• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجلہ محدث میں مضامین شائع کروانے کے اصول وقواعد

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
أحمد اللہ إلیکم الذی لا إلہ إلا هو
أما بعد!
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر ماہنامہ محدث میں کوئی مضمون شائع کروانا ہو تو اسکا کیا طریقہ کار ہے ۔
اور مضامین شائع کرنے کے لیے مجلہ محدث کی کیا شروط ہیں ۔
اور مضامین بھیجنے کا طریقہ کار کیا ہے ۔
کامران طاہر صاحب کو ایمیل کے ذریعہ مضامین بھیجے جاسکتے ہیں ؟؟؟
وغیرہ وغیرہ
 

بشیراحمد

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
459
پوائنٹ
115
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
بہت ہی اچھا سوال ہے مجھے مزید یہ معلوم کرنا ہے کہ :
ماہنامہ محدث کا شمار ہائر ایجوکیشن کے ریکگنائزڈ مجلات میں ہوتا ہے یا نہیں ؟
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر ماہنامہ محدث میں کوئی مضمون شائع کروانا ہو تو اسکا کیا طریقہ کار ہے ۔
اور مضامین شائع کرنے کے لیے مجلہ محدث کی کیا شروط ہیں ۔
اور مضامین بھیجنے کا طریقہ کار کیا ہے ۔
کامران طاہر صاحب کو ایمیل کے ذریعہ مضامین بھیجے جاسکتے ہیں ؟؟؟
وغیرہ وغیرہ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی! محدث ایک تحقیقی مجلّہ ہے، جس کی مضامین شائع کرانے کیلئے کوئی خاص شروط نہیں، بس مدلّل تحریر ہونی چاہئے، اور اگر جدید کسی مسئلہ کو قرآن وسنت کے دلائل اور سلف صالحین کی آراء سے حل کیا جائے تو بہرحال ایسے مضامین کو ترجیح دی جاتی ہے۔ باقی اس میں مسالک یا شخصیات کا نام لے کر تنقید کی بجائے فکر اور طریقہ کار پر تجزیاتی مضامین شائع کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، الا یہ کہ کوئی شخصیت باقاعدہ ایک مخصوص طرزِ فکر کا سمبل بن جائے۔ مثلاً پرویز و غامدی وغیرہما
یہ تو میری ذاتی رائے ہے، اس کے بارے میں زیادہ بہتر تو حسن بھائی (مدیر محدث) جو میرے بڑے بھائی اور اس فورم کے سرپرست بھی ہیں یا کامران طاہر صاحب (معاون مدیر) ہی بتا سکتے ہیں۔
کئی مضامین بائی ڈاک اور بعض ای میل کے ذریعے بھی موصول ہوتے ہیں، یہ تو اس پر منحصر ہے کہ اگر اس کی ٹائپنگ وغیرہ موجود ہے، تو اسے میل کر دیا جائے۔
جی کامران صاحب کو ای میل کے ذریعے مضامین بھیجے جا سکتے ہیں ان کا ایڈریس (mkamrantahir[at]gmail.com) ہے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
بہت ہی اچھا سوال ہے مجھے مزید یہ معلوم کرنا ہے کہ :
ماہنامہ محدث کا شمار ہائر ایجوکیشن کے ریکگنائزڈ مجلات میں ہوتا ہے یا نہیں ؟
ابھی تک تو نہیں ہوتا، اصل میں اس کی بنیادی وجہ اس کیلئے ایچ ای سی (Higher Education Commission) کی کچھ غیر ضروری شرائط بھی ہیں، مثلاً ہر شمارے میں دو تحقیقی مضامین بیرون ملک کے محققین کے بھی ہوں، دیگر زبانیں بھی ہوں وغیرہ وغیرہ۔ ایسے تکلّفات یونیورسٹیاں تو پورے کر سکتی ہے، پرائیویٹ طور پر بہرحال یہ اتنا آسان نہیں، اور پھر ہمارا مجلہ ماہانہ ہے، ششماہی، یا سہ ماہی نہیں، ویسے تو مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسر حضرات اس میں مضمون شائع کرانا اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔ ذلک فضل اللہ یؤتیہ من یشاء واللہ ذو الفضل العظیم
 
Top