و یگانگت پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔لہذا فحش لٹریچر ،گندے میگزین اور ایمان کش جنسی ڈائجسٹ کی بجائے ایسی تاریخی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے جو شخصیات میں نکھار ،ذوق میں اعتدال ،روحانیت میں استحکام اور دین سے قلبی لگاؤ کا باعث بنیں ۔
اس کتاب طبقات کبیر جلد1کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب طبقات کبیر جلد2کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب طبقات کبیر جلد3کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب طبقات کبیر جلد4کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب طبقات کبیر جلد5کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب طبقات کبیر جلد6کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب طبقات کبیر جلد7کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب طبقات کبیر جلد8کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنےکے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

فارق

رکن
شمولیت
جون 11، 2011
پیغامات
39
ری ایکشن اسکور
132
پوائنٹ
58
طبقات ابن سعد کا جو ترجمہ نفیس اکیڈمی نے شائع کیا ہے وہ درحقیقت جامعہ عثمانیہ کے اس ہی ترجمہ کا ری پرنٹ ہے، اور جس کے بارے میں پہلے میں بتا چکا ہوں کہ یہ ترجمہ ناقص ہے کیا ہی بہتر ہوتا اگر اس کے بجائے دارالاشاعت کا ترجمہ اس سائٹ پر فراہم کیا جاتا۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاک اللہ فارق بھائی جب آپ نےتوجہ دلائی تھی تو اس وقت ہی آپ کی بات کو پیش نظر رکھاگیا تھا۔اور یہ بات بھی فائنل ہوچکی ہے کہ ان کتب کو اپلوڈ بھی کیا جائے گا۔ان شاءاللہ
لیکن تاریخ طبری اور طبقات کبیر ہمارے پاس فائنل صورت میں موجود تھیں،مناسب یہی سمجھا گیا کہ اس وقت ان کتب کو اپلوڈ کردیا جائے جب لائبریری میں دارالاشاعت والی کتب منگوائی جائیں گی تب ان کو بھی اپلوڈ کردیا جائے گا۔
 
Top