• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیس بک ویڈیو ایمبیڈ کوڈ حاصل کر کے فارم میں شیئئر کرنا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
فیس بک ویڈیو ایمبیڈ کوڈ حاصل کر کے فارم میں شیئر کرنا

السلام علیکم

@عمران ناصر

فیس بک میں جو ویڈیوز لگی ہوتی ہیں اس میں ہر ویڈیو کا ایمبیڈ کوڈ ایک ہی جگہ نہیں بلکہ مختلف جگہوں میں ہوتا ھے، جسے تلاش کرنا پڑتا ھے اس پر میں 4 طریقے یہاں پیش کروں گا ان کی مدد سے آپ ایمبیڈ کوڈ حاصل کر سکتے ہیں، اس کوڈ کو فارم میں کیسے لگانا ھے وہ آخر میں بتائیں گے۔


1۔ سب سے پہلے ویڈیو کے نیچے دیکھیں آپکو Embed Video لکھا ہوا نظر آ رہا ھے یا نہیں اگر آ رہا ھے تو تصویر کے مطابق 1 Embed Video پر کلک کریں، اس کے بعد آپکو اسی کے اوپر دوسری ویڈیو نظر آئے گی اور اس پر نمبر2 کے مطابق نیلے رنگ میں کوڈ نظر آ رہا ھے اسے کاپی کر لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔


2۔ ویڈیو پلے کریں اور پھر اس کے بعد اسی پر رائٹ کلک کرنے سے 1 show video url پر کلک کریں تو اوپر نمبر 2 پر جو لنک نظر آ رہا ھے اسے کاپی کر لیں۔

اسی طرح رائٹ کلک کرنے سے مختلف اشکال میں آپشن نظر آئیں گے جس سے آپکو آسانی سے کوڈ مل جائے گا۔

------


3۔ ویڈیو کے دائیں طرف 1 چھوٹا سا الٹا ایرو نظر آئے گا اس پر کلک کریں، پھر نمبر2 More options پر کلک کریں تو یہیں یہ بدل کر 3 embed video ہو جائے گا اس پر کلک کریں تو ایک پیج اوپر آئے گا اس میں کوڈ کاپی کر لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


4۔ ویڈیو پر ڈبل کلک کریں تو بیک گراؤنڈ بلیک ہو جائے گی اس میں 1 options پر کلک کریں، پھر 2 embed video نظر آئے گا اس پر کلک کریں، پھر اس کے اوپر چھوٹی ویڈیو نظر آئے گی اس میں 3 پر کوڈ کو کاپی کر لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

یہ تمام طریقے تھے ہر قسم کی ویڈیو سے کوڈ یا لنک حاصل کرنے کے، اب انہیں فورم میں کیسے پیسٹ کرنا ھے وہ طریقہ بتاتے ہیں۔


فورم میں جہاں ویڈیو لگانی ھے وہاں آئیں۔
1۔ پر کلک کریں

2۔ میں جو لنک کاپی کیا تھا اسے پیسٹ کریں، لنک پیسٹ کرنے کے لئے پہلے ایک انگلی سے CTRL دبائیں اور انگلی اٹھانی نہیں ساتھ ہی دوسری سے V دبائیں، لنک پیسٹ ہو گیا۔

3۔ پر کلک کریں۔

4۔ لنک پیج میں آ گیا۔

5۔ جواب پر کلک کریں اور ویڈیو پوسٹ ہو گئی۔

اب اجازت دیں۔

والسلام
 
Top