• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث کا لفظ حدثنا واخبرنا وانبانا استعمال کرنا صحیح ہے

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
وقال،‏‏‏‏ لنا الحميدي كان عند ابن عيينة حدثنا وأخبرنا وأنبأنا وسمعت واحدا،‏‏‏‏ ‏.‏ وقال ابن مسعود حدثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو الصادق المصدوق‏.‏ وقال شقيق عن عبد الله سمعت النبي صلى الله عليه وسلم كلمة‏.‏ وقال حذيفة حدثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم حديثين‏.‏ وقال أبو العالية عن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه وسلم فيما يروي عن ربه‏.‏ وقال أنس عن النبي صلى الله عليه وسلم يرويه عن ربه عز وجل‏.‏ وقال أبو هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم يرويه عن ربكم عز وجل‏.‏
جیسا کہ امام حمیدی نے کہا کہ ابن عیینہ کے نزدیک الفاظ حدثنا اور اخبرنا اور انبانا اور سمعت ایک ہی تھے اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے بھی یوں ہی کہا حدثنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم درحالیکہ آپ سچوں کے سچے تھے۔ اور شقیق نے عبداللہ بن مسعود سے نقل کیا، میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات سنی اور حذیفہ نے کہا کہ ہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو حدیثیں بیان کیں اور ابوالعالیہ نے روایت کیا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے انھوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار سے اور انس رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار سے۔ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی۔ کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو تمہارے رب اللہ تبارک وتعالیٰ سے روایت کرتے ہیں۔


حدیث نمبر: 61
حدثنا قتيبة،‏‏‏‏ حدثنا إسماعيل بن جعفر،‏‏‏‏ عن عبد الله بن دينار،‏‏‏‏ عن ابن عمر،‏‏‏‏ قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إن من الشجر شجرة لا يسقط ورقها،‏‏‏‏ وإنها مثل المسلم،‏‏‏‏ فحدثوني ما هي ‏"‏‏.‏ فوقع الناس في شجر البوادي‏.‏ قال عبد الله ووقع في نفسي أنها النخلة،‏‏‏‏ فاستحييت ثم قالوا حدثنا ما هي يا رسول الله قال ‏"‏ هي النخلة ‏"‏‏.‏​
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا، انھوں نے عبداللہ بن دینار سے، انھوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا درختوں میں ایک درخت ایسا ہے کہ اس کے پتے نہیں جھڑتے اور مسلمان کی مثال اسی درخت کی سی ہے۔ بتاؤ وہ کون سا درخت ہے؟ یہ سن کر لوگوں کا خیال جنگل کے درختوں کی طرف دوڑا۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا میرے دل میں آیا کہ وہ کھجور کا درخت ہے۔ مگر میں اپنی (کم سنی کی) شرم سے نہ بولا۔ آخر صحابہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے پوچھا کہ وہ کون سا درخت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ کھجور کا درخت ہے۔​
صحیح بخاری
کتاب العلم​
 
Top