• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ظلی بروزی نبی کی حقیقت

شمولیت
جون 28، 2013
پیغامات
173
ری ایکشن اسکور
67
پوائنٹ
70
ظلی بروزی نبی کی حقیقت

جھوٹا مدعی نبوت "مختار" کہتا تھا کہ میں محمد ﷺ کا مختار ہوں اسی لیے مختاری نبی ہوں،یہ کذابوں کا دستور قدیم چلا آرہا ہے کہ اپنی نبوت کا من گھڑت نام رکھ لیا کرتے ہیں،جیسا کہ مرزا قادیانی نے اپنی نبوت کا نام ظلی و بروزی رکھ لیا۔تمام کذاب ہمچوقسم جو مرزا قادیانی سے پہلے گزرے ہیں،سب یہی کہتے تھے کہ ہم محمد رسول اللہ ﷺ کی نبوت کے ماتحت دعویٰ کرتے ہیں اور ہمیں نبوت آنحضرت ﷺ کی وساطت سے ملی ہے۔تمام کذاب پہلے مسلمان ہوتے تھے اور اسلام کی پیروی کرتے تھے۔اچانک ہی ان کو زعم ہوتا تھا کہ ہم آنحضرت ﷺ کی وساطت سے مرتبہ نبوت کو پہنچ گئے ہیں ،یہی زعم غلط ہوتا تھا اور وہ کافر سمجھے جاتے تھے۔مسیلمہ کذاب مسلمان تھا،آنحضرت ﷺ کی نبوت کی تصدیق کرتا تھا،مگر خود مدعی نبوت بنا اسی لیے کذاب ٹھہرا۔اسود عنسی مسلمان تھا ،بعد حج کے اسے نبی ہونے کا زعم ہوا،مرزا قادیانی نے حج بھی نہیں کیا اور اسے نبی ہونے کا زعم ہوا، اور ہونا بھی ضروری تھا کیونکہ حبیب خدا ﷺ کی پیشگوئی پوری ہونی تھی کہ تیس کاذب امتی نبی ہوں گے، یعنی امتی بھی ہوں گے اور نبی ہونے کا بھی زعم کریں گے۔"سیکون فی امتی ثلاثون کذابون کلھم یزعم انہ نبی اللہ و انا خاتم النبین لانبی بعدی"۔۔۔۔۔۔پس محمد ﷺ کے بعد جو شخص دعویٰ نبوت کرے گا وہ کاذب ہے۔
(تلخیص از احتساب قادیانیت جلد 11،مصنفہ جناب بابو پیر بخش لاہوری رحمتہ اللہ علیہ)
 
Top