• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجھ سے بہتر نوکری کا حق کوئی ادا کر سکتا ہے۔

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی ہیں: صدر اوباما
اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے: مسلم سفیروں سے خطاب

واشنگٹن ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
امریکی صدر براک اوباما نے مسلم ممالک کے سفراء کے اعزاز کو مخاطب کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو بالوسطہ طور پر جائز اور دفاعی ضرورت کا حق دے دیا ہے۔ وہ وائٹ ہاوس میں سالانہ دعوت افطار کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔

صدر اوباما جنہوں نے چند روز قبل مشرق وسطی میں جنگ بندی کرانے کی پیش کش بھی کی تھی۔ بڑے واضح اور دوٹوک انداز میں غزہ سے اسرائیل پر پھینکے جانے والے راکٹ حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کوئی ملک بھی راکٹ حملے برداشت ہیں کر سکتا ہے کہ اس کے شہریوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا جائے۔

امریکی صدر نے اس موقع پر عراق کی صورت حال پر بھی بات کی۔ اوباما جب سے صدر بنے ہیں ان کے عہد صدارت کے دوران منگل کی شام ہونے والی یہ چھٹی سالانہ دعوت افطار تھی۔

اوباما نے نے کہا '' ہم سب جانتے ہیں دنیا کے بہت سے حصوں میں تشدد اور دہشت گردی ہے، تشدد اور دہشت گردی کرنے والے دنیا کی تعمیر کے بجائے اس کی تخریب چاہتے ہیں۔ اس لیے میں بڑے صاف انداز سے کہتا ہوں '' کوئی ملک یہ قبول نہیں کر سکتا کہ اس کے شہریوں پر راکٹ چلائے جائیں۔''

انہوں نے مزید کہا ''اس وجہ سے ہم اسرائیل کے حق دفاع کے حوالے سے بھی بہت واضح ہیں، میں سمجھتا ہوں اسرائیل پر راکٹ حملے ناقابل معافی ہیں۔ ''

واضح رہے آٹھ جولائی سے اسرائیل کی طرف سے غزہ پر شروع کی گئی بمباری سے اب تک دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ جن کی بڑی تعداد عام شہریوں پر مشتمل ہے، جبکہ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1500 کو چھو رہی ہے۔

دوسری جانب اس دوران غزہ سے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں فائر کیے گئے راکٹوں سے اب تک ایک اسرائیلی کے مارے جانے اور چند ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اوباما نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کو اس کا حق قرار دیتے ہوئے کہا امریکا کا نصب العین اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے لیے امن اور سلامتی ہے ۔

انہوں نے کہا فلسطینیوں کا جاں بحق اور زخمی ہونا ایک المیہ ہے۔ اسی وجہ سے ہم شہریوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں خواہ وہ کسی بھی شناخت کے حامل ہوں اور کہیں بھی رہتے ہوں۔

عراق کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا'' ہم عراق میں ایک ایسی نئی حکومت کی تشکیل پر زور دیتے رہیں گے جو عراق کو متحد رکھ سکے اور عراق کے تمام طبقات کے جذبات کو سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھا سکے۔''
 

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
مقرر نے تو جو کمال کیا سو کیا۔۔۔۔
سامعین کی غیرت پر تعجب ہے۔
 
Top