• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ السیرۃ النبویہ Fiqh Us Seerat Un Nabavia((دعوت وترتیب کا مثالی منہج ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
فقہ السیرۃ النبویہ: سیرت طیبہ سے فکری ، دعوتی ، تربیتی ، تنظیمی اور سیاسی رہنمائی

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

دعوت وترتیب کا مثالی منہج


♻ داعی اعظم ﷺ اپنے اصحاب ذی شان کی حسن کارکردگی اور نمایاں خوبی پر انھیں امتیازی اوصاف و القاب سے نوازا کرتے تھے۔

♻ صاحب القاب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طویل فہرست ہے ، جیسے سیف ﷲ، امین الامہ، خیر الامہ، حکیم الامہ، سید الشہداء، اسد ﷲ،، خادم الرسول، حواری الرسول، شاعر الرسول اور خطیب الرسول۔

♻ خلفائے راشدین بھی کے الگ الگ القاب تھے ، جیسے صدیق اکبر، فاروق اعظم، غنی اور ابو تراب ۔ یہ بالترتیب خلفائے اربعہ کے القاب ہیں۔

♻ رسول مقبول ﷺ کے عطا کردہ القاب حقیقت پر مبنی اور حکمت و مصلحت کے تحت ہوتے تھے۔

♻ دعوت و منہج میں شامل افراد مختلف استعداد و لیاقت کے حامل ہوتے ہیں۔ نمایاں خوبیوں کے مالک ہم مشن لوگوں کی اخلاقی، مادی اور سیاسی نصرت و حمایت کرنا دعوت کی ترویج و اشاعت کے لیے بہت اہم ہے۔

♻ قائد کی طرف سے کارکنان کی قدر دانی سے شریک دعوت رفقائے کار کی صلاحیتوں سے استفادے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

♻ داعی کی حوصلہ افزائی سے کارکنان کے حوصلے بلند ہوتے اور ان کے فکر و عمل کو جلا ملتا ہے۔ ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر دعوتی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔

♻قائد اور معلم کی اخلاقی حوصلہ افزائی اور زبانی ومالی مدح سرائی کے افراد پر مثالی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

♻معلم کی اخلاقی تعریف سے شاگردوں کے مزاج و نفسیات، عادات و اطوار اور جذبات و احساسات میں انقلاب برپا ہوتا ہے۔

♻ مخاطبین کی مدحہ سرائی کے لیے ضروری ہے کہ مربی داعی، قائد اور معلم نفسیات شناس ہو۔ حکمت و مصلحت کے تقاضوں سے بخوبی واقف ہو۔ منصف مزاج اور حقیقت پسند ہو۔ صدق و امانت داری کا پیکر ہو۔ افراد سازی اور تعلیم و تربیت کے شرعی اصول و آداب سے بخوبی آگاہ ہو۔

♻ بصورت دیگر مثبت اثرات کے بجائے منفی ثمرات و نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ احادیث میں کسی کی مدح سرائی سے جو روکا گیا ہے، وہ اسی حکمت و مصلحت کے پیش نظر ہے۔

♻ عصر حاضر دعوت دیں کا فریضہ انجام دینا جہاں پر انتہائی مشکل ہے، وہاں پر اس عظیم فریضہ کی ادائیگی میں محنت کرنے والوں کی اخلاقی وعملی حمایت کا بھی بہت فقدان ہے، ہر ایک اپنی تعریف ومدح میں مہو ہے، دوسروں کی حوصلہ افزائی کا تصور تک نابود ہوتا جا رہا ہے

""""""""''''''"""""""""""'''''''''''''''"""""""""""""
عصر حاضر میں سیرت طیبہ سے ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے
 
Top