محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قیامت کا منظر
یہ لوگ جو اپنے آپ کو نسلی طور پر سادات خیال کرتے ہیں ۔۔۔۔اپنے علاقے کے یہ وڈیرے بھی ہیں۔۔۔۔سیاسی اقتدار میں یہ اسمبلی کے ممبر بن کر حصہ دار بھی ہیں اور اس ملک کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خاصی تعداد ایسے ہی گدی نشینوں کی ہے۔سیاستدان اور وزراء بھی یہی لوگ ہیں۔روحانی اور دنیاوی جکڑ بندیوں میں ان لوگوں نے اللہ کی مخلوق کو جکڑ رکھا ہے تو جس روز اللہ کی عدالت لگے گی،سب لوگ وہاں حاضر ہوں گے ،تو وہاں نقشہ کچھ اس طرح ہو گا:
خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًۭا ۖ لَّا يَجِدُونَ وَلِيًّۭا وَلَا نَصِيرًۭا ﴿65﴾ يَوْمَ تُقَلَّبُ وُجُوهُهُمْ فِى ٱلنَّارِ يَقُولُونَ يَٰلَيْتَنَآ أَطَعْنَا ٱللَّهَ وَأَطَعْنَا ٱلرَّسُولَا۠﴿66﴾ وَقَالُوا۟ رَبَّنَآ إِنَّآ أَطَعْنَا سَادَتَنَا وَكُبَرَآءَنَا فَأَضَلُّونَا ٱلسَّبِيلَا۠ ﴿67﴾
تو ان درباروں اور گدی نشینوں کےآستانوں پر جھکنے والو!۔۔۔قیامت کا یہ منظر یاد کر لو!ابھی سے ایمان اور عقیدہ درست کر لو۔۔۔کہ قیامت کے دن کوئی کسی کے کام نہ آئے گا۔۔۔یہ لوگ کہ جن سے تم ڈرتے رہے ہو۔۔یہ تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔۔۔دیکھ لو!اللہ کریم کے فضل سے یہ میرا بال بھی بیکا نہیں کر سکے۔۔۔وہ پیر غصے میں تلملاتا رہامگر مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکا۔۔۔کیا خوب فرمایا سیدنا ابراہیم علیہ السلام نے کسی ایسے ہی منظر کے لیے۔۔۔اور اس فرمان کو اللہ نے قرآن میں یوں درج فرم دیا ہے:ترجمہ: وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے نہ کوئی دوست پائیں گے اور نہ کوئی مددگار جس دن ان کے منہ آگ میں الٹ دیے جائیں گے کہیں گے اے کاش ہم نے الله اور رسول کا کہا مانا ہوتا اور کہیں گے اے ہمارے رب ہم نے اپنے سرداروں اوربڑوں کا کہا مانا سو انہوں نے ہمیں گمراہ کیا (سورۃ الاحزاب،آیت 65تا67)
وَلَآ أَخَافُ مَا تُشْرِكُونَ بِهِ
ترجمہ: اور جن چیزوں کو تم اس کا شریک بناتے ہو میں ان سے نہیں ڈرتا(سورۃالانعام،آیت80)
(کتاب آسمانی جنت اور درباری جہنم از امیر حمزہ)