• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قد وجد ربی

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تحقیق درکار ہے.
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی
یہ روایت امام بیہقی ( ابو بکر احمد بن حسین
البيهقي (المتوفى: 458هـ) نے ’’ شعب الایمان ‘‘ جلد ۱ صفحہ ۴۲۱۔میں نقل فرمائی ہے :
أخبرنا أبو عبد الله الحافظ، في التاريخ، حدثنا أبو محمد الحسن بن محمد بن إسحاق الأزهري، حدثنا محمد بن زكريا الغلابي، حدثنا عبيد الله بن محمد التيمي، حدثنا أبي، عن عمه، عن ربيعة بن أبي عبد الرحمن، عن سعيد بن المسيب، عن أبي هريرة قال: قال أعرابي: يا رسول الله، من يحاسب الخلق يوم القيامة؟ قال: " الله ". قال: الله؟ قال: " الله ". قال: نجونا ورب الكعبة قال: " وكيف يا أعرابي؟ " قال: لأن الكريم إذا قدر عفا ‘‘
ابو ہریرہ فرماتے ہیں :
ایک اعرابی نے نبی اکرم ﷺ سے پوچھا : روز قیامت خلق سے کون حساب لے گا ؟
آپ ﷺ نے فرمایا : اللہ ۔
اعرابی کہنے لگا ،کیا واقعی اللہ (خود حساب لے گا ) ؟
فرمایا :ہاں خود اللہ حساب لے گا ،
یہ سن کر اعرابی کہنے لگا : رب کعبہ کی قسم : پھر تو ہم نجات پاجائیں گے ،

آپ ﷺ نے فرمایا : وہ کیسے ؟
اعرابی نے کہا : وہ اس طرح کہ (اللہ بہت کریم ہے اور ) کریم جب کسی کو پکڑتا ہے تو معاف کردیتاہے ،
یہ روایت نقل کرکے امام بیہقی فرماتے ہیں :

أخبرنا أبو الحسن بن علي بن محمد المقرئ الإسفراييني بها، حدثنا الحسن بن محمد بن إسحاق، فذكره بإسناده نحوه " تفرد به محمد بن زكريا الغلابي، عن عبيد الله بن محمد ابن عائشة، والغلابي متروك، ‘‘
یعنی اس روایت میں محمد بن زکریا الغلابی متفرد ہے ،اور وہ ’’ متروک ‘‘ ہے ،
۔۔۔۔۔۔
علامہ ذہبی میزان الاعتدال میں لکھتے ہیں :
وقال الدارقطني: يضع الحديث ‘‘ امام دارقطنی فرماتے تھے کہ الغلابی احادیث گھڑتا تھا ۔
اورعلامہ السخاوی ۔۔المقاصد الحسنہ ۔۔میں اس روایت کو نقل کرکے لکھتے ہیں : (ويشبه أن يكون موضوعا، ) یہ موضوع ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور آپ کے سوال میں جو ’’ قد وجد ربی ‘‘ اس نے رب کو پہچان لیا ‘‘ کا جملہ ہے تو یہ کسی نیم خواندہ مولوی
کی کارستانی نظر آتی ہے ،
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء!
بارک اللہ فی علمک و عملک و مالک!
 
Top