• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:11)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ ص ))(تعارف و امتیازات)دائرہ معارف سیرت ؛ اسلوب تحریر و نگارش اور جامعیت و ندرت

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(قسط:11)(( دائرہ معارف سیرت ، Daira Marif Seerat،محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ))(تعارف و امتیازات)

عصر حاضر کا ممتاز ترین سیرت النبی انسائیکلوپیڈیا ، علمی و تحقیقی ، دعوتی و تربیتی اور فکری و منہجی کئی خصوصیات کا حامل

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ، رفیق کار:دائرہ معارف سیرت ))


( دائرہ معارف سیرت ، محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم )) تعارف و امتیازات(حصہ: 11) دائرہ معارف سیرت ؛ اسلوب تحریر و نگارش اور جامعیت و ندرت


دائرہ معارف کا اسلوب سیرت نگاری علمی اور تحقیقی ہونے کے ساتھ ساتھ انداز بیان انتہائی سلیس، سادہ اور عام فہم ہے۔ بھاری بھرکم جملوں، غیر ضروری مشکل الفاظ اور پُر تکلف مرکبات سے حتی الامکان پرہیز کیاگیا ہے۔

علمی و ادبی چاشنی، تحقیقی و تحریکی اسلوب اور اصلاحی و دعوتی فکر و منہج کی مقدور بھر جستجو کی گئی ہے۔ بے جا تفصیل و طوالت اور ناقابل فہم اختصار و اجمال سے پرہیز کیا گیا ہے۔

سائنسی تحقیقات، عقلی مباحث اور فلسفیانہ فکر و نظر کے برعکس خالص اسلامی تعلیمات اور نبوی مشن دعوت و اصلاح کو انتہائی موثر ترین اسلوب میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

بطور مثال ملاحظہ کیجیے:
''افراد و سیاست کی اصلاح کے سلسلے میں موجودہ مسلمان افراط و تفریط کا شکار ہیں۔ بعض مسلمان افراد کی اصلاح کرتے ہیں

لیکن حکومت و سیاست پر گفتگو کرنے کو مذموم سمجھتے ہیں۔ اسی طرح بعض مسلمان حکومت و سیاست کی اصلاح کی بات زور و شور سے کرتے ہیں لیکن افراد کی اصلاح پر محنت کرتے نظر نہیں آتے،

حالانکہ دونوں پہلوؤں میں توازن رکھنا چاہیے، کیونکہ انفرادی زندگیوں کی اصلاح کی طرح سیاست کی اصلاح بھی ضروری ہے۔ اگر کوئی شخص دونوں کام بہ یک وقت نہ کر سکے تو وہ ایک کام بھی کر سکتا ہے،

لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ دوسرے کام کی اہمیت کو بھی سمجھے اور اس کے خلاف ذہن نہ رکھے بلکہ اس راہ میں محنت کرنے والوں سے محبت سے پیش آئے اور دست تعاون بڑھائے،،(دائرہ معارف سیرت محمد رسول ﷲ :222/2)

دائرہ معارف سیرت تمام شعبہ ہائے علم و دین کے وابستگان کے لیے یکساں مفید ہے۔ داعیان دین، مصلحین ملت، مربیان امت، پاسبان اسلام، جوانان قوم اور محافظین وطن، سبھی اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

خطبائے کرام، واعظین عظام، معلمین و اساتذہ اور تحریکوں کے قائدین و لیڈران کے لیے بھی گراں قدر رہنمائی موجود ہے۔ شعبہ دعوت و تربیت سے وابستہ،

تبلیغ و ارشاد سے منسلک اور امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے فکرمند رہنے والے باشعور افراد امت کے لیے یہ دائرہ بیش بہا معلومات کا خزینہ ہے۔

پروفیسرز، انجینئرز، وکلاء، ڈاکٹرز اور مقننہ و عدلیہ سے وابستہ ذی شعور و علم کے لیے بھی سیرت طیبہ سے رہنمائی کا سامان موجود ہے۔

اسلامی اخلاق و عادات،دینی اقدار و روایات، اسلامی دعوت و جہاد اور محمدی اقتصاد و سیاست کے حوالے سے قیمتی معلومات بھی اس کا حصہ ہیں۔

کسی بھی علم و فن کے متعلقہ کتب و تحریرات میں امتیاز و افتراق بدیہی امر ہے۔ بعض تصنیفات دیگر ہم موضوع تالیفات سے بہت نمایاں اہمیت اور جداگانہ افادیت کی حامل ہوتی ہیں۔

دائرہ معارف سیرت بھی دیگر کتب سیرت سے کئی اعتبار سے سے نمایاں ترین حیثیت کا حامل ہے۔ اس کا ایک امتیاز جامعیت اور ندرت بھی ہے۔ اس میں ایسے موضوعات اور بحوث بھی شامل ہیں ، جو دیگر کتب سیرت میں یا تو موجود ہی نہیں۔ اگر ہیں بھی تو اس قدر تفصیل و جامعیت اور تحقیق و تخریج کے بغیر۔

بطور مثال چند ابواب ملاحظہ کیجیے: باب:٣، آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے آباء و اجداد کے فضائل، صفحات:١٧٠۔ باب:١٠، آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اسمائے گرامی، صفحات:٥٨۔ باب:١٥، عبدالمطلب کا سیف بن ذی یزن کو مبارک باد دینا، صفحات: ٢٠۔ باب:٢٤،

کیا آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے یمن کا سفر فرمایا تھا، صفحات:١٠۔ باب:٣١،٣٢، تورات و انجیل اور دیگر کتب میں آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ذکر جمیل، صفحات:٩٢۔ باب:٣٤، وہ لوگ جن کا نام زمانہ جاہلیت میں محمد تھا، صفحات:١٨۔ باب:٢٩٧، وفود کی آمد، صفحات:٩٢۔ باب:٢٩٨، آنحضرتe کا وصال، صفحات١٢٤۔ باب:٣٥١، احادیث نبویہ اور ان کی تدوین، صفحات:٥٢۔

ان کے علاوہ یہ ابواب بھی خاص امتیاز کے حامل ہیں: مکی اور مدنی سورتیں، حضرت خدیجہ، سیدہ عائشہ رضی اللّٰہ عنھما کا نکاح، آپ کا لقب امین، مسلمانوں کی ایذا رسانی، مدینہ میں پہلا نبوی خطبہ، اذن جہاد، نبوی مکتوبات، مسجد ضرار کا انہدام، سراپا اقدس، آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے معجزات اور آپ کو حَکم بنانا۔
 
Top