• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:1)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))

(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat ، محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات(حصہ:1)

دین اسلام قیامت تک کی انسانیت کی رشد و بھلائی کا سرچشمہ ہے۔ اسلامی تعلیمات کے دو بنیادی مآخذ ہیں: قرآن و حدیث۔ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ کی کامل اور درست تفہیم و تعلیم سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے بغیر ناممکن ہے۔

اسلام کی ہمہ گیر تعلیمات اور عالمگیر ہدایات کی اشاعت و نفاذ کے لیے حیات طیبہ سے رہنمائی ناگزیر ہے۔ قرآن کریم آخری نوشتہ ہدایت ہے اور آپ سلسلہ نبوت کی آخری سنہری کڑی۔ آپ صاحب قرآن، مفسر قرآن اور مجسم قرآن ہیں۔

آپ کی احادیث و سیرت کلام الٰہی کی تفسیر و بیان ہے۔ قرآن و حدیث اور سیرت تینوں اسلام میں جداگانہ اہمیت و افادیت کے حامل ہیں۔

علمائے اسلام نے ہر دور میں دین کی اشاعت و حفاظت کے لیے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں۔ قرآن و حدیث اور سیرت طیبہ پر ہر زندہ زبان میں لکھا گیا اور قیامت تک لکھا جاتا رہے گا۔

دارالمعارف نے بھی اس مقدس سلسلہ میں ہدیہ عقیدت و محبت پیش کیا ہے۔ سیرت طیبہ پر چار کتب کی صورت میں نذرانہ الفت و احترام اس کے حصے میں آیا ہے۔ ہمارے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم، سیرت رحمت عالم صلی اللّٰہ علیہ وسلم، سیرت طیبہ ایک نظر میں اور دائرہ معارف سیرت محمد رسول ﷲ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔
 
Top