• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غیر اللہ کی نذر ونیاز (بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
غیر اللہ کی نذر ونیاز
کوئی جانور کسی تہان یا قبر کے نزدیک ذبح کیا گیا ہے اور اس ذبح سے تقرب الہٰی کی بجائے یعنی تقرب صاحب قبر یا صاحب نشان مقصود ہے اور اللہ تعالیٰ کا نام بھی ذکر کیا ہے تو وہ جانور حلال نہ ہو گا ۔ (اعلاکلمۃ اللہ ص 61)
غیر خدا کی تعظیم اور اکرام کے لئے جانور ذبح کرنے سے ذبیحہ حرام ہو جاتا ہے اور ذابح مرتد ہوجاتا ہے ، اس کی عورت بائن ہو جاتی ہے ۔ (اعلاکلمۃ اللہ ص 73)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کسی پیر یا پیغمبر کے لئے جانور زندہ مقرر کر لیں یہ سب حرام ہے اور حدیث شریفل میں وارد ہے ، ملعون من ذبح لغیرہ یعنی جو شخص غیر خدا کے لئے ذبح کرے وہ ملعون ہے ذبح کے وقت خدا کا نام لے یا نہ لے کیونکہ جب اس نے مشہور کر دیا کہ یہ جانور فلاں شخص کے لئے ہے تو پھر ذبح کے وقت خدا کا نام لیناکوئی فائدہ نہ کرے گا کیونکہ نسبت اور شہرت سے اس جانور میں اس قدر خبث پیدا ہوچکا ہے جومردار سے بھی زائد ہے کیونکہ مردار نے اللہ تعالیٰ کے نام سے کے سوا جان دی ہے اور اس جانور کو غیر خدا کے لئے مقرر کر ذبح کیا گیا ہے اور یہ بالکل شرک ہے ، جب یہ خبث اس میں سرایت کر گیا تو پھر خدا کا نام لینے سے حلال نہ ہو سکے گا ، کتے اور سور کی طرح جواللہ تعالی ٰ کا نام لے کر ذبح کرنے سے بھی حلال نہیں ہو سکتے اس مسئلہ کی حقیقت یہ ہے کہ جان کو جان پیدا کرنے والے کے سوا کسی کے نام پر نثار کرنا درست نہیں ہے ، کھانے پینے کی چیزوں کو بھی تقرب بغیر اللہ کے لئے دینا شرک اور حرام ہے ۔(اعلاکلمۃ اللہ ص 34-35طبع چہارم )
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
شیخ سدو اور دیگر بزرگوں کی نذر حرام ہے ۔ ( اعلاکلمتہ اللہ ص 137) (شیخ سدو ایک خیالی بزرگ ہیں جن کا کوئی وجوہ نہیں ، ہندوستانی عورتیں اپنی نذر پوری ہونے پر ان کے نام کا بکرا ذبح کرتیں ( فرہنگ آصفہ ج3ص 198) (ناقل)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس فتویٰ کی روشنی میں غور کیجئے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی پیران پیر کی نسبت سے گیارہویں کا دودھ اور کھانا ، امام جعفر رضی اللہ عنہ کی نذر اور نسبت سے کونڈے ، حضرت امام حسین کی نذر اور نسبت سے محروم کا حلیم اور سبیل ، حضرت علی ہجویری اور دیگر بزرگان دین ، اولیاء اللہ  کے عروس کے نام پر دیگیں اور دودھ اور مختلف قسم کے رنگا رنگ کے کھانے ، چڑھاوے، نقدی ، روپے اور چادریں کس طرح حلال ہو سکتے ہیں ؟ (ناقل)
 
Top