• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم مؤثر ربانی منہج

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
قرآن کریم مؤثر ربانی منہج

ان پڑھ عرب اس کے اولین مخاطب تھے مگر پھر بھی قرآن مجیدنے ان پر اپنا گہرا اثر چھوڑا۔انہیں مہذب اور مؤدب انسان بنادیا۔وہ سرزمین عرب سے نکل کر جب عراق ، شام ، مصر اور سنٹرل ایشیا گئے تو نہ صرف اس کتاب کے ذریعے انہیں حلقہ اسلام میں داخل کیا بلکہ عربی زبان کی محبت نے ان سے اپنی زبان وتہذیب بھی چھڑوادی۔حیرت کی بات تو ہے کہ یہ کیسی کتاب ہے جس کی زبان عربی ہے مگر غیر عربوں کی کثیر تعداد اسے آسان جان کر عرب بن بیٹھی اور بڑی عقیدت ومحبت سے اس کی بھرپور خدمت کرڈالی۔آج بھی دنیا کا ہر شخص اس کتاب کو بآسانی سمجھ سکتا ہے۔یہ نسل انسانی کی تعلیم وتربیت کا تیار کردہ الٰہی کورس ہے جو انسانوں کو پستی سے نکال کر دنیا کی انتہائی مہذب اور شائستہ قوم بناسکتا ہے ۔ورنہ پستی کا سبب بھی سوائے اس کتاب کو ترک کرنے کے اور کچھ نہیں۔ خوش قسمت ہے وہ قوم جسے یہ مقدس کتاب نصیب ہوئی ۔اس کی تدریس وتعلیم کا منہج بھی بہت آسان ہے۔
{وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۝۱۷ } (القمر: ۱۷) بے شک ہم نے قرآن کریم کو آسان بنایا ہے تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے؟
 
Top