• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترمہ ماریہ انعام صاحبہ ٭

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463



محترمہ ماریہ انعام صاحبہ کا انٹرویو



ہماری سینئر اور علم و ادب سے شغف رکھنے والی بہن ماریہ انعام صاحبہ ،جن کی تحاریر اور انداز بیاں سے شائستگی جھلکتی ہے۔دین اسلام کے احکامات و معاملات میں تدبر اور تفکر رکھتی ہیں۔ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آج ان کا انٹرویو منظر عام پر لایا جا رہا ہے۔اللہ تعالی سے دعا گو ہوں ، کہ اللہ تعالی فورم پر ان کے قیام کو ہم سب کے لیے نفع کا باعث بنائے۔آمین



1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
3۔کیا آپ کسی پیشہ سے وابستہ ہیں؟
4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکی ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئیں ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتی ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
10آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
11۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
12۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتی ہیں؟
13۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتی ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتی ہیں ؟
15. اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتی ہیں؟
16۔محدث فورم پر پہلا دن کیسا تھا ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
17محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئیں اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟ ارکان خواتین میں سے کسی بہن کا بھی تذکرہ کیجئے۔
18مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
21۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتی ہیں؟؟
22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
23۔کم عمر اور نوجوان لڑکیوں کے لیے کیا نصیحت کریں گی؟
24۔شرعی حدود میں رہتے ہوئے خاتون خانہ نیک اعمال اور درجات کیسے حاصل کرے؟ اس حوالے سے آپ کا طرز عمل کیا ہے؟
25۔جب گھر ، شوہر ، بچے ، رشتہ داریاں متاثر ہو رہی ہوں ، تو آپ کی ترجیح کیا ہوتی ہے؟
26۔ایک آئیڈیل عورت ، بیوی کیا ہوتی ہے؟ اور ایک آئیڈیل شوہر ؟
27۔کامیاب شادی کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ، سمجھوتہ یا مزاج کی مطابقت ہے ، یا کچھ اور ؟
28۔خواتین میں پائے جانے والی کونسی ایسی برائی ہے ، جس پر قابو پانے کے لیے سرگرم عمل رہنا چاہتی ہیں؟
29۔گھریلو امور میں کس کام میں ماہر ہیں ، کوکنگ ، سلائی کڑھائی ، سیٹنگ یا کیا ؟
30۔اسلامی طرز فکر کے تحت بحیثیت والدہ بچوں کی تربیت میں کیا کردار ہے؟
31۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
32۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
33۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟
34۔امر بالمعروف و نھی عن المنکر کا فرئضہ بحیثیت عورت کس طرح انجام دیتی ہیں ؟
35۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
36۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتی ہیں؟
37۔آپ کھانے میں کیا پسند کرتی ہیں؟؟اور خود کھانا بنانا کیسا لگتا ہے؟؟
38۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟
39۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتی ہوں؟
40۔آپ کو غصہ کتنا آتا ہے؟ اور ایسی صورت میں کیا ردعمل ظاہر کرتی ہیں؟
41۔عورتوں میں تدبر اور تفکر کے حوالے سے کیا کہیں گی؟ کیا تیسری آنکھ کی بصیرت تقوی دار خاتون میں ہو سکتی ہے ؟اس حوالے سے آپ کا مشاہدہ کیا ہے؟
42۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتی ہیں ؟
43۔اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔نیز مطالعہ کے لیے آپ کا کیا معمول ہے؟
44۔اصلاح احوال اور اسلامی تعلیم کے حوالے سے جن مدارس کی بنیاد رکھی ، ان کے بارے میں کچھ بتائیں۔
45۔ادارہ محدث کے کاموں میں پہلے سے اب تک عملی طور پر شامل ہیں یا نہیں؟
46۔ بطورِ سینئر رکن ، محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہئیں گی؟



@ماریہ انعام


محترمہ ماریہ انعام صاحبہ سے دوران انٹرویو موضوع سے متعلقہ سوالات کیئے جا سکتے ہیں۔(منجانب : انٹرویو پینل )
 
Last edited by a moderator:

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
اللهم اجعلني في عيني صغيرا وفي أعين الناس كبيرا


اللهم اجعلني خيرا مما يظنون ولا تؤاخذني بما يقولون واغفر لي ما لا يعلمون




1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
السلام عليكم ورحمة الله وبرکاتہ
میرا مکمل نام ماریہ انعام ہے ۔۔۔۔انعام الہی میرے والد محترم ہیں۔۔۔۔جب شادی ہوئی تو خواہش تھی کہ شوہر محترم کا نام اپنے نام کے آخر میں لگاؤں لیکن انھوں نے شرعی دلائل دے کر سمجھایا کہ عورت کی توقیر اسی میں ہے کہ وہ اپنا نام تبدیل نہ کرے ۔۔۔سو پیدائش سے اب تک ماریہ انعام ہی کہلائی جاتی ہوں

ننھیال ‘ ددھیال دونوں طرف سے جدی پشتی لاہوری ہیں ۔۔۔۔میرے والد اور والدہ کی پیدائش بھی لاہور کی ہی ہے۔۔۔تاہم کچھ عرصہ والد محترم کی جاب کے باعث کراچی میں رہے۔۔۔میری پیدائش کراچی میں ہوئی پھر لاہور واپس آگئے۔۔تب سے ادھر ہی مقیم ہیں ۔۔۔الحمد للہ میکہ اور سسرال قریب قریب واقع ہیں

والدہ کا تعلق معروف کیلانی خاندان سے ہے۔۔۔۔مولانا عبد الرحمان کیلانی رحمہ اللہ علیہ میرے نانا تھے۔۔۔
والد محترم پیشے کے اعتبار سے الیکٹریکل انجینیر ہیں۔۔۔تاہم ان کا تعلق کسی دینی خاندان سے نہیں
 
Last edited:

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
[QUOTE="Dua, post: 199917, member: 3245





2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
[/QUOTE]
میری تعلیمی قابلیت (جس کو میں واقعتا قابلیت سمجھتی ہوں ) وہ تحفیظ القرآن اور مدرسہ تدریس القرآن والحدیث سے فارغ التحصیل ہونا ہے ۔۔۔باقی جہاں تک صرف تعلیم کی بات ہے تو ایم ایس ماس کمیونیکیشن اور ایم اے اسلامیات کیا ہے ۔۔۔
چونکہ الحمد للہ گھر کا ماحول شروع سے ہی دینی تھا لہذا غیر رسمی دینی تعلیم کا آغاز بھی بچپن سے ہی ہو گیا تھا ۔۔۔والدہ محترمہ پڑھائی کے معاملے میں خاصی سخت ہیں ۔۔۔ہم سب بہن بھائیوں کو انھوں نے ہی پڑھایا ہے ۔۔۔الحمد للہ کلاس کے بہترین سٹوڈنٹس میں شمار ہوتا تھا۔۔والدہ کوئی چھٹی نہیں کرتے دیتی تھیں۔۔۔ہمیشہ موسٹ ریگولر سٹوڈنٹ کا انعام حاصل کیا۔۔۔ایک واقعہ بھی یاد آ رہا ہے ۔۔۔ایک دفعہ میں سکول سے کچھ لیٹ ہو گئی جب کلاس میں داخل ہوئی تو ٹیچر دیکھتے ہی بے ساختہ بولیں
اچھا!! آج آپ لیٹ ہو گئی تھی میں تو سمجھی تھی آج سکول میں چھٹی ہے
بہرحال سکول کی ابتدائی کلاسوں سے ہی امی جان نے حفظ شروع کرا دیا تھا۔۔امی جان چونکہ خود حافظہ ہیں اس لیے مجھے انھوں نے گھر پر ہی حفظ کرایا ہے۔۔چوتھی کلاس تک میں دس سپارے حفظ کر چکی تھی ۔۔۔امی جان نے ایک سال کے لیے سکول ختم کرا کر بقیہ بیس سپارے حفظ کرا دئیے اور پھر چھٹی کلاس میں داخل کرا دیا۔۔۔اب ترجمہ قرآن کا سلسلہ شروع ہوا۔۔امی جان گھر میں قرآن کی کلاسیں لیتی ہیں کسی ایک میں مجھے بھی بٹھا دیا اور آٹھویں یا نویں تک میں قرآن ترجمے سے پڑھ چکی تھی ۔۔اس دوران جتنے رمضان آئے سب میں الحمد للہ تراویح پڑھائی
میٹرک سائنس کے ساتھ کیا ۔۔۔حالانکہ سائنس میں بالکل انٹرسٹ نہیں تھا لیکن چونکہ ابو اور سب بھائی انجینئر ہیں بڑی بہن نے بھی سائنس ہی پڑھی تھی اس لیے مجھے بھی زبردستی سائنس رکھوائی گئی۔۔۔مارے باندھے میٹرک کیا اور پھر انٹر میں سب کے آگے ہاتھ جوڑ کر اپنی مرضی کے مضامین رکھے ۔۔۔تقریری مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق تھا وہ سب بھی ساتھ ساتھ چلتا رہا۔۔۔انٹر میں کالج میں ٹاپ کیا اور پھر دینی تعلیم کی غرض سے اپنی نانی جان مرحومہ کے قائم کردہ مدرسے میں داخل ہو گئی
چونکہ بنیاد موجود تھی اس لیے تیسرے سال میں داخلہ لیا۔۔۔یہ میری زندگی کا سب سے سنہری دور تھا اور اس نے میری شخصیت پر بہت سے اثرات مرتب کیے ۔۔۔۔چونکہ مدرسہ گھر سے دور تھا اس لیے میں ہفتہ وار تعطیل میں گھر جاتی تھی ۔۔۔نانا اور نانی جان فوت ہو چکے تھے میں ہاسٹل کی بجائے نانا جان کے گھر میں رہی۔۔۔یہاں میری دوسری نانی جان رہتی تھیں ( نانی جان کے فوت ہونے پر امی ‘ خالہ ماموں نے خود نانا جان کی شادی ان کی مطلقہ کزن سے کروادی تھی) وہ ہمارے بالکل نواسیوں کی طرح لاڈ اٹھاتی تھیں۔۔۔اس لیے میرے دینی تعلیم کا سفر الحمد للہ ثم الحمد للہ بہت خوشگوار اور خوبصورت تھا۔۔۔بہترین اساتذہ اور ساتھی میسر آئے ۔۔ھذا من فضل ربی
چونکہ راوی چین ہی چین لکھتا تھا اس لیے الحمد للہ یہاں بھی ٹاپ کرتی رہی ۔۔۔۔چار سال کا کورس تھا جو دو سال میں مکمل کیا ۔۔۔ساتھ ہی بی اے کے امتحان پرائیویٹ سٹوڈنٹ کی حیثیت سے دئیے۔۔۔۔اسی دوران گھر والوں نے ایک دن ایمر جنسی میں گھر بلا کر بالکل ہی شارٹ نوٹس پر نکاح کر دیا
بی اے کا رزلٹ آنے تک میں مدرسے میں ہی رہی۔۔۔۔فارغ ہونے کے بعد کچھ عرصہ مدرسے میں پڑھانے کے فرئض انجام دئیے۔۔۔رزلٹ آنے پر پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس ماس کمیو نیکیشن میں داخلہ لے لیا۔۔۔ابھی پہلا سمسٹر بھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ رخصتی ہو گئی۔۔۔امی جان نے سمجھایا تھا کہ اگر خالہ (میری شادی خالہ کے گھر ہوئی ہے) نے منع کیا تو پڑھائی چھوڑ دینا۔۔۔لیکن اللہ کا لاکھ لاکھ احسان ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔۔۔۔شوہر محترم اور خالہ خالو نے بہت زور دے کر کہا کہ مجھے پڑھائی مکمل کرنی چاہیے۔۔ اور ہر ممکن طریقے سے مجھے سپورٹ کیا ۔۔گھریلو ذمہ داریوں سے فارغ رکھا۔۔۔اس دوران میرے بچے بھی ہوئے ۔۔میں گھر پر انھیں خالہ کے پاس چھوڑ کر جاتی تھی۔۔۔شوہر محترم نے بہت زیادہ ساتھ دیا۔۔۔بہت سے موقعوں پر میری اسائنمنٹس بھی بنائیں۔۔۔تھیسس میں بہت زیادہ مدد کی ۔۔۔شادی سے پہلے میں جتنا عرصہ یونیورسٹی گئی پوائیٹس پر جاتی تھی۔۔۔شادی کے بعد یہ ڈیوٹی بھی شوہر محترم نے اپنے سر لے لی۔۔۔۔۔غرض اللہ رب العزت نے یہ کام بھی بحسن و خوبی انجام تک پہنچا دیا۔۔۔ اس میں بہت بڑا کردار میرے خالہ خالو کا بھی ہےمیں اس معاملے میں ہمیشہ ان کی احسان مند اور شکر گزار رہوں گی
کچھ عرصہ سکون سے گذرا۔۔۔۔خالہ کا تعلق بھی تعلیم و تعلم سے ہے۔۔ اسی دوران ان کےپاس کچھ لڑکیاں آئیں۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ایم اے اسلامیات کرنا چاہتی ہیں ہمیں کوئی استاد دیں۔۔۔میرے اس دوران تین بچے ہو چکے تھے۔۔۔خالہ نے یہ ڈیوٹی مجھے سونپ دی ۔۔۔جب میں نے انھیں تیاری کرا دی تو انھوں نے مجھے کہا کہ تیاری تو تمہاری ہو چکی ہے تم پیپر بھی دے دو۔۔۔میرا تیسرا بچہ اس وقت چار ماہ کا تھا ۔۔۔مجھے بہت مشکل لگا بہرحال مارے باندھے جیسے تیسے میں نے پیپر دے دیئے ۔۔۔روز اس عزم کا اعادہ کرتی خواہ کچھ بھی ہو جائے دوسرے سال کے پرچے نہیں دوں گی۔۔۔میرے ابو اس بات کے سخت خلاف ہیں کہ ماسٹرز کی دو تین ڈگریاں اکٹھی کی جائیں ۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ مزید پڑھنے کی خوہش ہو تو متعلقہ فیلڈ میں ہی اعلی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔۔۔چونکہ میں میکے میں رہ کر پیپر دے رہی تھی اس لیے روزانہ ان کی ڈانٹ سنتی اور اپنے عزم میں مزید پختہ ہو جاتی۔۔۔ جب رزلٹ آیا تو یونیورسٹی میں میری دوسری پوزیشن تھی۔۔۔اب کیا تھا میرا اپنا ارادہ ڈانواڈول ہو گیا۔۔۔۔انھی لڑکیوں کو دوسرے سال کی تیاری کرائی اور ساتھ ہی خود بھی پیپر دے ڈالے۔۔۔یوں حادثاتی طور پر میرا دوسرا ایم اے بھی مکمل ہوا
میری یہ دونوں ڈگریاں اللہ تعالی کے بعد میری خالہ کی مرہونِ منت ہیں۔۔۔میری بچپن کی تعلیم کے پیچھے میری امی کی محنت ہے تو اعلی تعلیم میں میری خالہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے
اللہم ارحم علی خالتی
 
Last edited by a moderator:

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
سوال موضوع سے متعلق ہے۔آپ دین دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، مگر پھر بھی "کو ایجوکیشن " میں تعلیم حاصل کی ؟ سسرال یا میکہ اس معاملے میں کیا رائے رکھتے تھے ؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میرا مکمل نام ماریہ انعام ہے ۔۔۔۔انعام الہی میرے والد محترم ہیں۔۔۔۔جب شادی ہوئی تو خواہش تھی کہ شوہر محترم کا نام اپنے نام کے آخر میں لگاؤں لیکن انھوں نے شرعی دلائل دے کر سمجھایا کہ عورت کی توقیر اسی میں ہے کہ وہ اپنا نام تبدیل نہ کرے ۔۔۔سو پیدائش سے اب تک ماریہ انعام ہی کہلائی جاتی ہوں
آپ ماریہ یا ماریہ انعام ہی کہلائی جائیں گی خواتین کے نام جیسے ہوں ویسے ہی رہتے ہیں تبدیلی کہاں ہوتی ھے اس پر توجہ فرمائیں۔ جیسا کہ شادی سے پہلے اگر

نام: ماریہ انعام
ولدیت: انعام الہی

تھا تو شادی کے بعد وہی نام سے پکارا جاتا ھے یا جو آپ پسند فرمائیں، جو فرسٹ نام یا جو بھی ہو جیساکہ "ماریہ" ، مگر لکھنے میں ماریہ انعام الہی ہی لکھا جائے گا اس میں تبدیلی نہیں ہوتی جب تک اپنا نام نہ بدلنا ہو۔

"تبدیلی کہاں ہوتی ھے یا وقت پر کروا لینی چاہئے یا اس وقت کروائی جاتی ھے جب پاسپورٹ بنوانا ہو"۔ جس کا تعلق شناختی کارڈ سے ھے اور شادی سے پہلے اگر شناختی کارڈ بنا ہو تو اس پر

نام: ماریہ انعام
ولدیت: انعام الہی
گھر کا پتہ: جہاں والدین کے ساتھ رہ رہی ھے۔

لکھا ہوا ھے تو شادی کے بعد شناختی کارڈ پر

نام: ماریہ انعام
خاوند کا نام: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو بھی ہو
گھر کا پتہ: جہاں وہ خاوند کے ساتھ رہ رہی ھے

ایسا لکھا جائے گا۔

ایسا کروانا خواتین کے لئے بہت مفید ہوتا ھے۔ یہ کام اتنا مشکل نہیں امینڈمنٹ کے لئے فارم "ح" کے ساتھ فیس ادا کرنی پڑتی ھے۔

شادی کے بعد ویسے ہی خواتین کو کچھ جگہوں پر اپنا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے اس پر وہ خود کو اسطرح متعارف کروا سکتی ہیں جیسے مسز کے بعد خاوند کا فرسٹ نام،

مزید شادی کے بعد خاوند کا نام اور خاوند کے گھر کا ایڈریس، شناختی کارڈ پر تبدیلی کروا لینی چاہئے۔


والسلام
 
Last edited:

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
السلام علیکم ورحمتہ اللہ !
سوال موضوع سے متعلق ہے۔آپ دین دار گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں ، مگر پھر بھی "کو ایجوکیشن " میں تعلیم حاصل کی ؟ سسرال یا میکہ اس معاملے میں کیا رائے رکھتے تھے ؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھیے ! اسلام خواتین پرتعلیم کے دروازے بند نہیں کرتا (واضح رہے کہ یہاں بات العلم کی نہیں تعلیم کی ہو رہی ہے )ہاں یہ شرط ضرور عائد کرتا ہے کہ حدود وقیود متاثر نہ ہوں ۔۔۔اگر ایسے تعلیمی ادارے موجود ہوں جہاں صرف خواتین کے لیے اعلی تعلیم کے حصول کا بندوبست ہو تو لازما انھیں ہی ترجیح دینی چاہیے۔۔لیکن اگر ایسا نہ ہو جیسا بد قسمتی سے ہمارے ہاں ہو رہا ہے تو اپنے دین اور پردے کو بچاتے ہوئے اخف الضررين کے تحت پڑھا جا سکتا ہے
دوسری بات یہ ہے کہ جب تک اس قسم کے ماحول میں انسان اپنا دین بچاتے ہوئے داخل نہ ہو دین کی تبلیغ ممکن نہیں ۔۔۔میں نے ایسے ادارے میں پڑھا ہے ۔۔اور الحمد للہ اپنے کردار کے ذریعے لوگوں کو دین سے اوردیندار خواتین سے متاثر کیا ہے ۔۔
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164


3۔کیا آپ کسی پیشہ سے وابستہ ہیں؟

نہیں میں کسی پیشے سے وابستہ نہیں ہوں۔۔۔۔گھر اور گھرداری یہی میری جاب ہے اور یہی میرا پیشہ ہے۔۔۔۔ہاں اپنی خالہ کے قائم کیے ہوئے دینی ادارے میں ایک دو کلاسز لیتی ہوں لیکن اسے جاب نہیں کہہ سکتے
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکی ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
زندگی کی ستائیس بہاریں گذار چکی ہوں۔۔۔
زندگی روز ہی نیا سبق سکھاتی ہے۔۔لیکن تمام اسباق پر بھاری سبق یہ ہے کہ یہ دنیا دار الامتحان ہے۔۔یہاں آزمائشیں اور تکلیفیں آنا لازم امر ہے۔۔امتحان گاہ جو ٹہری۔
ہاں !!یہ فرق ضرور ہے کہ اپنی اپنی قابلیت کے اعتبار سے کسی کا پرچہ ذرا سخت ہوتا ہے اور کسی کا نسبتا ہلکا۔۔۔اس دار الامتحان میں نتیجے کی توقع رکھنا‘یا یہ خواہش رکھنا کہ ہر چیز مطلب اور مرضی کی ملے ‘ یا یہ امید رکھناکہ کسی آزمائش کے بغیر ہی کامیاب قرار پاؤں‘ بیوقوفی کے سوا کچھ اور نہیں ہے
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں؟
2006 میں محترم انس نضر صاحب سے شادی ہوئی۔۔
الحمد للہ چار بچے ہیں۔۔دو بیٹیاں اور دو بیٹے
ہنیاء‘ مالک ‘ حنہ اورمحمد
میرا عمومی مشاہدہ یہ ہے کہ گھر کا سربراہ جس پیشے سے وابستہ ہو بچے لاشعوری طور پر اسی کو آئیڈیلائز کرتے ہیں۔۔۔
ہماری خواہش بھی یہی ہے کہ بچے اپنے اسلاف کے نقشِ قدم پر چلیں
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالکہ ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

میرا مزاج سادہ ہے۔۔۔تکلف اور بناوٹ نہیں ہے۔۔۔بےوقوفی کی حد تک خوش فہم ہوں۔۔اپنی اس عادت کی وجہ سے نقصان بھی اٹھا لیتی ہوں ۔۔۔جذباتی ہوں۔۔کم ہمت بھی ہوں۔۔لوگوں کی پہچان نہیں کر پاتی۔۔۔اپنی عادات بدلنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن۔۔قل کل یعمل علی شاکلتہ
ہم مزاج لوگ ہوں تو اجتماعیت بہت پسند ہے ۔۔۔مزاج نہ ملتے ہوں تو بھی بور نہیں ہوتی
 
Top