• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم ساجد تاج صاحب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!


محترم ساجد تاج صاحب، فورم کے ابتدائی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔فورم پر انٹرویوز کا چکر انہیں کا چلایا ہوا ہے۔ موصوف کے بارے ،میں تو بہت کچھ جانتا ہوں۔ آپ بھی ان کو جان لیجئے ، تو اس سلسلے میں کچھ سوالات ان کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔

1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟

2-آپ کی دینی سرگرمیاں کیا ہیں اور دین کو سیکھنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

3۔آپ کی تعلیم کیا ہے؟

4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟

5-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟

6۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

7۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

8-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر کیسا کام کرنا پسند کرتے ہیں؟

9۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔

10۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

11۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

12-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

13- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

14۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

15۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

16۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

17-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

18۔شریعت کے نفاذ کےلیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے؟

19-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

20۔معاشرے میں سب سے بڑی برائی کیا دیکھتے ہیں اور اس کا خاتمہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

21-نوجوان نسل میں سب سے بڑی برائی کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

22۔تین مقامات جہاں جانے کی خواہش رکھتے ہیں؟

23۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟

24-آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟

25-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

26۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کے بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

27۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

28۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

29۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

30۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کرتے ہیں؟

31۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

32۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

33۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟

35۔ بطور فعال رکن آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟


محترم @ساجد تاج

( تمام اراکین سے بصد احترام عرض ہے کہ دوران انٹرویو مزید سوالات نہ کیے جائیں۔ منجانب : انٹرویو پینل )
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اُمید کرتا ہوں کہ میرے سب بہن بھائی خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ میرے محدث فورم کے تمام بہن بھائیوں کو جنہوں نے دین کے لیے بہت محنت کی اور اب بھی دین کو آگے سے آگے بڑھانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ، اللہ تمام اُن تمام بہن بھائیوں کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور اُن کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری ، دکھ وپریشانی کو خوشیوں میں بدل دے آمین اور دب کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین۔

شروع شروع میں انٹرویو لسٹ تیار کی گئی تو چلاکی کے ساتھ اپنا نام بیچ سے کھا گیا کہ مجھے اس انٹرویو کی سولی پر نہ چڑھنا پڑے ، لیکن ہم تو خود کو تیز اور چالاک سمجھ سمجھ رہے ہم تو بھول گئے تھے کہ ہر سیر کا سوا سیر ہوتا ہے اور ایسا ہی ہوا کہ ایک سسٹر نے فورا نوٹ کیا کہ اس نے ساجد بھائی نے اپنا نام کیوں نہیں رکھا بس فورا پیغام موصول ہوا کہ اپنا نام لکھنا بھول گئے لہذا اپنا نام بھی ایڈ کر لیجیئے ۔
پھر اَک عرصہ غائب رہنے کے بعد (مجبوریوں کی بدولت) یہی سوچا کہ اب یہ کام تو اپنے انجام کو پہنچ چُکا ہو گا اسی دوران اَک بھائی سے رابطہ رہتا تھا تو انہوں نے کہا کہ ابھی انٹرویوز چل رہے ہیں ، آب بتائیں کہ آپ کا انٹرویو کب لیا جائے میں نے پھر بہانہ کیا کہ نہیں جناب ابھی رہنے دیں میرا انٹرویو ، جناب ہمارے وہ بھائی ہر فون کال پر یہ ضرور پوچھتے تھے کہ کب لگائوں انٹرویو کا تھریڈ۔ جب کچھ وقت ملنے لگا تو انٹرنیٹ کے بعد قریب ہوا تو ان بکس میں یہی سننے کو ملا کہ اب لگا دیں تھریڈ اور مارے شرم کے اب ہم انہیں انکار بھی نہ کر سکے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟


میرا مکمل نام ساجد تاج ہے ۔ اکژلوگ مجھے پیار سے تاج بھائی پکارتے ہیں اور فورم کے کچھ ممبرز مجھے پیار سے بے تاج بادشاہ پکارتے ہیں، اکثر کسی فورم کے بھائی کو فون کروں تھوڑی سی بات چیت کے بعد یہ پوچھوں کہ آپ مجھے جانتے ہیں کہ میں کون ہوں تو پہلا جواب ملتا ہے کہ جی نہیں ، پھر میں کہتا ہوں کہ ساجد تاج بول رہا ہوں تو ہنستے ہوئے جواب دیتے ہیں کہ اچھا اچھا بے تاج بادشاہ۔
ویسے بہن بھائیوں کو بتاتا چلوں کہ یہ میں اپنے سر کا تاج تو نہیں لیے پھرتا لیکن میں کسی کے سر کا تاج تین سال پہلے بن چُکا ہوں الحمدللہ۔
والد صاحب کا نام تاج محمد ہے اسی لیے ساجد کے آگے تاج ہی لگا ۔
والد صاحب کا تعلق ہڑپہ کے کسی گائوں سے تھا لیکن اپنی پیدائش سے لے کر اب تک اپنا گائوں نہیں دیکھا ، اپنی پیدائش سے لے کر اب تک لاہور میں ہی رہے ہیں ، پہلے یادرگار کے پاس والد صاحب کو گورنمنٹ کی طرف سے جو فلیٹ الاٹ ہوا اُس میں رہے پھر وہاں سے کُوچ کر کے سمن آباد چلے آئے ، وہاں پر سولہ سال کے بعد نیو سمن آباد چلے گئے وہاں سے پھر 10 ماہ گزارنے کے بعد واپڈاٹائون چلے
گئے ، پھر ڈیڑھ سال گزارنے کے بعد اپنا گھر ویلنشیا ٹائون میں چلے گئے ، وہاں تیرہ سال گزارے پھر شادی کے بعد گھر بکھر گیا اور سب الگ الگ ہو گئے ، پھر میں جلو موڑ کی طرف چلا گیا وہاں سے ٹھیک اک سال بعد والٹن شفٹ ہو گیا اور ابھی تک یہی رہائش پذیر ہوں۔
آگے پتہ نہیں کہاں سے کہاں دانہ پانی لکھا ہوا ہے میرا، یوں کہہ لیں کہ لاہور کے اَک کونے سے لے کر دوسرے کونے تک کا سفر کرتا رہا ہوں۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
2-آپ کی دینی سرگرمیاں کیا ہیں اور دین کو سیکھنے کے لیے کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟


جاب کی ٹائمنگ کچھ ایسی ہے کہ کوئی دوسرا کام صحیح طرح کر پاتا نہیں ، 7 سے آٹھ سال اردو فورمز کی دنیا سے جُڑا رہا ہوں ، اردو ٹائپنگ بلکل نہیں آتی تھی ، لیکن اس کو سیکھنے کا شوق بہت تھا اور بہت کم لوگ اردو ٹائپنگ کرنا جانتے تھے اسی شوق نے مجھے اردو لکھنے پر مجبور کر دیا ۔ میں کوئی عالم نہیں اور نہ دین سے اتنا واقف تھا اور شاید اب بھی اتنا نہیں ہوں، لیکن اردو فورمز جوائن کرنے کے بعد ان فورمز میں موجود بہن بھائیوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا بتلایااور سمجھایا، پھر آرٹیکل لکھنے شروع کیئے اور معاشرے کی اصلاح کے لیے 50 سے زائد آرٹیکل بھی لکھے ، لکھنے کی عادت نے مجھے دین کے قریب سے قریب تر کیا اور دل کو یہ اطمینان ہونے لگا کہ میں سمندر تو نہیں لیکن شاید اک قطرہ ضرور ہوں جو اتنے بڑے سمندر میں رہ کر خود کو اکیلا محسوس نہیں کرتا اور اپنے اس بات کا فخر کرتا ہے کہ میں زیادہ نہیں کچھ تو کر رہا ہوں۔ کچھ مجبوریوں کے تحت کچھ مہینے غائب رہنے لگا لیکن دین سے متعلق کام کو میں نے فیس بُک پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور جیسے ہی وقت ملتا کچھ نہ کچھ کام کرتا رہتا۔
دین کو سیکھنے میں کن مشکلات کا سامنا ہوا اس سوال کا جواب صرف اتنا دے سکتا ہوں کہ میں ابھی بہت پیچھے ہوں اور سیکھنے کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے ، اور اللہ تعالی سے ہمیشہ یہی دُعا کرتا ہوں کہ میں اُس کے پسندیدہ بندوں میں شُمارہو جائوں اور میں اتنا علم سیکھ سکوں کہ لوگوں کو اور خود میری ذات کو اس سے فائدہ پہنچتا رہے آمین۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
3۔آپ کی تعلیم کیا ہے؟


تعلیم خاص نہیں ، کیونکہ پیسے کی حوس اور دوستوں کی عجیب کمپنی نے اس پڑھائی کے چکر سے کوسوں دورکر چھوڑا ، آئی کام کیا اُس کے بعد پڑھائی سے دل اُٹھنے لگا اور یونہی وقت ضائع کرنے لگا پھر ابا جان نے زبردستی کمپیوٹر کا کورس کرنے کو کہا میں نے حامی بھر دی تو برین کالج لاہور سے ڈی آئی ٹی کا ڈپلومہ کرنے لگا، نیا نیا کمپیوٹر سیکھنے کو مل رہا تھا لہذا دل لگنے لگا ، کلاس میں سات سے آٹھ سٹوڈنٹس تھے جس کو اک کو کلاس میں مرج کر دیا گیا تو کلاس سات سے پچیس تک پہنچ گئی ، مقابلہ سخت ہونے لگا مزید محنت کرنے لگا چھ ماہ میں پانچ بار سٹوڈنٹ آف دی منتھ کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا ، لیکن اُس کے بعد تعداد صرف 4 کی رہ گئی تو پڑھنے سے دل اُٹھ گیا تو دس ماہ کا کورس کر کے ٹیچرز کے ساتھ اَن بَن ہو گئی لہذا 2 مہینے پہلے ہی کورس چھوڑ دیا، پڑھائی پوری نہ کرنا ابا جان کے لیئے بہت تکلیف دہ تھا لیکن اُولاد بہت کم سمجھتی ہے اپنے والدین کو اُس وقت میں بھی کچھ ایسی ہی حالت میں ہی تھا، لیکن ساری فیملیز میں یہ بات مشہور تھی کہ میں بہت لائق سٹوڈنٹ تھا ، لیکن پیسے کمانے کی لالچ میں والدین کی مجھ سے پڑھائی کے متعلق اُمید ادھوری رہ گئی جس کا خمیازہ آج تک بھگت رہا ہوں اور ہمیشہ اس بات کا افسوس رہے گا کہ اپنے والدین کے لیے وہ نہیں کر سکا مجھ میں نے اُن کے لیے سوچ رکھا تھا اور سوچ رکھا ہے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
4۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟


عمر عزیز کی 31 بہاریں گزار چُکا ہوں آگے کتنی گزاروں گا میرا ربِ کریم ہی جانتا ہے۔ زندگی سے کیا کیا سیکھا بہت لمبی کہانی ہو جائے گی ، شارٹ کٹ مارتا ہوں۔

زندگی سے یہی سیکھا کہ دوست وہ بنائوں جس سے دنیا و آخرت میں فائدہ ہو۔

ایسی جگہ نہ بیٹھو جہاں صرف دوسروں کی چغل خوری ہوتی ہے۔

اپنا آپ یا اپنا کام کسی پر مت چھوڑو ورنہ ساری زندگی کچھ نہیں کر پائو گے۔

دنیا میں والدین سے بڑی کوئی چیز نہیں ، قدر تبھی آتی ہے جب پاس نہیں رہتے ۔

سچی بات کہہ دو چاہتے رشتے خراب ہو جائیں۔

جو وقت اللہ کی راہ میں گزر جائے وہی سب سے بہتر ہے ۔

مایوسی اور ناشُکری انسان کو تباہ و برباد کر دیتی ہے۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
5-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟



بچپن نہایت خوبصورت اور معصومیت میں ہی گزرا ، گھر واے کہتے ہیں کہ ہمارے اس بچے نے کبھی تنگ نہیں کیا میں بہت خاموش رہتا تھا ، لیکن اس کے بلکل برعکس ہوں سب کہتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ اور تیز کوئی نہیں بولتا۔ سچ کہوں تو وہ زندگی کمال کی ہوتی تھی ، نہ سوچ و فکر ، نہ غم ، نہ کسی چیز کی ٹینشن سب کچھ خودی مل جاتا تھا۔

شرارتی اور میں ؟ نہیں نہیں بہت معصوم تھا ۔۔۔ ابتسامہ لیکن یہ بھی سچ ہے کہ کم گُو ہونے کے باوجود بھی بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ مار کھانے والا میں ہی تھا۔ ابتسامہ
واقعہ اتنے تو یاد نہیں لیکن اک دو واقعہ ضرور یاد ہیں جو اکثر کبھی سوچا ہوں تو بہت ہنستا بھی ہوں

سوال نمبر 3 میں جیسا کہ ذکر کیا کہ میں لائق سٹوڈنٹ تھا تو ہتا یوں کہ میں اسکول میں ملنے سبق کو رستے میں یا اسکول میں یاد کر لیا کرتا تھا ، مجھے پتنگ بازی کرنے کا شوق یہ بات کوئی ساتویں کلاس کی ہوگی کہ میں چھت پر پتنگ اڑا رہا تھا اور میں منہ میں کچھ بُڑ بُڑا رہا تھا میرے پاس میرا بڑا بھائی یا شاید ماما تھیں تو انہوں نے پوچھا یہ کیا منہ ہی منہ بولتے جا رہے ہو میں نے کہا کہ سائنس کا سبق یاد کر رہا ہوں ، یہی بات میری فیملیز میں مشہور ہو گئی کہ کچھ بھی کر رہا ہوتا ہوں ساتھ ساتھ منہ میں اپنا سبق دہراتا رہتا ہوں۔

اسی طرح کا دوسرا واقعہ پڑھائی کے متعلق ہی ہے ، مجھے بچپن سے ہی ہر کام جلدی جلدی کرنے کی عادت تھی ، چاہے بازار سے کچھ لانا ہو ، چاہے سبق یاد کرنا ہو چاہے کرکٹ میں بیٹنگ کرنی ہو ، چاہے کھانا پینا ہو کوئی بھی کام کو میں جلدی ختم کرنے میں رہتا تھا۔ ہمیں 4 کلاس سے لے کر 8 کلاس ایک ہی ٹیچر نے ٹیوشن پڑھایا ، میری عادت تھی کہ میں کبھی بھی اک کتاب یاد کر کے نہیں دیتا تھا بلکہ تمام کتابوں کا سبق اک دفعہ میں ہی یاد کر کے سنا دیا کرتا تھا، اور مجھے چھٹی 15 منٹ میں ہوجایا کرتی تھی ، کچھ دن پاپا نے نوٹ کیا کہ کیا ماجرا ہے یہ روز جلدی آجاتا ہے ، ابا جان نے ٹیچر سے کہا کہ آپ اسے صحیح پڑھاتے نہیں ، ٹیچر نے جواب میں کہا کہ آپ کا بیٹا ساری کتابیں اک بار میںہی یاد کر کے سنانے لگ جاتا ہے تو میں کیا کروں جب اسے سب یاد ہوتا ہے ۔ بجائے کہ حوصلہ ملتا ابا جان نے کہا کہ اس کا سب سے آخر میں سُنا کریں سبق اور چھٹی جلدی نہ دیا کریں یہ سنتے ہی میرا موڈ آف ہو گیا اور اگلے دن میں جلدی کرا تو ٹیچر نے کہنا کہ صبر کرو باقی بھائی بھی ہیں تمہارے اُن کا بھی سننے دو پھر تمہاری باری آئے گی ، چار بھائی پڑھتے تھے تو میری باری چوتھے نمبر پر آتی تھی اور اک وقت میں صرف اک کتاب کا سبق سنتے تھے پھر دوبارہ اگلی تین بھائیوں سے ہو کر آنی ہوتی تھی ابتسامہ

بچپن میں جب جب اسکول بدلا میں نے تو میرا رونا مسٹ تھا حتی کہ میں ساتویں کلاس میں چلا گیا وہاں بھی میرا یہی حال تھا کہ اسکول بدلا تو میں نے رونے لگ جانا کئی دن ایسے ہی گزرتے ، جب جب اسکول بدلا اور میرا رونا شروع ہوتا تو ہر بار مجھے نئے اسکول میں ایک اچھا دوست ضرور ملتا جو مجھے روتا ہوا دیکھ کر مجھ سے خودی دوستی کا ہاتھ بڑھاتا اور روز اپنا ٹفن مجھ سے شیئر کرتا یہ حالات کئی دنوں تک چلتے ہاہاہاہاہا۔ اب مت سمجھے کوئی میں دوستوں کے ٹفن میں اپنا حصہ لینے کے لیے ایسا کرتا تھا ابتسامہ ۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
6۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟


جی الحمدللہ شادی کو ہوئے تین سال سے زائد کا عرصہ بیت چُکا ہے ۔

اُولاد ابھی تک نہیں ہے ، بیٹا ہوا تو عبدالسمیع ، محمد صالح بیٹی ہوئی تو سمیعہ ، صالحہ یا کوئی دوسرا سلامی نام رکھنے کے خواہش مند ہیں۔ اللہ تعالی کی پاک ذات نے جب سے اُولاد سے نوازا تو انہیں بیٹا ہو یا بیٹی اُسے حافظ/حافظہ بنانا ہے ان شااللہ اور میری اور میری مسز کی دلی خواہش ہے کہ ایسا کریں ہم اور کریں گے ان شااللہ۔ کیونکہ میں نے اپنی پوری فیملی میں دین سے متعلق کچھ خاص نہیں دیکھا لیکن میں اپنی اولاد کو دنیا کے ساتھ دین کی تربیت ضرور دوں گا تاکہ وہ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں۔آمین
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
7۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟


انفرادیت پسند اور میں کبھی نہیں ہو نہیں سکتا ، میں اجتماعیت پسند ہوں اور بہت زیادہ اجتماعیت پسند ہوں ۔ شروع شروع میں جب اردو مجلس کے ساتھیوں سے ملنا شروع ہوا تو اکیلے کو دعوت کبھی نہیں دیتا تھا بلکہ چار سے پانچ بھائیوں کو ایک ساتھ ہی بُلایا کرتا تھا ، دعوت دینے اور لینے میں بہت آگے آگے ہوا کرتے تھے ، جب بھی کوئی بھائی آئوٹ آف کنٹری سے آتا تو میں اُس بھائی کے ساتھ ساتھ چار سے پانچ بھائیوں کو اپنی طرف ضرور مدعو کرتا تھا ۔ اور جب ہمیں دعوت ملتی تو میں ضرور اُس میں شامل ہوتا ، لیکن کچھ عرصے کچھ ایسا لائف میں اُتار چڑھائو کہ ملنا ملانا بہت کم ہونے لگ گیا ، لیکن لاسٹ ٹائم ہوئی مُلاقات جس میں بیس سے پچیس ممبران جو کہ محدث فورم ممبران شامل تھے مل کر بے حد دل خوش ہوا ، کیا خوبصورت علم سے بھرے لوگوں کی محفل تھی ۔اللہ تعالی قائم و دائم رکھے تمام محدث فورم کے ممبران کوآمین۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
8-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر کیسا کام کرنا پسند کرتے ہیں؟


انٹرنیٹ کی دنیا سے متعارف 2003 میں ہوا تھا جب ڈی آئی ٹی ڈپلومہ کر رہا تھا ، اُس وقت نیا نیا جنون تھ کہ چیٹنگ کیسے کرتے ہیں اور یہی کام شروع کیا ، یاہو اور ہاٹ میل پر ، پھر ایک رومن انگلش والے فورم کو جوائن کیا جس میں اپنی عجیب ڈھنگ والی شاعری کرتا تھا جیسی لوگ محبت میں پڑنے کے بعد کرتے ہیں ۔ ایک سال شاید یا دو سال اُس فورم کو جوائن کیئے رکھا لیکن پھر کسی اللہ کی بندی نے اردو مجلس کا تعارف کروایا ، شروع میں اک اک لائن لکھنے میں گھنٹوں لگتے تھے اور فورم میں ماحول دینی دیکھ کر تھوڑا عجیب سا محسوس کرتا تھا کیونکہ میں دین کو سمجھتا ہی نہیں تھا ، نماز پڑھتا تھا روزے رکھتا تھا لیکن دین اصل میں ہے کیا یہ نہیں جانتا تھا ، کچھ دیر بعد دوری ہو گئی اردو مجلس سے لیکن پھر دل کیا آنے کو ، اُس کے بعد صراط الہدی ، محدث فورم ، الصادقین فورم ، اردو منظر اور اردو ویب کو جوائن کر کے لکھنا پڑھنا
شروع کیا ، اردو فورمز سے متعارف ہوئے سات سے آٹھ سال ہو گئے ہیں۔
مجھے گرافکس پر کام کیا ہوا اچھا لگتا ہے اور کرنا بھی وہ الگ بات ہے کبھی کیا نہیں لیکن کچھ دنوں پہلے آصف بھائی سے کچھ سیکھا ہے جلد اُس پر کام کر کےفورم پر شیئر کروں گا۔ فیس بُک ہو یا کوئی اردو فورم مجھے دین سے متعلق شیئرنگ کرنا بہت پسند ہے ۔اللہ تعالی مجھے اسی شوق میں لگائے رکھے آمین۔
 
Top