• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن وحدیث کی باتیں

شمولیت
نومبر 24، 2012
پیغامات
265
ری ایکشن اسکور
502
پوائنٹ
73
قرآن و حدیث کی باتیں
’’دنیا سے بے رغبتی اختیار کر اللہ تعالیٰ تجھ سے محبت کرے گا اور اس چیز سے بے رغبت ہو جا جو لوگوں کے پاس ہے تو لوگ تجھ سے محبت کریں گے‘‘۔ (ابن ماجہ)

’’یقینا اللہ تعالیٰ اُس بندے سے محبت کرتا ہے جو پرہیزگار، غنی، چھپا ہوا ہو‘‘۔ (مسلم)
’’آدمی کے اسلام کی خوبی میں سے اس چیز کو چھوڑ دینا ہے جو اس کے مقصد کی نہیں‘‘۔ (ترمذی)
’’آدم کی تمام اولاد بہت خطا کرنے والی ہے اور بہت خطا کرنے والوں میں سب سے بہتر بہت زیادہ توبہ کرنے والے ہیں‘‘۔ (ترمذی، ابن ماجہ)
’’آدمی جو بات بھی منہ سے بولتا ہے اس کے پاس ایک تیار نگہبان موجود ہوتا ہے‘‘۔ (سورئہ ق:۱۸)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص مجھے اس چیز کی ضمانت دے جو اس کے دو جبڑوں اور دو ٹانگوں کے درمیان ہے (یعنی زبان اور شرمگاہ) میں اسے جنت کی ضمانت دیتا ہوں‘‘۔ (بخاری)
’’جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو وہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے‘‘۔ (بخاری)
’’ایک دوسرے کے مقابلے میں بغض نہ رکھو، ایک دوسرے کے مقابلے میں حسد نہ کرو، ایک دوسرے کے مقابلے میں قطع تعلق نہ کرو اور اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ‘‘۔ (صحیح بخاری)
’’بہت زیادہ طاقتور وہ نہیں جو (مقابل کو) بہت زیادہ پچھاڑنے والا ہے، بہت زیادہ طاقتور صرف وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے‘‘۔ (متفق علیہ)
’’وہ لوگ جو بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے
بچتے ہیں اور جب غصے میں آتے ہیں تو معاف کر دیتے ہیں‘‘۔ (الشورٰی)

’’ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن کئی اندھیرے ہوگا اور حص سے بھری ہوئی کنجوسی سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلوں کو برباد کر دیا‘‘۔ (مسلم)
’’آدمی میں بدترین خصلت سخت گھبراہٹ میں ڈال دینے والی حد سے بڑھی کنجوسی ہے اور دل نکال دینے والی بزدلی ہے‘‘۔ (ابوداوٗد)
’’اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں نکمی عمر سے اور تیری پناہ مانگتا ہوں دنیا کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے‘‘۔ (بخاری)
’’سب سے زیادہ خوف والی چیز جس سے میں تم پر ڈرتا ہوں چھوٹا شرک ’’رِیا‘‘ یعنی دکھلاوا ہے‘‘۔ (مسند احمد)۔
’’تو جو شخص اپنے رب کی ملاقات کی اُمید رکھتا ہو وہ عمل صالح کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے‘‘۔ (سورۃ الکہف)
’’پس ویل (یعنی جہنم) ہے ان نمازیوں کے لئے جو اپنی نماز سے غافل ہیں وہ جو دکھاوا کرتے ہیں‘‘۔ (سورۃ الماعون)
’چار چیزیں ہیں جس شخص میں ہوں خالص منافق ہوتا ہے اور جس شخص میں ان خصلتوں میں سے کوئی ایک ہو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہو گی یہاں تک کہ اسے چھوڑ دے۔ جب اسے امانتدار سمجھا جائے تو خیانت کرے، جب بات کرے تو جھوٹ کہے، جب عہد کرے تو اسے توڑ ڈالے اور جب جھگڑے تو بدزبانی کرے‘‘۔ (صحیح بخاری)
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان کو گالی دینا فسوق (نافرمانی) ہے اور اس سے لڑائی کرنا کفر ہے‘‘۔ (متفق علیہ)
’’کوئی بھی بندہ جسے اللہ تعالیٰ کسی رعیت کا حاکم بنا دے اسے جس دن موت آئے وہ اس حال میں مرے کہ اپنی رعیت کو دھوکا دینے والا ہو تو اللہ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے‘‘۔ (متفق علیہ)
’’یقینا جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے، اللہ نے اس پر جنت حرام کر دی ہے اور اس کا ٹھکانہ آگ ہے‘‘۔ (سورۃ المائدہ)
 
Top