• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:6)((سیدنا عمر بن خطاب رضی اللّٰہ عنہ کے حالات زندگی اور فضائل و مناقب)) (قبولِ اسلام کے اسباب ،حصہ چہارم)

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79

سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات زندگی اور فضائل و مناقب


حافظ محمد فیاض الیاس الاثری دارالمعارف لاہور:0306:4436662


(حصہ:6)سیدنا عمر بن خطاب رضی اللّٰہ عنہ کے حالات زندگی اور فضائل و مناقب؛ قبولِ اسلام کے اسباب(حصہ چہارم)


♻ ٥۔ مسلمانوں کے لیے اچانک نرم گوشہ: سیدہ ام عبداللہ لیلیٰ بنت ابی حثمہ رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ ہم ہجرتِ حبشہ کے لیے رختِ سفر باندھ رہے تھے کہ حضرت عمر ہمارے پاس آئے۔ اس سے قبل وہ ہمیں بہت مارتے پیٹتے اور بے حد ظلم کرتے تھے،

♻ لیکن اس دن وہ ہمارے پاس آکر اطمینان سے کھڑے ہو گئے۔ کہنے لگے: اے اُم عبداللہ! جانے کی تیاری ہے؟ میں نے کہا: ہاں، اللہ کی قسم! تم لوگوںنے ہم پر بہت ظلم ڈھایا ہے۔ اب ہم ﷲ تعالیٰ کی زمین میں ہجرت کریں گے، حتیٰ کہ ﷲ تعالیٰ ہمارے لیے آسانی پیدا فرما دے۔

♻ حضرت عمر واپس چل دیے اور جاتے جاتے بولے: ''صَحِبَکُمُ اللّٰہُ '' اللہ تمھارا حامی و ناصر ہو! میں نے اس دن ان میں ایسی حیران کن نرمی دیکھی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ میرے شوہر حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللّٰہ عنہ کسی کام کے لیے گئے ہوئے تھے، وہ واپس آئے تو میںنے کہا: ابو عبداللہ! میں نے آج عمر میں بہت نرم مزاجی اور رحم دلی دیکھی ہے۔

♻ وہ کہنے لگے: کیا تمھیں ان کے اسلام لانے کی اُمید ہے؟ میں نے کہا: ہاں! اس پر انھوں نے کہا: خطاب کا گدھا اسلام لے آئے تو لے آئے، مگر عمر کبھی مسلمان نہیں ہوگا۔ (الطبرانی، المعجم الکبیر:29/25(٤٧) والبیہقی، دلائل النبوہ :221/2)

♻ مسلمان حق کی خاطر جو ظلم و ستم برداشت کررہے تھے اوررضائے الٰہی کی خاطر اپنے گھر بار تک کو خیر باد کہہ رہے تھے، اس قسم کے حالات اور واقعات فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ کے دل پر اثر انداز ہوئے اور رحم دلی کا سبب بن گئے۔
 
Top