• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم اردو ترجمہ یونیکوڈ (فتح محمد خاں جالندھری)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة الکافِرون


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
(اے پیغمبر ان منکران اسلام سے ) کہہ دو کہ اے کافرو! (۱) جن (بتوں) کو تم پوجتے ہو ان کو میں نہیں پوجتا (۲) اور جس (خدا) کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے (۳) اور( میں پھر کہتا ہوں کہ) جن کی تم پرستش کرتے ہوں ان کی میں پرستش کرنے والا نہیں ہوں (۴) اور نہ تم اس کی بندگی کرنے والے (معلوم ہوتے ) ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں (۵) تم اپنے دین پر میں اپنے دین پر (۶)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة النّصر


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
جب خدا کی مدد آ پہنچی اور فتح (حاصل ہو گئی) (۱) اور تم نے دیکھ لیا کہ لوگ غول کے غول خدا کے دین میں داخل ہو رہے ہیں (۲) تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرو اور اس سے مغفرت مانگو، بے شک وہ معاف کرنے والا ہے (۳)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة لہب / المَسَد


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
ابولہب کے ہاتھ ٹوٹیں اور وہ ہلاک ہو (۱) نہ تو اس کا مال ہی اس کے کچھ کام آیا اور نہ وہ جو اس نے کمایا (۲) وہ جلد بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا (۳) اور اس کی جورو بھی جو ایندھن سر پر اٹھائے پھرتی ہے (۴) اس کے گلے میں مونج کی رسّی ہو گی (۵)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة الإخلاص


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) اللہ (ہے ) ایک ہے (۱) (وہ) معبود برحق جو بے نیاز ہے (۲) نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا (۳) اور کوئی اس کا ہمسر نہیں (۴)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة الفَلَق


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (۱) ہر چیز کی بدی سے جو اس نے پیدا کی (۲) اور شب تاریکی کی برائی سے جب اس کااندھیرا چھا جائے (۳) اور گنڈوں پر (پڑھ پڑھ کر) پھونکنے والیوں کی برائی سے (۴) اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب حسد کرنے لگے (۵)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورة النَّاس


شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں (۱) (یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی (۲) لوگوں کے معبود برحق کی (۳) (شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے (۴) جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے (۵) (خواہ) وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے (۶)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
==================================================​
الحمد للہ اس ترجمہ پر کام پورا ہوا
==================================================​
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کلیم حیدر
کلیم بھائی ٹائٹل درست کر دیجئے پلیز.
قرآن کریم ورتو ترجمہ یونیکوڈ (فتح محمد خاں جالندھری)
قرآن کریم اردوتو ترجمہ یونیکوڈ (فتح محمد خاں جالندھری)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین عامر بھائی۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس محنت سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
کلیم حیدر
کلیم بھائی ٹائٹل درست کر دیجئے پلیز.
قرآن کریم ورتو ترجمہ یونیکوڈ (فتح محمد خاں جالندھری)
قرآن کریم اردوتو ترجمہ یونیکوڈ (فتح محمد خاں جالندھری)
ٹائٹل درست کردیا گیا ہے۔
قرآن کریم اردو ترجمہ یونیکوڈ (فتح محمد خاں جالندھری)
 
Top