• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماں بننے والی خواتین کی درد کم کرنے کا انتہائی آسان نسخہ !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,785
پوائنٹ
1,069
ماں بننے والی خواتین کی درد کم کرنے کا انتہائی آسان نسخہ


نیو یارک ( نیوز ڈیسک ) پاکستان جیسے غریب ممالک میں ہر سال لاکھوں خواتین کی ہلاکت دوران زچگی ہو جاتی ہے اور اس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ان خواتین کا مناسب خوراک سے محروم ہونے کی وجہ سے کمزوری اور بیماری کا شکار ہونا بھی ہے۔

امریکی سائنسدانوں نے ایک تازہ تحقیق میں یہ بھی معلوم کر لیا ہے کہ خوراک میں وٹامن ڈی کی کمی کا شکار خواتین کو درد زہ کی زیادہ شدت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور جن خواتین میں وٹامن ڈی کی کمی نہیں ہوتی انہیں بوقت پیدائش کم درد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ تحقیق امریکن سوسائٹی آف اینستھیسزیالوجسٹ کی سالانہ میٹنگ میں پیش کر دی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کا شکار خواتین میں ڈپریشن اور دردوں کی عمومی شکایات بھی زیادہ پائی جاتی ہیں۔تحقیق میں شامل 93 حاملہ ماو¿ں میں سے وٹامن ڈی کی کمی کا شکار خواتین کو دوران زچگی درد کش ادویات کی ضرورت کہیں ذیادہ پیش آئی۔وٹامن ڈی دودھ ، جوس اور مچھلی کے تیل جیسی غذاو¿ں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/17-Oct-2014/153738
 
Top