• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عرب عوام کی بغاوت کے اسباب

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
عرب عوام کی بغاوت کے اسباب

عمران نذر حسین
عرب عوام کی بغاوت کے اسباب ، عوامل اور محرکات جاننے کے لئے مسلم عوام نہایت بےتاب ہو گئے ہیں۔ لیکن عرب عوام کی بغاوت کے اسباب اور عوامل و محرکات کی وضاحت کرنے میں مسلم اسکالرس کو نہایت محتاط بن جانا چاہئے۔
کیونکہ عرب دنیا میں اب پراسرار طور پر یکے بعد دیگرے ہو رہے واقعات دنیا بھر میں لوگوں کیلئے حیران کن بنتے جا رہے ہیں۔ اور واجبی طور پر یہ سوالات پوچھے جا رہے ہیں کہ مغربی ایشیاء کے منطقے میں ہو رہی حیران کن تبدیلیاں اسرائیل پر کیا کچھ اور کیسے کچھ اثرات اثرات مرتب کریں گی؟ کیونکہ یوروپی یہودی مملکت Euro Jewish State اپنے جغرافیائی محل و قوع کے لحاظ سے ہو رہی تبدیلیوں کے گرداب یا بھنور میں ایسا لگتا ہے کہ پورے طور پر پھنس گئی ہے۔
اس لئے اس موضوع پر کچھ لکھتے وقت کچھ بولتے وقت نہایت احتیاط برتنا ازبس ضروری ہو گیا ہے۔ بدلتا ہوا ماحول واقعی طور پر یوروپی یہودی مملکت کیلئے ایک نہایت سنگین خطرہ بن گیا ہے اگرچیکہ وہ اس کو چھپانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
عرب ملکوں میں حکمرانوں کے خلاف عوام کی بغاوت پر اسرائیل کس طرح سے اپنے ردعمل کا اظہار کرے گا؟
عرب عوام کی بغاوت کے اسباب پر عمران نذر حسن کا مضمون "عرب عوام کی بغاوت ، اسرائیل کیلئے سب سے بڑا خطرہ" ، ان کی سیاسی اور مذہبی بصیرت کا آئینہ دار ہے۔
عمران نذر حسین کی غیر معمولی اور کثیر الاشاعت تصنیف "قرآن میں یروشلم" کئی زبانوں میں شائع ہو چکی ہے۔
عمران نذر حسین کا یہ مکمل مضمون یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ (بشکریہ روزنامہ اعتماد ، حیدرآباد دکن ، مارچ/20 ، 2011ء)
 
Top