- شمولیت
- مارچ 08، 2011
- پیغامات
- 2,521
- ری ایکشن اسکور
- 11,555
- پوائنٹ
- 641
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محدث فورم کسی خاص مسلک، جماعت یا گروہ کا نمائندہ فورم نہیں ہے بلکہ سلف صالحین کے منہج پر کتاب وسنت کے فہم اور اس کی اتباع کا مدعی ہے۔
نمبر1
نمبر2فورم کے اراکین اپنی رائے کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں بیان کریں گے اور اس کی مزید وضاحت بھی کر سکیں گے لیکن اپنے فہم یا رائے پر بے جا اصرار مناسب نہیں ہے کیونکہ ہمارے ذمہ صرف پہنچانا ہے نہ کہ جبرا منوانا۔فھل علی الرسل الا البلاغ المبین۔
نمبر3متفرق مسالک، مذاہب، تحریکوں اور شخصیات کی ذات کو ہدف تنقید نہ بنایا جائے اور نہ ہی کسی طبقے کی معزز شخصیات کو برا بھلا کہا جائے بلکہ ان کے عقائد ونظریات کا دلائل کی روشنی میں جائزہ لیا جائے۔
نمبر4یہ فورم علمی، دعوتی اور دینی موضوعات کے ساتھ خاص ہے لہٰذا اس میں کھیل کود اور تفریح وغیرہ جیسے موضوعات سے اجتناب کیا جائے۔
نمبر5یہ ایک دعوتی و تبلیغی فورم ہے نہ کہ دار الافتاء، پس فورم کا اصل مقصود نقلی و عقلی دلائل کے ساتھ علمی مکالمہ و مباحثہ ہے لہذا شخصیات، مسالک، اسلامی تحریکوں اور سیاسی جماعتوں کی تکفیر و تفسیق کے لیے اس فورم کو بطور پلیٹ فارم استعمال کرنا ممنوع ہے۔
نمبر6سلف صالحین کے فہم کے خلاف کتب، لٹریچر اور مضامین کی کاپی پیسٹ یا نشر و اشاعت کے لیے فورم کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ ہاں! اس فورم پر دلائل کی بنیاد پر مکالمہ کے معاملہ میں مختلف مکاتب فکر، مسالک اور مناہج کے حاملین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
نمبر7فورم میں لمبی پوسٹس کو اجزا میں شیئر کیا جائے گا اور اگر کوئی پوسٹ کسی اور ویب سائیٹ سے لی گئی ہے تو آخر میں متعلقہ ویب سائیٹ کا حوالہ دیا جائے۔
نمبر8فورم کے شرکا ء اور اراکین باہم گالم گلوچ، ذاتیات پر تنقید اور ناشائستہ زبان سے اجتناب کریں اور حتی الامکان ایک دوسرے کے بارے بدگمانی اور سوئے ظن کے اظہار سے گریز کیا جائے۔
نمبر9فورم میں واضح اور مکمل تصویر کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔
نمبر10فورم کی انتظامیہ یا اراکین سے متعلق کسی بھی قسم کا شکوہ یا شکایت اوپن فورم میں نہیں ہونی چاہیے بلکہ صرف مخصوص زمرے (ہم سے رابطہ وغیرہ)میں بیان کیا جائے۔
نمبر11اگرچہ انبیائے کرام کے علاوہ کوئی معصوم نہیں ہے لیکن فکری وذہنی انتشار بھی دین میں مطلوب ومقصود نہیں لہٰذا کسی بھی مسئلہ میں فورم کی انتظامیہ کی رائے بطور قضانہ کہ بطور اجتہاد حتمی تصور ہو گی۔
نمبر12فورم پر شائع شدہ مواد کو اسی صورت میں(as it is) دوسری ویب سائیٹس وغیرہ پر دینی اور دعوتی مقاصد کے تحت پیش کیا جا سکتا ہے لیکن اس مواد کی کتابی یا تحریری شکل میں نشر و اشاعت سے پہلے متعلقہ باحثین اور فورم انتظامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے۔
نمبر13کسی بھی پوسٹ میں محدث فورم کے درج بالا قواعد وضوابط کا التزام ضروری ہو گا۔
نمبر14ان قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں یا تو انتطامیہ کی طرف سے متعلقہ پوسٹ میں قواعد وضوابط کی روشنی میں اصلاح کر دی جائے گی۔
نمبر15یا پھر یوزر کی پوسٹ کو فورا نامنظور کرتے ہوئے اسے ذاتی پیغام کے ذریعے اپنی پوسٹ میں اصلاح کی توجہ دلائی جائے گی ۔اور اگر یوزر اپنی پوسٹ میں اصلاح کر کے ذاتی پیغام کے ذریعے انتظامیہ کو مطلع کر دیتا ہے تو اس کی پوسٹ کو دوبارہ منظور کر دیا جائے گا۔
نمبر16اگر کسی یوزر کی پوسٹ میں مباحثہ یا مناظرہ یاجواب در جواب وغیرہ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا تو اس پوسٹ کو مکالمہ میں منتقل کر دیا جائے گا اور وہاں اس پوسٹ پر مکالمہ کے قواعد وضوابط یعنی قاعدہ نمبر 2 اور قاعدہ نمبر 5 کا سختی سے نفاذ ہو گا۔ کسی بھی پوسٹ کو مکالمہ میں منتقل کرتے وقت متعلقہ دھاگے میں انتظامیہ کی طرف سے اطلاع دے دی جائے گی۔
نمبر17قواعد و ضوابط کی کسی شدید یا سنگین خلاف ورزی پر ہی کوئی تھریڈ یا مراسلہ منظر عام سے ہٹایا جاتا ہے ، ایسی صورت میں متعلقہ رکن یا دوسرے اراکین سے درخواست ہے کہ اوپن فورم میں غیرضروری شکایات کے ذریعے انتظامیہ کے اس ایکشن پر بحث سے احتراز کیا جائے۔
محدث فورم سوشل نیٹ ورکنگ کا ایک دینی پلیٹ فارم ہے جس کا اصل مقصود دعوت و تبلیغ کی خاطر جدید ذرائع ابلاغ کے ایک میڈیم کے طور استعمال کرنا ہے۔ فورم کے عمومی شرکاء عام مسلمان یا طلبۃ العلم ہوتے ہیں لہذا یہاں مسالک، فرق، جماعتوں اور شخصیات کی تکفیر سے متعلقہ مضامین یا تھریڈ لگانے کی ہر گز اجازت نہیں ہے کیونکہ تکفیر کا اصل پلیٹ فارم دار الافتاء ہیں اور اس کے اصل اہل راسخون فی العلم ہیں۔