• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عید میلاد النبی ﷺ کا شرعی و تاریخی جائزہ

محمد شعبان

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 03، 2011
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
19
عزیز بھائی میں نے تو یہ سمجھ کر اس موضوع پر آپ سے گفتگو کرنے کی کوشش کی کہ شاید کچھ سیکھنے کو مل جائے اور اپنی طرف سے ہر ہر بات کی کھلی وضاحت کرنے کی کوشش بھی کی پر آپ کے مختصر تبصرے اور لاجواب جوابات ہی میرے لیے کافی ہیں۔اگر کوئی علمی گفتگو کرنی ہے تو ٹھیک ورنہ ٹائم خرچ کرنے کے اور بہت سارے مقامات ہوتے ہیں۔

دوسرا آپ ترجمے کہ حوالے سے مجھ پر ایک اعتراض وارد کررہے ہیں کہ آپ نے میرے ترجمے میں شاید کی غلطی نکالی ہے تو بھیا! چلیے آپ نے ہو سکتا ہے کے الفاظ استعمال کیے ہیں مجھے غلطی ہوئی۔۔۔۔۔
سلام مسنون!
کلیم بھائی! میں آپ کے لیے سخت جملے اس لیے استعمال کیے کہ جب میں ایک بات کہہ چکا تھا کہ جب تک ابن تیمیہ کی کتاب میرے پاس نہیں آ جاتی میں اس پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہوں تو پھر آپ کو کچھ دیر انتظار کرنا چاہیے تھا!!
امید کرتا ہوں کہ آپ نے میری بات کا برا نہیں منایا ہوں گا!

آپ نے دونوں ترجموں کا موازنہ کرتے ہوئے علمی دیانت کا معیار قائم کیا۔
برادر اکبر یا اصغر۔!!!
اگر ہوسکے تو دونوں ترجموں میں کیا علمی دیانت کی گئی ہے ذرا وضاحت کرنے کی کوشش کریں گے۔؟
میرا خیال ہے کہ ایک عام آدمی بھی آپ کے ترجموں کا فرق بتا سکتا ہے پر آپ مجھ سے ہی پوچھنے پر مصر ہیں تو چلیے۔۔۔۔۔
آپ نے اپنے ترجمے میں ہو سکتا ہے کے الفاظ استعمال کیے حالانکہ ایسا کوئی لفظ عربی عبارت میں موجود نہیں جس کا آپ نے ترجمہ ہو سکتا ہے کیا۔اگر آپ کو سیاق و سباق سے یہ ترجمہ کرنا تھا تو بریکٹ کا استعمال کر سکتے تھے۔
اور غالبا میں اس بات کا اظہار پہلے بھی کر چکا ہوں اسی لیے میں نے کہا آپ بعض باتوں کو طول دے رہے ہیں۔۔۔۔
 
محمد شعبان

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 03، 2011
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
19
باقی رہ گئی بات ڈاکٹر صاحب کی علمی دیانت کی تو اس حوالے سے میرے ذہن میں جو بات آئی تھی وہ میں نے بیان کر دی۔۔۔۔

جہاں تک آپ نے علمی خیانت کا تذکرہ کیا تو میں نہیں سمجھتا کہ ڈاکٹر صاحب علمی خیانت کے مرتکب ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ۔۔۔۔۔۔
ایک مثال سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔
فرض کریں ایک شخص نے حضور نبی اکرم ﷺ کے خلاف بہت زیادہ لکھا ہے تو ہم اس شخص پر تنقید کریں گے مگر اپنی بات کو پختہ کرنے کے لیے اس شخص کی وہ بات ضرور کوٹ کریں گےجس میں اس نے حضور نبی اکرم ﷺ کی تعریف بیان کی ہو گی۔۔۔۔۔
بعینہ ڈاکٹر صاحب نے بھی اپنی کتاب میں ابن تیمیہؒ کے حوالے سے یہ نہیں لکھا کہ وہ میلاد کو منانا جائز سمجھتے تھے بلکہ صرف اتنی بات کو اپنے موقف کی تائید میں لائے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ثواب عطا کرے گا جو ان لوگوں کی اچھی نیت ہے اور جو انہوں نے کوشش کی نہ کہ بدعت اختیار کرنے پر۔
اب آپ اسے سمجھنا نہیں چاہ رہے تو یہ آپ پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سلام مسنون!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کلیم بھائی! میں آپ کے لیے سخت جملے اس لیے استعمال کیے کہ جب میں ایک بات کہہ چکا تھا کہ جب تک ابن تیمیہ کی کتاب میرے پاس نہیں آ جاتی میں اس پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہوں تو پھر آپ کو کچھ دیر انتظار کرنا چاہیے تھا!!
اچھا بھیا اب انتظار ہی کرتا ہوں۔کہ کب آپ میرے ان اعتراضات کے جوابات منہاج والوں سے لے کردیں گے۔جو آپ نے منہاج والوں کے کاندھوں پر ڈال دیئے ہیں(یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ آپ کا ڈالا ہوا بوجھ اٹھائیں گےبھی کہ نہیں) اور پھر کب آپ اس کتاب کا مطالعہ کریں گے۔اور صحیح مفہوم سے میری رہنمائی فرمائیں گے۔چلو میں انتظار کرتا ہوں
امید کرتا ہوں کہ آپ نے میری بات کا برا نہیں منایا ہوں گا!
نہیں بھیا میں کیوں برا مناؤں گا۔بھلا بھائیوں کی بات بھی بری لگتی ہوتی ہے۔؟
میرا خیال ہے کہ ایک عام آدمی بھی آپ کے ترجموں کا فرق بتا سکتا ہے پر آپ مجھ سے ہی پوچھنے پر مصر ہیں تو چلیے۔۔۔۔۔
آپ نے اپنے ترجمے میں ہو سکتا ہے کے الفاظ استعمال کیے حالانکہ ایسا کوئی لفظ عربی عبارت میں موجود نہیں جس کا آپ نے ترجمہ ہو سکتا ہے کیا۔اگر آپ کو سیاق و سباق سے یہ ترجمہ کرنا تھا تو بریکٹ کا استعمال کر سکتے تھے۔
اور غالبا میں اس بات کا اظہار پہلے بھی کر چکا ہوں اسی لیے میں نے کہا آپ بعض باتوں کو طول دے رہے ہیں۔۔۔۔
اوکے بھیا مجھے ایک بات بتائیں
ترجمہ میں شاید یا ہوسکتا ہے وغیرہ کے الفاظ استعمال کیے جائیں یا ان الفاظ کے علاوہ کسی اور الفاظ میں ترجمہ کیا جائے۔پر الفاظ کی کمی یا زیادتی وغیرہ سے مقصود عبارت واضح ہورہا ہے کہ نہیں؟ اگر مقصود عبارت واضح ہورہا ہے تو پھر علمی دیانت کا بوجھ اپنے بھائی کے کاندھوں پر ڈالنا کچھ اچھی بات نہیں ہے۔
چلیں بھائی آپ خوش رہیں یہ لیں
’’ والله قد يثيبهم على هذه المحبة والاجتهاد ، لا على البدع ‘‘
"(ہو سکتا ہے کہ) اللہ تعالیٰ ایسا کرنے والوں کو اِس محبت اور محنت پر ثواب دے ، لیکن نبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی پیدائش والے دِن کو منانے کی بدعت کو اپنانے پر ثواب نہیں دے گا ،"
اور دوسرا ترجمہ
’’ والله قد يثيبهم على هذه المحبة والاجتهاد ، لا على البدع ‘‘
’’اور تحقیق اللہ تعالی ان کو اس محبت اور محنت پر ثواب دے گا لیکن بدعت پر نہیں‘‘
اب بھائی ترجمہ میں الفاظ کی کمی زیادتی کے ساتھ بریکٹ وغیرہ بھی ڈال دی گئی ہیں ۔اب آپ بتائیں جس مقصود کی خاطر آپ نے ڈاکٹر صاحب کی کتاب سے اقتباس پیش کیا تھا وہ حاصل ہورہا ہے کہ نہیں؟ یا علمی خیانت برتی گئی ہے۔ایک بات قبول کرتے ہوئے وضاحت کریں۔
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
باقی رہ گئی بات ڈاکٹر صاحب کی علمی دیانت کی تو اس حوالے سے میرے ذہن میں جو بات آئی تھی وہ میں نے بیان کر دی۔۔۔۔اب آپ اسے سمجھنا نہیں چاہ رہے تو یہ آپ پر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھائی جان علمی دیانت ہو یا خیانت اس کی مفصل تفصیل اس پوسٹ میں بیان کردی گئی تھی۔بغور مطالعہ سے جانی جاسکتی ہے
 
محمد شعبان

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 03، 2011
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
19
محترمی!
آپ نے ترجمہ درست نہیں کیا تھا اور اب آپ مان بھی نہیں رہے۔۔۔
"]ابن تیمیہ کے نزدیک یہ بات متحقق تھی کہ میلاد منانے پر ثواب ملتا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ شاید ثواب ملے گا۔
پس اسی بات کو ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے کوٹ کیا اپنے موقف کی تائید میں،میرے خیال میں آپ بات بالکل سمجھ چکے ہیں اور بس ویسے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب آپ منہاج القرآن والوں سے خود رابطہ فرما سکتے ہیں اور اپنا اعتراض ان کو درج کروا سکتے ہیں میں ان کا نمائندہ نہیں جو آپ کی بات کو ان تک پہنچائوں۔
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
محترمی!
آپ نے ترجمہ درست نہیں کیا تھا اور اب آپ مان بھی نہیں رہے۔۔۔
عزیز بھائی میری سب پوسٹس آپ ریڈ کرسکتے ہیں۔جن جن الفاظ پر آپ کو اعتراض تھا وہ میں نکالتا رہا۔میں کون سی بات نہیں مان رہا۔؟ کئی بار کئی طریقوں سے ترجمہ پیش کیا۔اور بار بار کہا بھی کہ بھائی اگر ترجمہ درست نہیں تھا تو آپ ہی وضاحت فرمادیں۔پر آپ نے کوشش ہی نہیں کی۔بس اتنا کہا کہ ’’شاید‘‘ یا ’’ہوسکتا ہے‘‘ کے الفاظ کس عربی ورڈ کا ترجمہ ہے وغیرہ
اب آپ اگلی پوسٹ میں عبارت، اس کا صحیح ترجمہ اور مفہوم واضح کریں گے۔ان شاءاللہ
"]ابن تیمیہ کے نزدیک یہ بات متحقق تھی کہ میلاد منانے پر ثواب ملتا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ شاید ثواب ملے گا۔
لفظ میلاد سے اگر تو آپ کی مراد وہ ہے جس کی اسلام اجازت دیتا ہے۔تو پھر تو اس پر ثواب ہی ثواب ہے۔کیونکہ وہ حکم اسلام ہے لیکن اگر آپ کی مراد مروجہ میلاد ہے تو پھر اناللہ وانا الیہ راجعون بہت بڑا دعویٰ
شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کی بیان شدہ عبارت سے یا ابن تیمیہؒ کے حوالے سے کسی بھی کتاب سے آپ یہ ثابت نہیں کرسکتے۔کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کے نزدیک میلاد منانے پر ثواب ملتا ہے۔
میں آپ کو ایک بار پھر مشورہ دوں گا کہ آپ اس عبارت کو دوبارہ دس بار پڑھیں اور سمجھیں۔امید ہے کہ سمجھ کی کوشش رکھنے سے مفہوم عبارت سمجھ آجائے گا۔ان شاءاللہ
وإنما العيد شريعة ، فما شرعه الله اتبع . وإلا لم يحدث في الدين ما ليس منه . وكذلك ما يحدثه بعض الناس ، إما مضاهاة للنصارى في ميلاد عيسى عليه السلام ، وإما محبة للنبي صلى الله عليه وسلم ، وتعظيمًا . والله قد يثيبهم على هذه المحبة والاجتهاد ، لا على البدع -
پس اسی بات کو ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے کوٹ کیا اپنے موقف کی تائید میں،میرے خیال میں آپ بات بالکل سمجھ چکے ہیں اور بس ویسے ہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاد ہوگا پہلے آپ نے کچھ یوں کہا تھا
بعینہ ڈاکٹر صاحب نے بھی اپنی کتاب میں ابن تیمیہؒ کے حوالے سے یہ نہیں لکھا کہ وہ میلاد کو منانا جائز سمجھتے تھے بلکہ صرف اتنی بات کو اپنے موقف کی تائید میں لائے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ثواب عطا کرے گا جو ان لوگوں کی اچھی نیت ہے اور جو انہوں نے کوشش کی نہ کہ بدعت اختیار کرنے پر۔
اور اب آپ نے یوں کہا
پس اسی بات کو ڈاکٹر طاہر القادری صاحب نے کوٹ کیا اپنے موقف کی تائید میں
اور اسی پوسٹ میں آپ کے یہ الفاظ بھی موجود ہیں
"]ابن تیمیہ کے نزدیک یہ بات متحقق تھی کہ میلاد منانے پر ثواب ملتا ہے اور آپ کہہ رہے ہیں کہ شاید ثواب ملے گا۔
اب مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ آپ پہلے مجھے ایک مثال سے سمجھا رہےتھے اور ساتھ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ ’’ ابن تیمیہؒ کے حوالے سے یہ نہیں لکھا کہ وہ میلاد کو منانا جائز سمجھتے تھے ‘‘ اور اب آپ نے ریڈ کلر میں یہ دعویٰ بھی کردیا۔
سوری بھائی اس تضاد بیانی کی سمجھ عقل کلیم، سوچ کلیم، فہم کلیم، سمجھ کلیم سے بالا ہے۔اگر آپ آسان الفاظ میں سمجھا دیں تو نوارش ہوگی
اب آپ منہاج القرآن والوں سے خود رابطہ فرما سکتے ہیں اور اپنا اعتراض ان کو درج کروا سکتے ہیں میں ان کا نمائندہ نہیں جو آپ کی بات کو ان تک پہنچائوں۔
واہ کیا خوب کہاوت ڈالی ہے آپ نے بھائی
’’کلیم پانی پیتا ہے مجھے پانی پیتا دیکھ کر میرا دوست محمد شعبان فون نکالتا ہے اورمیسج کردیتا ہے اپنے کسی دوست کو اور پوچھتا ہے کہ ڈیئر کلیم نے پانی پیا ہے تم بتاؤ پانی ٹھنڈا تھا یا گرم؟‘‘
تو اس حرکت پر محمد شعبان بھائی کو اس کا دوست کیا کہے گا۔؟ شعبان بھائی آپ خود ہی بتا دیں تو بہتر ہے۔
سیم اسی مثال کی طرح آپ کے ان بیان شدہ الفاظ کی سیچوایشن ہے۔
عزیز بھائی ادارہ منہاج کے سرخیل ڈاکٹر صاحب کی کتاب سے اقتباس آپ نے نقل کیا اور پھر بحث میں آپ شریک ہیں۔دفاع آپ کررہے ہیں۔تو اٹھائے گئے سوالات کے جوابات ہی آپ دیں گے چاہے جیسے اور جہاں سے مرضی جوابات لینے پڑیں نہ کہ اگلے آدمی کے اوپر ڈال دیں۔امید ہے اب آپ سمجھ گئے ہوں گے۔
 
محمد شعبان

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 03، 2011
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
19
عزیز بھائی میری سب پوسٹس آپ ریڈ کرسکتے ہیں۔جن جن الفاظ پر آپ کو اعتراض تھا وہ میں نکالتا رہا۔میں کون سی بات نہیں مان رہا۔؟ کئی بار کئی طریقوں سے ترجمہ پیش کیا۔اور بار بار کہا بھی کہ بھائی اگر ترجمہ درست نہیں تھا تو آپ ہی وضاحت فرمادیں۔پر آپ نے کوشش ہی نہیں کی۔بس اتنا کہا کہ ’’شاید‘‘ یا ’’ہوسکتا ہے‘‘ کے الفاظ کس عربی ورڈ کا ترجمہ ہے وغیرہ
اب آپ اگلی پوسٹ میں عبارت، اس کا صحیح ترجمہ اور مفہوم واضح کریں گے۔ان شاءاللہ
حضرت میں نے کیا ترجمہ کرنا ہے میں تو ان پڑھ سا آدمی ہوں بہر حال میں آپ کے دوسرے ترجمے سے اتفاق کرتا ہوں۔
’’اور تحقیق اللہ تعالی ان کو اس محبت اور محنت پر ثواب دے گا لیکن بدعت پر نہیں‘‘

لفظ میلاد سے اگر تو آپ کی مراد وہ ہے جس کی اسلام اجازت دیتا ہے۔تو پھر تو اس پر ثواب ہی ثواب ہے۔کیونکہ وہ حکم اسلام ہے لیکن اگر آپ کی مراد مروجہ میلاد ہے تو پھر اناللہ وانا الیہ راجعون بہت بڑا دعویٰ
کس میلاد کی اسلام اجازت دیتا ہے اور کس میلاد کی اسلام اجازت نہیں دیتا؟ ذرا وضاحت فرما دیں!

شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کی بیان شدہ عبارت سے یا ابن تیمیہؒ کے حوالے سے کسی بھی کتاب سے آپ یہ ثابت نہیں کرسکتے۔کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ کے نزدیک میلاد منانے پر ثواب ملتا ہے۔
والله قد يثيبهم على هذه المحبة والاجتهاد ، لا على البدع -
تو یہ عبارت لکھنے کی حضرت کو کیا ضرورت پیش آ گئی تھی؟

سوری بھائی اس تضاد بیانی کی سمجھ عقل کلیم، سوچ کلیم، فہم کلیم، سمجھ کلیم سے بالا ہے۔اگر آپ آسان الفاظ میں سمجھا دیں تو نوارش ہوگی
دراصل یہاں پر بات گڈ مڈ ہی ہو گی۔ کیونکہ آپ شیخ الاسلام ابن تیمیہ، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے بات کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ میں اپنی رائے بھی دے رہا ہوں اس وجہ سے یہ ابہام پیدا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔
شیخ الاسلام طاہر القادری کے حوالے سے جو کچھ بھی میں یہاں لکھ رہا تھا وہ میرا ذاتی خیال تھا نہ ان کا موقف تھا۔
باقی میلاد منانے پر ثواب کے ملنے کا تعلق ہے تو اس کی آپ مجھ سے بات کر سکتے ہیں اور میں اس کی وضاحت کر سکتا ہوں۔۔۔۔

عزیز بھائی ادارہ منہاج کے سرخیل ڈاکٹر صاحب کی کتاب سے اقتباس آپ نے نقل کیا اور پھر بحث میں آپ شریک ہیں۔دفاع آپ کررہے ہیں۔تو اٹھائے گئے سوالات کے جوابات ہی آپ دیں گے چاہے جیسے اور جہاں سے مرضی جوابات لینے پڑیں نہ کہ اگلے آدمی کے اوپر ڈال دیں۔امید ہے اب آپ سمجھ گئے ہوں گے۔
سوری جی میں یہ خدمت سر انجام دینے سے قاصر ہوں۔۔
میرا نہیں خیال کہ آپ جس شخص کو کوٹ کریں اس تک آپ کی رسائی بھی ہو۔
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
عزیز بھائی آپ جیسا مہذب شخص ’حضرت،مضرت‘ کے الفاظ اور وہ بھی اپنے بھائی کے لیے استعمال کرے تو کچھ اچھا نہیں لگتا۔
میں نے کیا ترجمہ کرنا ہے میں تو ان پڑھ سا آدمی ہوں بہر حال میں آپ کے دوسرے ترجمے سے اتفاق کرتا ہوں۔
’’اور تحقیق اللہ تعالی ان کو اس محبت اور محنت پر ثواب دے گا لیکن بدعت پر نہیں‘‘
جزاک اللہ بھائی اب آپ اس ترجمہ سے جو سمجھے ہیں وہ بھی پیش فرمادیں۔تاکہ بات کی گہرائی معلوم ہوجائے
کس میلاد کی اسلام اجازت دیتا ہے اور کس میلاد کی اسلام اجازت نہیں دیتا؟ ذرا وضاحت فرما دیں!
یہ ہے اسلامی میلاد
’’ذاک یوم ولدت فیہ ویوم بعثت أو أنزل علی فیہ‘‘
’’یہی وہ دن ہے جس میں میں پیدا ہوا اور جس میں مجھے منصب ِرسالت سے سرفراز کیا گیا۔‘‘ (مسلم: کتاب الصیام: باب استحباب صیام ثلاثۃ ایام ؛۱۱۶۲)
اور جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا اس کی ایک ذیلی صورت کو آپ اس پیکچر سے دیکھ لیں۔اور اندازہ بھی کرلیں اور اس کے علاوہ ٹھوس جواب یہ ہے کہ جس بات یا طریقہ یاعمل کی اسلاماجازت نہیں دیتا وہ ہم کیسےکرسکتے ہیں؟
پیکچر نمبر١
پیکچر نمبر٢
تصویروں کی بے ہودگی کی وجہ سے فورم پہ ڈسپلے نہیں کیا گیا۔
والله قد يثيبهم على هذه المحبة والاجتهاد ، لا على البدع -
تو یہ عبارت لکھنے کی حضرت کو کیا ضرورت پیش آ گئی تھی؟
بھائی آپ کو سمجھانے کی غرض سے یہ عبارت لکھی گئی ہے۔پر مقصود عبارت کو پھر بھی آپ نہیں سمجھ رہے۔کئی بار کہا اور پچھلی پوسٹ میں شروع سے عبارت دوبارہ نقل بھی کی۔اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ آپ اس عبارت سے کیا سمجھے۔ترجمہ نہیں بلکہ مفہوم ہی واضح کردیں۔جزاک اللہ
’’ وإنما العيد شريعة ، فما شرعه الله اتبع . وإلا لم يحدث في الدين ما ليس منه . وكذلك ما يحدثه بعض الناس ، إما مضاهاة للنصارى في ميلاد عيسى عليه السلام ، وإما محبة للنبي صلى الله عليه وسلم ، وتعظيمًا . والله قد يثيبهم على هذه المحبة والاجتهاد ، لا على البدع -‘‘
دراصل یہاں پر بات گڈ مڈ ہی ہو گی۔
گڈ مڈ کریں گے تو ہوگی نہ ورنہ بات کی ایسی کی تیسی (ابتسامہ) کہ وہ گڈ مڈ ہوپائے۔آپ گڈ مڈ کا سہارا نہ لیں پچھلی پوسٹ میں میری طرف سے بیان تضاد کی ہی وضاحت کریں۔
کیونکہ آپ شیخ الاسلام ابن تیمیہ، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے حوالے سے بات کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ میں اپنی رائے بھی دے رہا ہوں اس وجہ سے یہ ابہام پیدا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔
بھائی یہ تو بات سمجھ میں آنے والی ہے کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کو دنیا شیخ الاسلام مانتی ہے۔پر ڈاکٹر صاحب کو بھی لوگ شیخ الاسلام مانتے ہیں؟ میں سمجھا نہیں۔کون ڈاکٹرصاحب کو شیخ الاسلام مانتا ہے اپنے یا غیر؟ ذرا دلیل سے بات کرنے کی کوشش کریں گے۔؟
یہ ہیں شیخ؟

شیخ الاسلام طاہر القادری کے حوالے سے جو کچھ بھی میں یہاں لکھ رہا تھا وہ میرا ذاتی خیال تھا نہ ان کا موقف تھا۔
آپ ان کے پیغام کے داعی بنے ہوئے ہیں اور آپ نے خود بیان ہی کردیا کہ یہ میرا ذاتی خیال ہے۔تو میں تو جو عبارت آپ پیش کریں گے اس حوالے سے بات کروں گا۔آپ ایک کام کریں ڈاکٹر صاحب کی عبارت پیش ہی نہ کریں اپنے خیالات و دلائل پیش کریں۔
باقی میلاد منانے پر ثواب کے ملنے کا تعلق ہے تو اس کی آپ مجھ سے بات کر سکتے ہیں اور میں اس کی وضاحت کر سکتا ہوں۔۔۔۔
شرعی میلاد(اوپر بیان ہوچکا) سے ہٹ کر کس میلاد پر ثواب ملنے کے حق میں ہیں وضاحت کریں۔
سوری جی میں یہ خدمت سر انجام دینے سے قاصر ہوں۔۔ میرا نہیں خیال کہ آپ جس شخص کو کوٹ کریں اس تک آپ کی رسائی بھی ہو۔
ایک شخص کی ہمایت میں اور اس کےدفاع میں ایک مسئلہ پر آپ تگ ودو کررہے ہوں اور اسی مسئلہ میں ان کے خیالات سے آپ آگاہ بھی نہ ہوں؟ رسائی بہرحال نہ ہو پر زیر بحث مسئلہ کی تحقیق کوٹ کیے جانے والے شخص کی آدمی جان ہی لیتا ہے۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,477
پوائنٹ
964
ویسے معذرت کے ساتھ ۔۔۔۔
اپنے آپ کو طاہر کہنے والے قادری صاحب نے دین کی کیا خدمت کی ہے ؟ ان کا چاہنےوالاکوئی بطور نمونہ پیش کر سکتا ہے ؟
جبکہ اس کے برعکس دین میں جتنی خرافات اس نے ایجاد کی ہیں شاید ہی کوئی اس کا مقابلہ کر سکے ۔
اللہ معاف کرے اس کی ویڈیوز دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ یہ منافقانہ رویہ رکھتا ہے ۔ آنکھوں میں آنسو آتے نہیں اور ایسے ہی رومال وغیرہ آنکھوں پہ رکھے جاتا ہے ۔
گانا بجانا اس نے مساجد میں ہی شروع کروادیا ہے تاکہ لوگوں کو کنجروں کے پاس نہ جانا پڑے ۔
اس کے یہی کرتوت دیکھ کر باقی تو کیا اس کی طرح کے مشرک بھی بلبلا اٹھے ہیں کہ یہ تو سب حدیں پار کیےجارہے ہے ۔ اللہ المستعان ۔
 
Top