• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محکمہ اوقاف ، مشائخ عظام ، علماء کرام او رعوام اہل سنت سے اپیل(بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
محکمہ اوقاف ، مشائخ عظام ، علماء کرام او رعوام اہل سنت سے اپیل

دوسرا طبقہ اپنی ساکھ بچانے کے لئے مزارات پر ہونے والی خرافات کو بطور دلیل پیش کر کے اہل سنت والجماعت کے سچے متعقدات پر تنقید کرنے میں مصروف ہے ، اس سے قطع نظر ہمارے مذہب و مسلک کا بھی ہم سے تقاضا یہ ہے کہ ہم ایسے امور کے خلاف جہاد کریں جن کی ہمارا مسلک اجازت نہیں دیتا چنانچہ اگر کوئی جاہل:
(1)کسی مزار شریف کے احاطہ پر حاضری کو وقت سجدہ یا طواف کی شکل بنائے ۔
(2)کسی مزار کے احاطہ یاکسی جگہ میں آگ جلا کر اس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہو ۔
(3)کسی مزار شریف پر عورتیں بے پردہ حاضری کے لئے جائیں یا بے پردہ عورتون کا مردوں سے اختلاط ہو ۔
(4) کسی مزار شریف کے احاطہ یا قرب و جواز میں بھنگیون چرسیون نے ڈیرے جما رکھے ہوں۔
(5) کسی مزار شریف میں جرائم پیشہ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہو ۔
(6)عرس شریف کے موقع پر ڈھول بجانے یا گانےبجانے کا دھندا یکا جاتا ہو یا عریانی فحاشی کا بازار گرم کیا جاتا ہو
(7) کسی مزار شریف پر کوئی نام نہاد پیر یا کوئی عاقبت نااندیش واعظ اسلامی تعلیمات اورسنی عقائد کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے بد عقیدوں کی بدعملی پھیلانے کی کوشش کرتا ہو یا اس کے علاوہ کسی قسم کی کوئی غیر شرعی حرکات پائی جائیں ۔
ہم سب کا مشترکہ فرض ہے کہ ہم ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کریں اور انہیں آہنی ہاتھوں سے روکیں ۔
تائید کنندہ گان و تصدیق کنندہ گان
مولان مفتی محمد منیب الرحمن صاحب صدر تنظیم المدارس پاکستان ) ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی صاحب ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس پاکستان ، جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہو لاہور ، علامہ حافظ عبدالستار سعیدی صاحب ناظم تعلیمات جامعہ نظامیہ لاہور (لوہاری گیٹ لاہور ) ، مفتی محمد خان قادری صاحب مہتم جامعہ اسلامیہ ٹھوکر نیاز بیگ لاہور ، علامہ مقصود احمد قادری صاحب ریٹائر ڈ خطیب داتا دربار ، مفتی ڈاکٹر غلام سرور قادری صاحب مہتم جامعہ رضویہ ماڈل ٹاؤں ، مولانا خادم حسین رضوی صاحب صدر مجلس .... نظامیہ ، مولانا صاحبزادہ رضائے مصطفی ٰ نقش بندی صاحب ناظم اعلیٰ جامعہ سولیہ شیرازیہ
(نوٹ ...... یہ فتویٰ 18اپریل 2009ء ہجویری ہال میں فہم توحید سیمینار میں تقسیم کیا گیا ، اس پروگرام کی ویڈیو ہمارے پاس موجزد ہے ، اس کے بعد روزنامہ جنگ ، نوائے وقت ، پاکستان اور ایکسپریس اخبار میں 2 فروری 2010ء بروز منگل شائع ہوا ۔ )
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص کسی ناجائز امر کو ہوتے ہوئے دیکھے اگر قدرت ہو کہ اس کو ہاتھ سے بند کر دے اگر اتنی مقدرت نہ ہو تو زبان سے اس پر انکار کر دے (اسے شائع کرکے لوگوں تک پہچانابھی اس حدیث پاک پر عمل کرنا ہے ' ناقل ) کر اتنی بھی قدرت نہ ہو تو دل سے اس کو براسمجھے اور یہ ایمان کا بہت ہی کم درجہ ہے ۔ ( مسلم ،ترمذی وابن ماجہ ونسائی )
اگر ہم نے اس حدیث پاک پر کسی بھی درجہ میں عمل نہ کیا تو اس کا انجام مختلف قسم کے دنیاوی عذابوں کی صورت میں بھگتنا پڑے گا جس کی تفصیل آگے مختلف احادیث کی روشنی میں آرہی ہے ۔
 
Top