• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غالی بدعتی کے پیچھے نماز پڑھنا !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10372189_710756545629398_3127682813229414718_n.png
امیر المومنین فی الحدیث امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا:

ماأبا لی صلیت خلف الجھمي و الرافضي أم صلیت خلف الیھود والنصاریٰ۔۔۔۔ (خلق فعال العباد، ص 22، فقرہ:53)
"مجھے پرواہ نہیں ہے کہ جہمی و رافضی کے پیچھے نماز پڑھوں یا یہود و نصاریٰ کے پیچھے نماز پڑھوں"​

امام قوام السنہ اسماعیل بن محمد بن فضل الاصبہانی رحمہ اللہ نے کہا:

فأصحاب الحدیث لایرون الصلوٰۃ خلف أھل البدع لئلایراہ العامۃ فیفسدون بذالک (الحجۃ فی بیان المحجۃ و شرح عقیدۃ أھل السنۃ:507/2)

"اور محدثینِ کرام اہلِ بدعت کے پیچھے نماز پڑھنے کے قائل نہیں ہیں تاکہ عوام الناس گمراہ نہ ہوجائیں۔"

أئمہ اہلِ سنت کے ان دواقوال سے معلوم ہوا کہ جس شخص کی بدعت شدید اور خطرناک ہو تو اس کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے۔ اسی پر اہلِ سنت کا اجماع ہے۔
 
Top