• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم عبدالرشید صاحب (رکن ادارہ محدث)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!


محترم عبدالرشید صاحب ادارہ محدث کے ایک اہم رکن ہیں۔ محدث لائبریری پر اہم پی ڈی ایف کتب کی اپ لوڈنگ کا کام بڑی تندہی سے سر انجام دیتے ہیں۔ مجھے موصوف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوچکا ہے، بہت سی خوبیوں کے مالک ہیں، ماشاء اللہ۔ان کے بارے مزید جاننے کے لیے کچھ سوالات ان کی خدمت میں پیش ہیں۔


1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟ اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟

3۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟

4۔عمرکتنی ہے ؟

5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

7۔انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟

8۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

9۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

10۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

11۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

12۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

13۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

14۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

15۔ اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

16۔محدث لائبریری اور فورم پر سفر کیسا لگ رہا ہے ؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟

17۔محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

18۔مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ؟

19۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

20۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

21۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

22۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟

23۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

24۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

25۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟

26۔پاکستانی سیاست کے بارے آپ کے کیا خیالات ہیں؟؟

27۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

28۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

29۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

30۔ کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟

31۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟

32۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟

33۔کتب کی اپ لوڈنگ کے علاوہ،آپ کا ادارہ محدث کے عملی کاموں میں کیا کردار ہے؟

34۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے؟

35۔ آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟



محترم @عبد الرشید


( دوران انٹرویو مزید سوالات کئے جاسکتے ہیں ۔ منجانب : انٹرویو پینل )
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
میرا پورا نام عبد الرشید ہی ہے اور میں ( الہ آباد ) ٹھینگ موڑ تحصیل چونیاں ضلع قصور کا رہنے والا ہوں ۔
مولانا شریف صاحب الہ آبادی مرحوم کا تعلق بھی اسی شہر سے تھا۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟ اپنی دینی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہوا؟
کچھ مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکا انٹرمیڈیٹ کے بعد مزید نہیں پڑھ سکا ۔ دینی تعلیم کا سفر میں نے جامعہ کمالیہ راجووال سے شروع کیا ایک سال وہاں پڑھنے کے بعد مکرم مسجد ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ چلا گیا دو سال وہاں پڑھنے کے بعد میں نے جامعہ رحمانیہ گارڈن ٹاؤن لاہور میں داخلہ لیا اور ایک سال ہی یہاں پڑھا اس کے بعد گھریلو مسائل کی وجہ سے یہاں سے بھی چھوڑ کے چلا گیا اور کاروبار میں لگ گیا ۔ بس اسی مشکل کا سامنا رہا کے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکا۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
3۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
میں یہاں ادارہ محدث میں ادارے کی خدمت کر رہا ہوں ۔ یہی میرا پیشہ ہے ۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
4۔عمرکتنی ہے ؟
میری عمر 29 سال ہے دن اور رات ملا کے ویسے تو 15 ہی بنتی ہے ۔ابتسامہ
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
5۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
دوسرے سوال کے جواب سے آپ کو اندازہ ہو گیا ہو گا کے میری شادی ہو گئی ہے ۔میری شادی 2003ء میں ہو گئی تھی اور الحمد للہ میرے تین بچے ہیں ۔ سب سے بڑی بیٹی ہے اس کا نام اریبہ رشید اس سے چھوٹا بیٹا ہے اس کا نام عبد المعز اور پھر ایک بیٹی ہے اس کا نام ردا رشیدہے ۔میری خواہش ہے کے اللہ میرے تینوں بچوں کو حافظ قرآن بنائے ، دین کا خادم بنائے اور آخرت میں اپنے اور میرے لیے ذریعہ نجات بن جائیں ۔
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
6۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
میرا مزاج بڑا نرم ہے مجھے غصہ بھی بہت کم آتا ہے ۔اجتماعیت بھی پسند ہے اور کبھی کبھی انفرادیت بھی اچھی لگتی ہے ۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
3۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
میں یہاں ادارہ محدث میں ادارے کی خدمت کر رہا ہوں ۔ یہی میرا پیشہ ہے ۔
کچھ لوگ چھپے رستم ہوتے ہیں۔ اور خاموشی میں ہی بڑے بڑے کام سر انجام دئیے جاتے ہیں۔

اراکین محدث فورم کو شائد یہ جان کر حیرت ہو کہ کتاب وسنت (محدث) لائبریری میں کتب عبد الرشید بھائی ہی اپ لوڈ کرتے ہیں۔ اور وہ یہ کام کئی سالوں سے سر انجام دے رہے ہیں۔

کسی کو ان سے اس سلسلے میں کوئی شکوہ ہو تو جانے نہ دیں۔ ابتسامہ!
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
ہم اف بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام لوگ قتل بھی کرتے ہیں مگر چرچہ نہیں ہوتا ۔ ابتسامہ
 
Top