محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قیامت اور اجرام ارضی
قیامت اور اجرام ارضی
(زمین)
زمین بری طرح ہچکولے کھانے لگے گی۔إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّۭا
ترجمعہ: جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے (سورہ الواقعہ،آیت4)
زمین اللہ تعالیٰ کے ڈر سے کانپنے لگے گی۔
يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ وَكَانَتِ ٱلْجِبَالُ كَثِيبًۭا مَّهِيلًا
ترجمعہ: جس دن زمین اور پہاڑ کانپنے لگیں اور پہاڑ ایسے بھر بھرے (گویا) ریت کے ٹیلے ہوجائیں (سورۃ المزمل،آیت 14)
زمین اپنے خزانے باہر نکال پھینکے گی۔
إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ﴿١﴾وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ﴿٢﴾
ترجمعہ: جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی (سورہ الزلزال،آیت1-2)
زمین کو ایک ہی چوٹ مین ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا۔
فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ نَفْخَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ ﴿13﴾وَحُمِلَتِ ٱلْأَرْضُ وَٱلْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةًۭ وَٰحِدَةًۭ ﴿14﴾
ترجمعہ: تو جب صور میں ایک (بار) پھونک مار دی جائے گی اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے (سورہ الحاقۃ،آیت13-14)
زمین کھینچ کر اس قدر پھیلا دی جائے گی کہ صاف چٹیل میدان بن جائے گی۔
وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ
ترجمعہ: اور جب زمین پھیلا دی جائے گی (سورۃ الانشقاق،آیت 3)
فَيَذَرُهَا قَاعًۭا صَفْصَفًۭا ﴿106﴾ لَّا تَرَىٰ فِيهَا عِوَجًۭا وَلَآ أَمْتًۭا ﴿107﴾
ترجمعہ: پھر زمین کو چٹیل میدان کر کے چھوڑے گا تو اس میں کجی اور ٹیلا نہیں دیکھے گا(سورۃ طہ،آیت106-107)
وَإِنَّا لَجَٰعِلُونَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًۭا جُرُزًا
ترجمعہ: اورجو کچھ اس پر ہے بے شک ہم سب کو چٹیل میدان کر دیں گے (سورۃ الکہف،آیت8)