• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فاطمہ صغرٰی رضی اللہ عنہا کا پیغام شیعوں کے نام۔ سابق شیعہ مجتہد کی زبانی۔ للہ ثم للتاریخ

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فاطمہ صغرٰی رضی اللہ عنہا نے اہل کوفہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:

اے کوفہ والو! اے دھوکے باز، چال باز اور تکبر کرنے والو! اللہ نے ہم اہل بیت کو تمہارے ذریعے اور تمہیں ہمارے ذریعے آزمایا ہے۔ ہم تو آزمائش میں پورے اترے ہیں، جبکہ تم نے ہمارا انکار کیا، ہمیں جھٹلایا اور ہمارے ساتھ لڑائی کرنے اور ہمارے اموال چھیننے کو حلال جانا، بالکل اسی طرح جیسے پہلے تم نے ہمارے دادا کو شہید کیا۔ اور تمہاری تلواریں ہم اہل بیت کے خون سے رنگین ہیں۔ تمہارے لئے ہلاکت ہو، تم لعنت اور عذاب کا انتظار کرو جو تم پر واجب ہو چکا ہے۔ اور وہ تمہارے بعض کو بعض کے ساتھ لڑانے کا عذاب دے گا، پھر قیامت کے دن تم ہم پر ظلم کرنے کی وجہ سے ہمیشہ ہمیشہ کے دردناک عذاب میں رہو گے۔ اے اہل کوفہ! تم پر ہلاکت ہو، تم سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں میں نے کیا کچھ پڑھا اور پھر تم نے ان کے بھائی اور میرے دادا علی بن ابی طالب کے ساتھ دھوکہ کیا اور ان کے دو بیٹوں اور ان کی اولاد کے ساتھ دھوکہ کیا۔
اہل کوفہ میں سے ایک آدمی نے تکبر سے جواب دیا:
ہاں! ہم نے علی کو اور ان کے بیٹوں کو ہندی تلواروں اور نیزوں سے قتل کیا ہے اور انکی عورتوں کو قیدی بنایا ہے اور ہم نے ان کو ایسے روندا ہے جیسے بیل سینگوں سے مارتا ہے۔
(الاحتجاج،28/2)
 
Top