• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورتوں کا جہاد کیا ہے.؟

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
حدیث نمبر: 2875
حدثنا محمد بن كثير،‏‏‏‏ أخبرنا سفيان،‏‏‏‏ عن معاوية بن إسحاق،‏‏‏‏ عن عائشة بنت طلحة،‏‏‏‏ عن عائشة أم المؤمنين ـ رضى الله عنها ـ قالت استأذنت النبي صلى الله عليه وسلم في الجهاد‏.‏ فقال ‏"‏ جهادكن الحج ‏"‏‏.‏ وقال عبد الله بن الوليد حدثنا سفيان عن معاوية بهذا‏.‏

ہم سے محمد بن کثیر نے بیان کیا، کہا ہم کو سفیان ثوری نے خبر دی، انہیں معاویہ ابن اسحاق نے، انہیں عائشہ بنت طلحہ نے اور ان سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جہاد کی اجازت چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا جہاد حج ہے۔
اور عبداللہ بن ولید نے بیان کیا کہ ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا اور ان سے معاویہ نے یہی حدیث نقل کی۔



حدیث نمبر: 2876
حدثنا قبيصة،‏‏‏‏ حدثنا سفيان،‏‏‏‏ عن معاوية،‏‏‏‏ بهذا‏.‏ وعن حبيب بن أبي عمرة،‏‏‏‏ عن عائشة بنت طلحة،‏‏‏‏ عن عائشة أم المؤمنين،‏‏‏‏ عن النبي صلى الله عليه وسلم سأله نساؤه عن الجهاد فقال ‏"‏ نعم الجهاد الحج ‏"‏‏.‏

ہم سے قبیصہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا اور ان سے معاویہ نے یہی حدیث اور ابوسفیان نے حبیب بن ابی عمرہ سے یہی روایت کی جو عائشہ بنت طلحہ سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے واسطہ سے ہے (اس میں ہے کہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات نے جہاد کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حج بہت ہی عمدہ جہاد ہے۔



کتاب الجہاد صحیح بخاری
 
Top