• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث کا تازہ شمارہ بابت اپریل انٹرنیٹ پر آگیا ہے!

شمولیت
مارچ 13، 2011
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
0
محدث کے تازہ شمارے بابت اپریل 2011ء کے لئے اس لنک پرکلک کریں، یہاں محدث کے مضامین ایک نئے انداز سے دیے جارہے ہیں، ملاحظہ کریں اور اپنی آراء سے مطلع کریں- شکریہ
http://dl.dropbox.com/u/9682607/Muh 346 Apr2011/List 346 April 2011.htm
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ حسن بھائی جان۔ لیکن ہمارا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ ڈراپ باکس کو اس طرز پر استعمال کرنے میں بہت مسائل ہیں۔ سب سے اہم مسئلہ تو یہ ہے کہ ڈراپ باکس بینڈوڈتھ کی حد لگاتا ہے۔ یعنی اگر زیادہ یوزرز آپ کے اس لنک کو ایکسس کرنا شروع کر دیں گے تو ڈراپ باکس کے تمام پبلک یو آ ر ایل تین دن کے لئے بلاک کر دئے جاتے ہیں۔ ہمارے کتاب و سنت لائبریری میں بھی ڈراپ باکس تیسرے سرور کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور دو عدد متبادل سرور ہونے کے باوجود اکثر ہمارا ڈراپ باکس کا اکاؤنٹ تین دن تک کے لئے بند کر دیا جاتا ہے۔ چونکہ ڈراپ باکس اس مقصد کے لئے نہیں بنایا گیا ہے، لہٰذا درج بالا طریقہ استعمال کرنے کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم ڈراپ باکس کو کسی ہوسٹنگ کمپنی کے متبادل کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جس کی ڈراپ باکس کی ٹرمز میں اجازت نہیں ہے۔۔!
اس کا ایک متبادل حل موجود ہے۔ جو میں آپ کو بذریعہ ای میل روانہ کر دیتا ہوں ان شاءاللہ۔
 
باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
ڈراپ باکس اس مقصد کے لئے نہیں بنایا گیا ہے
میں نے ابھی حال میں ڈراپ باکس پر اکاؤنٹ بنایا ہے۔ اگر یہ بطور ہوسٹنگ اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا جا سکتا تو اس پر فائل شئرنگ کا فائدہ کیا ہے پھر؟
اس کا ایک متبادل حل موجود ہے۔ جو میں آپ کو بذریعہ ای میل روانہ کر دیتا ہوں
اس ایمیل کی ایک کاپی مجھے بھی فراہم کردیں تو مہربانی ہوگی۔
 
باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
محدث کے تازہ شمارے بابت اپریل 2011ء کے لئے اس لنک پرکلک کریں، یہاں محدث کے مضامین ایک نئے انداز سے دیے جارہے ہیں
السلام علیکم ۔ میں نے شاکر بھائی کو تفصیل سے بتایا تھا کہ کسی بھی مجلہ یا رسالہ کی آن لائن پیشکشی کس طرح ممکن ہے کہ درج ذیل سہولیات عام قاری کو مہیا ہو سکیں ۔۔۔۔
تفصیل کیلئے میں آپ کو ذاتی پیغام بھیج رہا ہوں ۔۔۔۔۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
میں نے ابھی حال میں ڈراپ باکس پر اکاؤنٹ بنایا ہے۔ اگر یہ بطور ہوسٹنگ اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا جا سکتا تو اس پر فائل شئرنگ کا فائدہ کیا ہے پھر؟
دراصل ڈراپ باکس کا بنیادی مقصد یوزرز کو اپنے مختلف کمپیوٹرز میں موجود ڈیٹا کی سنکنگ فراہم کرنا ہے۔ مزید یہ کہ دوستوں کے ساتھ شیئرنگ کی جا سکتی ہے۔ ہاٹ لنکنگ کی سہولت کے ساتھ اگر ڈراپ باکس کی سروس ان لمیٹڈ بینڈ وڈتھ دینے لگ جائے تو غالباً دو دن ہی میں ان کا تیا پانچہ ہو جائے گا۔ کیونکہ ہاٹ لنکنگ میں اپنے اشتہار بھی وہ لوگ نہیں ڈال سکتے۔ خیر۔ یہی بات ان کے فورم پر بھی کہی گئی ہے کہ اپنی سائٹ کے شوکیس کے طور پر تو استعمال کیا جا سکتا ہے یا پرسنل بلاگ کہ جس پر بہت کم ٹریفک ہو، یا خاندان کی تصاویر وغیرہ۔ لیکن باقاعدہ ہوسٹنگ کے لئے بینڈوڈتھ کی لمٹس ہیں جو کہ کافی سخت ہیں۔ جیسا کہ میں نے بتایا اکثر ہماری لائبریری سائٹ کا سرور تین جو کہ ڈراپ باکس کا سرور ہے تین تین دن کے لئے بلاک کر دیا جاتا ہے صرف بینڈوڈتھ کی وجہ سے۔ لہٰذا اس عملی تجربے کے بعد تو اس کو اس طرز پر استعمال کا فائدہ نہیں۔ جبکہ ہمارے پاس ہوسٹنگ بھی اچھی موجود ہے جو کہ اس کام کے لئے مناسب ترین ہے۔
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اس کا ایک متبادل حل موجود ہے۔ جو میں آپ کو بذریعہ ای میل روانہ کر دیتا ہوں ان شاءاللہ۔
اگر آپ یہ متبادل حل یہاں ہی بیان کر دیں، تو میں اور دیگر لوگ بھی استفادہ کر لیں گے۔
جزاکم اللہ خیرا
 
انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
محدث کے تازہ شمارے بابت اپریل 2011ء کے لئے اس لنک پرکلک کریں، یہاں محدث کے مضامین ایک نئے انداز سے دیے جارہے ہیں، ملاحظہ کریں اور اپنی آراء سے مطلع کریں- شکریہ
http://dl.dropbox.com/u/9682607/Muh 346 Apr2011/List 346 April 2011.htm
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تکنیکی انداز میں تو شاکر، باذوق وعمیر برادران زیادہ بہتر بتا سکیں گے، یہ حضرات اس بارے میں زیادہ تجربہ رکھتے ہیں، جبکہ اس شمارے پر علمی آراء تو پڑھنے کے بعد ہی دی جاسکتی ہیں، ویسے محدث جیسے وقیع مجلّے پر علمی رائے دینا ایک لحاظ سے سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے۔
اللهم انفعنا بما علمتنا وعلمنا ما ينفعنا وزدنا علما
 
حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
شاکر بھائی آپ کا جواب نہیں ۔اسی لیے تو میں کہتا ہوں باس ہیں آپ۔جبکہ آپ میری بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔جیسے ہی کوئی کام کرو اس پر ایسی تکنیکی اور ماہرانہ رائے کا اظہار فرماتے ہیں کہ بندہ عش عش کر بیٹھتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے علم وکمال میں برکت عطا فرمائیں۔آمین
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اگر آپ یہ متبادل حل یہاں ہی بیان کر دیں، تو میں اور دیگر لوگ بھی استفادہ کر لیں گے۔
دراصل ڈراپ باکس کو اس مقصد کے لئے استعمال کرنے میں جو واحد سہولت ہے ، اور میں اندازہ ہی لگا سکتا ہوں کہ شاید حسن بھائی جان کے ذہن میں یہی بات رہی ہوگی، وہ یہ کہ اپنے کمپیوٹر پر ہی پی ڈی ایف فائلیں رکھ دی جا سکیں اور وہ بس خود بخود آن لائن ایکسس ہو جائیں۔ یعنی اپ لوڈنگ وغیرہ کا کوئی جھنجٹ ہی نہیں۔
اس کا متبادل حل یہ ہےکہ خودکار ایف ٹی پی مینجر کے نام سے ایک پروگرام دستیاب ہے۔ جو کہ خودبخود آپ کے کمپیوٹر کی فائلوں کو مخصوص وقت میں کنکٹ ہو کر آن لائن بھیج سکتا ہے یا آن لائن فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔ لہٰذا یہی پی ڈی ایف اور ایچ ٹی ایم ایل کی فائل جو ڈراپ باکس میں ہے، ڈراپ باکس ہی میں رہے۔ لیکن اس ایف ٹی پی مینجر کے ذریعے اس کو خودبخود آن لائن ہوسٹنگ کمپنی کے کمپیوٹر پر بھیج دیا جائے۔ جہاں سے دیگر پبلک اس کو ایکسس کرے۔ لہٰذا اگر تو میں ڈراپ باکس کے استعمال کا مقصد درست سمجھ سکا ہوں تب تو یہ حل ممکن ہے۔ اگر اس کے علاوہ کوئی مقصد تھا تو پھر وہ حسن بھائی بتائیں گے تو ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔
 
جی شاکر بھائی! آپ نے بالکل صحیح جج کیا ہے، حسن بھائی کے متعلق تو نہیں کہہ سکتا، البتہ میں بھی ڈراپ باکس اسی مقصد کیلئے (علاوہ کئی دیگر مقاصد کے) محدود طور پر استعمال کرتا ہوں، لیکن اب آپ کے تجویز کے مطابق ایف ٹی پی منیجر کو چیک کرتا ہوں۔ جزاکم اللہ خیرا
 
Top